غزل برائے اصلاح "فاعلاتن مفاعلن فِعْلن"

بھوک یوں بھی مٹائی جاتی ہے
انؐ کی نسبت بھی کھائی جاتی ہے

کر کہ توہینِ فن بھی اب یارو
یہاں شُہْرَت، کمائی جاتی ہے

یہ ہنر بھی ہمیں ہی آتا ہے
کیسے!کیوں مات کھائی جاتی ہے

دیکھتا ہوں وہ گلی روز ہی میں
یوں قیامت سی لائی جاتی ہے

اب تو بس دل کی بے قراری کو
آپ کی یاد آئی جاتی ہے

تھوکو جو خُون دل یہاں اپنے
تب کہیں داد پا ئی جاتی ہے
سر الف عین
سر امجد علی راجا
 
ماشاءاللہ، اچھا کلام ہے، داد قبول فرمائیں
اور اس کے بعد ڈانٹ بھی قبول فرمائیں:)
(معذرت کے ساتھ)

بھوک یوں بھی مٹائی جاتی ہے
انؐ کی نسبت بھی کھائی جاتی ہے
مطلع واضح نہیں، اور جاندار بھی نہیں

ان کے در پر جھکائی جاتی ہے
سُن، جبیں یوں سجائی جاتی ہے

قاری کی منشا پر ہے کہ وہ اسے نعتیہ شعر کے طور پر لیتا ہے یا عشقیہ

کر کہ توہینِ فن بھی اب یارو
یہاں شُہْرَت، کمائی جاتی ہے
"فن کی توہین" اچھا نہیں لگ رہا اور وزن بھی درست نہیں

فن پہ تنقید بے وجہ کر کے
سستی شہرت کمائی جاتی ہے

اگر آپ کا مدعا بیان نہیں ہو رہا تو بدل دیں

یہ ہنر بھی ہمیں ہی آتا ہے
کیسے خود مات کھائی جاتی ہے
اچھا ہے

دیکھتا ہوں وہ گلی روز ہی میں
یوں قیامت سی لائی جاتی ہے
پہلا مصرعہ وزن میں نہیں، اور شعر کا مطلب بھی واضح نہیں، مناسب سمجھیں تو یوں کردیں

خوف چہرے پہ آنکھ میں حسرت
اک قیامت سی ڈھائی جاتی ہے

اب تو بس دل کی بے قراری کو
آپ کی یاد آئی جاتی ہے
"یاد آئی جاتی ہے" اس ترکیب سے نابلد ہوں

سارے موسم اسی کے حامی ہیں
یاد اسی کی دلائی جاتی ہے

تھوکو جو خُون دل یہاں اپنے
تب کہیں داد پا ئی جاتی ہے
پہلا مصرعہ دوسرے مصرعہ کی جانداری اور خوبصورتی کی تاب نہیں لا پا رہا

لفظ کھلتے ہیں خون سے فرحان
تب کہیں داد پا ئی جاتی ہے

آخری تدوین:

سب کچھ قبول ہے ! ڈانٹ بھی سر
 
عظیم

محفلین
سب کچھ قبول ہے ! ڈانٹ بھی سر
سب قبول کر لیں لیکن اس کو قبول کرنے کی 'وجہ' بتا دیں ۔
فن پہ تنقید بے وجہ کر کے
سستی شہرت کمائی جاتی ہے

اگر آپ کا مدعا بیان نہیں ہو رہا تو بدل دیں
معذرت امجد علی راجا صاحب ۔ محض اس لیے کہ آپ مزاح پسند کرتے ہیں ۔
 
سب قبول کر لیں لیکن اس کو قبول کرنے کی 'وجہ' بتا دیں ۔

معذرت امجد علی راجا صاحب ۔ محض اس لیے کہ آپ مزاح پسند کرتے ہیں ۔
مابدولت معذرت قبول فرماتے ہیں
اگر "مزاح" کی جگہ آپ "طنز" کا لفظ استعمال کریں تو شاید گنجائش نکل آئے :)
 
سب قبول کر لیں لیکن اس کو قبول کرنے کی 'وجہ' بتا دیں ۔
معذرت امجد علی راجا صاحب ۔ محض اس لیے کہ آپ مزاح پسند کرتے ہیں ۔
میں صرف مزاح پسند ہی نہیں کرتا بلکہ باقاعدہ مزاح گو شاعر بھی ہوں۔ مزاحیہ شاعری استادِ محترم اعجاز عبید صاحب کی فرمائش پر شروع کی تھی اس سے پہلے سنجیدہ شاعری ہی کرتا تھا۔ آپ اطمینان رکھیں ویسے ہی منہ اٹھا کر نہیں آگیا ہوں صاحبِ دیوان شاعر ہوں۔ مزاح اور طنز میں فرق سمجھتا ہوں، سنجیدہ اور مزاحیہ شاعری میں طنز کے استعمال کا ادراک بھی رکھتا ہوں۔ اور جہاں غلطی کروں گا تو یقیناً اس محفل پر استادِ محترم محمد وارث، استادِ محترم محمد خلیل الرحمن اور استادِ محترم محمد ریحان قریشی جیسے صاحبِ علم اساتذہ میری اصلاح کے لئے موجود ہیں اور اپنی ذمہ داری خوب نبھانا جانتے ہیں، اور اپنی علمی بصیرت کی وجہ سے کسی صاحبِ دیوان شاعر پر انگشت نمائی کرنے کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں۔
 
سب قبول کر لیں لیکن اس کو قبول کرنے کی 'وجہ' بتا دیں ۔
تہذیب یافتہ لوگ جب کسی سے کچھ سیکھتے ہیں تو اسے استاد کا درجہ دیتے ہیں، اور استاد کی ڈانٹ کو ہنس کر قبول بھی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ اور کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
Top