شکیب

محفلین
نام کتاب : غزلیات اقبال - الف بائی ترتیب سے
شاعر: علامہ محمد اقبال
مرتب : شکیب احمد
کل صفحات : ١٨٢
فارمیٹ : پی ڈی ایف
ghazaliyaat%2Bcover.png


بطور تعارف "عرضِ مرتب" سے کچھ حصہ

اقبالؔ نے غزل کو زلف و رخسار کی قید سے نکال کر ایک نئی جہت بخشی اور دینِ محمدیﷺ کے پیغام کو پہنچانے کا واسطہ بنایا۔ بقول مولانا عبد الماجد دریاآبادیؒ

”وہ باوجود اتنا بڑا مشہور شاعر ہونے کے شاعر نہیں ہے بلکہ اپنے پیام سے مقامِ نبوت کی جانشینی کا حق ادا کر رہا ہے۔ مبارک ہیں وہ ہستیاں جو اقبال شناس ہو جائیں!“

عرصے سے خواہش تھی کہ اقبال ؔ کی غزلوں کو جمع کروں، اور ترتیب کچھ یوں ہو کہ فوری طور پر کسی بھی غزل تک پہنچنا ممکن ہو سکے۔

ترتیب دینے کے بعد نظرِ ثانی کے لیے استادِ محترم اعجاز عبید(الف عین) کو بھی پریشان کیا۔ چچا جان نے ہر بار کی طرح مصروفیات کے باوجود شفقت فرمائی اور تجاویز سے نوازا۔ اللہ استاد جی کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے۔ زیرِ نظر کتاب میں استعمال کیا گیاکلیاتِ اقبال کا نسخہ ”بزمِ اردو لائبریری“ سے لیا گیا ہے؛ انٹرنیٹ پراردو یونیکوڈ کتب کا عظیم پلیٹ فارم، جو استاد محترم کی جواں ہمتی کی شاہکار مثال ہے۔

واضح رہے کہ غزلوں کو اگرچہ الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیا ہے، لیکن یہ صرف (Strictly) مصرع ثانی کے آخر حرف کی بنیاد پر ہے۔ یعنی آپ کلیات سے ”الف“ پر ختم ہونے والی غزلیں ڈھونڈیں تو جس ترتیب سے وہ کلیات میں آئی ہوں گی اسی ترتیب سے آپ یہاں بھی پائیں گے۔

شکیبؔ احمد
۲۲ رمضان ۱۴۳۷ھ بمطابق ۲۸ جون ۲۰۱۶ء
بروز ‏منگل‏557:بجے صبح
___________________________
روابط
ڈاؤنلوڈ کریں : گوگل ڈرائیو
آن لائن پڑھیں : گوگل پلے | گوگل بکس
 
آخری تدوین:
Top