غزل برائے اصلاح۔

منذر رضا نے 'اِصلاحِ سخن' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 4, 2019

  1. منذر رضا

    منذر رضا محفلین

    مراسلے:
    333
    جھنڈا:
    Pakistan
    الف عین
    یاسر شاہ
    سید عاطف علی
    بختِ خفتہ کو یوں جگاتے ہیں
    خود میں تیرا وجود پاتے ہیں
    تنگ ہیں سب ہمارے نالوں سے
    تنکے سر پر فلک اٹھاتے ہیں
    ہیں پریشاں چمن میں برگِ گل
    مجھ کو دل کا پتا بتاتے ہیں
    ہیں بجا تیرے ناز لیکن لوگ
    اب تہِ خاک مجھ کو پاتے ہیں
    سنگ باری ہے شغلِ طفلاں لیک
    کیوں نمک کے لیے رلاتے ہیں
    کیجیے ضبطِ غم کہ یہ آنسو
    آتشِ درد کو بجھاتے ہیں
    ہم کو دریائے وقت میں پھینکا
    اور اب تیرنا سکھاتے ہیں
    ایک سیلِ شراب ہے دل میں
    وہ نگاہوں سے خم پلاتے ہیں
     
  2. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,621
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    باقی سب درست ہے لیکن
    سنگ باری ہے شغلِ طفلاں لیک
    کیوں نمک کے لیے رلاتے ہیں
    کون؟ اس کی وضاحت نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. منذر رضا

    منذر رضا محفلین

    مراسلے:
    333
    جھنڈا:
    Pakistan
    سنگ باری بھی کرتے ہیں طفل اور
    ہم کو بہرِ نمک رلاتے ہیں
    اب دیکھیے
    الف عین صاحب
     

اس صفحے کی تشہیر