سیف غزل - آپ سے عرض ملاقات نئی بات نہیں

آپ سے عرض ملاقات نئی بات نہیں

ھے مرے لب پہ وہی بات نئی بات نہیں

دل بے تاب یہ ہلچل یہ قیامت کیسی

آج کچھ ان سے ملاقات نئی بات نہیں

آپ آ جائیں تو رم جھم کی صدا ناچ اٹھے

ورنہ یہ رات یہ برسات نئی بات نہیں

ھے یہی فرقہ ارباب وفا کا مقسوم

یہ پریشانی حالات نئی بات نہیں

سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ھے

ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
 

صائمہ شاہ

محفلین
آپ سے عرض ملاقات نئی بات نہیں
ھے مرے لب پہ وہی بات نئی بات نہیں

دل بے تاب یہ ہلچل یہ قیامت کیسی
آج کچھ ان سے ملاقات نئی بات نہیں

آپ آ جائیں تو رم جھم کی صدا ناچ اٹھے
ورنہ یہ رات یہ برسات نئی بات نہیں

ھے یہی فرقہ ارباب وفا کا مقسوم
یہ پریشانی حالات نئی بات نہیں

سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ھے
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
 

طارق شاہ

محفلین
دلِ بے تاب یہ ہلچل، یہ قیامت کیسی
آج کچھ اُن سے ملاقات نئی بات نہیں

کیا کہنے !

بہت عمدہ انتخاب!
شیئر کرنے کے لئے تشکّر
 

سید زبیر

محفلین
سیف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ھے​
ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں​
نہائت عمدہ انتخاب ۔ ۔ ۔ بہت خوب​
 
Top