غبارِ خاطر - جدول تازہ ترین

شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی یہ کون سے صفحے ہیں؟
ہر صفحہ کے اوپر " صفحہ نمبر ۔۔۔۔۔۔۔ " لکھ دیا کریں تو آسانی رہے گی۔
 

نایاب

لائبریرین
بھائی ٹائپ کیا ہوا میٹریل کہاں‌رکھنا ہے کچھ سمجھ نہیں‌آرہی ۔ دوسرا سکین کردہ تصاویر اتنی اچھی نہیں‌کہ پرنٹ نکال کر ٹائپ کیاجا سکے۔ آپ حضرات کس طرح ٹائپ کر رہے ہیں؟ اگر کوئی دوسرا طریقہ ہے تو مجھے بھی بتائیں‌

السلام علیکم
محترم ذیشان حیدر بھائی
میرا ٹائپنگ کا طریقہ یہ ہے ۔
امیج کو ڈیسک ٹاپ پر سیو کرنے کے بعد ونڈو فیکس اینڈ پکچر ویور میں اوپن کر لیا ۔
تصویر کو اتنا زوم کر لیا کہ چشمہ کے بنا پڑھی جا سکے ۔
اور کھلنے والی ونڈو کو کھول کر ڈیسک ٹاپ کی نچلی طرف سیٹ کر لیا ۔
پھر محفل اردو کی جواب والی ونڈو کو اوپن کر لیا ۔
اور ڈیسک ٹاپ کی اوپری جانب سیٹ کر کے ٹائپنگ کر لی ۔

نایاب
 

ذیشان حیدر

محفلین
۲۹۸
از یک حدیثِ لطف کہ آں ہم دروغ بود
امشب زردفترِ گلہ باب شستہ ایم۱۲
میری طبیعت کا بھی عجیب حال ہے۔ دوسروں سے پہلے خود اپنی حالت پر ہنستا ہوں۔ بچپنے میں چند مہینے چنسورہ میں برر کیے تھے کیونکہ کلکتہ میں طاعون پھیل رہا تھا۔ یہ گلی عین دریائے ہوگلی پر واقع ہے ۔۱۷ ہے۔ میں نے یہیں سب سے پہلے ترینا سیکھا۔ صبح شام گھنٹوں دریامیں تیرتا رہتا پھر بھی جی سیر نہ ہوتا۔ اب بھی تیراکی کےلیے طبعیت ہمیشہ ترستی رہتی ہے۔ سبحان اللہ ، طبیع بوقلموں کی نیرنگ آرائیاں دیکھیے۔ ایک طرف دریار سے ہم عنانی کا یہ ذوق و شوق، دوسری طرف آگ کے شعلوں سے سیراب ہونے کی یہ تشنگی ! شاید یہ اس لیے ہو کہ اقلیم زندگی کی سطح پر پانی بہتا ہے، تہہ میں آگ بھڑکتی رہتی ہے۔ اسی لیے نکتہ سرایانِ حقیقت کو کہنا پڑا کہ:
۲۹۹
ہم سمندر باش و ہم ماہی کہ دراقلیم عشق
روئے دریا سلسبیل و قعر دریا آتش است ۱۸
لوگ گرمیوں میں پہاڑ جاتے ہیں کہ وہاں گرمیوں کا موسم بسر کریں۔ میں نے کئی بار جاڑوں میں پہاڑ کی راہ لی کہ وہاں جانے کا اصلی موسم یہی ہے۔ متنبتی بھی کیا بدذوق تھا کہ لبنان کے موسم کی قدر نہ کرسکا ۔ میری زندگی کے چند بہترین ہفتے لبنان میں بسر ہوئے ہیں۔
۲۰۰
وجہال لبنان و کیف بقطعھا
وھی الشتائ و صیفھن شتاء!۱۹
زندگی کا ایک جاڑا جو موصل میں بسر ہوا تھا مجھے نہیں بھولتا ۔ موصل اگرچہ جغرافیہ کی لکیروں میں معتدل خطہ سے باہر نہیں ہےلیکن گردوپیش نے اسے سردسیر حدود میں داخل کردیا ہے اور کبھی کبھی تو دیار بکر میں ایسی سخت برف پڑتی ہے کہ جب تک سڑکوں پہ کھدائی نہ ہو لے، گھروں کے کواڑ مکمل کھل نہیں سکتے۔ جس سال میں گیا تھا، ۲۰غیر معمولی برف پڑی تھی۔ برف باری کے بعد جب آسمان کھلتا اور آرمینیا کے پہاڑوں کی ہوائیں چلتیں تو کیا عرض کروں ، ٹھنڈک کا کیا عالم ہوتا؟ مجھے یاد ہے کہ کبھی کبھی سردی کی شدت کا یہ عالم ہوتا کہ مٹکوں کا ڈھکنا ہٹاتے تو پانی کی جگہ برف کی سہل دکھائی دیتی لیکن میں پھر بھی سردی کی بے اعتدالیوں کا گلہ مندنہ تھا ۔ جس شیخ کے گھر مہمان تھا، اس کے بچے دن بھر برف کے گولوں سے کھیلتے رہتے اور کبھی کبھی کوئی چھوٹی سی گولی منہ میں ڈال لیتے۔ سِتی کبیرہ ۲۱ یعنی شیخ کی ماں کا لونڈیوں کو حکم تھا کہ میرا آتش دان چوبیس گھنٹے روشن رکھیں ۔ خود بھی دن میں دو تین مرتبہ پکا رکر پوچھ لیا کرتیں کہ مجمرہ ۲۲ کا کیا حال ہے؟ ایک لوہے کی کیتلی آتش دان کی محراب میں زبجیر میں لٹکتی رہتی اور پانی ہر وقت جوش کھاتا رہتا جس وقت چاہو ، قہوہ بنا کر گرم گرم پی لو، چونکہ دیر تک جوش کھائے ہوئے پانی میں چائے یا کافی بنانا ٹھیک نہیں۔ اس لیے میں اسے اُتار کر رکھا دیا کرتا، لیکن لونڈی پھر لٹکا دیتی اور کہتی کہ ستی کا حکم ایسا ہی ہے۔ چائے بنانے کا یہی طریقہ میں شمالی ایران کے عام گھروں میں بھی دیکھا۔ آتش دان کی آگ صرف کمرہ گرم کرنے ہی کے کام نہیں لائی جاتی بلکہ باورچی خانہ کابھی آدھا کام دے دیتی ہے۔ لوگ آتش دان کی آگ پر چائے کا پانی بھی گرم کر لیتے ہیں اور کھانا بھی پکا لیتے ہیں ۔ اگر شمالی ایران کے لوگ ایسا نہ کریں تو اتنا ایندھن کہاں سے لائیں کہ کمروں کو بھی گرم رکھیں اور باورچی خانہ کا چولھا بھی سلگتا رہے؟ وہاں کے مکانوں میں آتش دان اتنے کشادہ ہوتے ہیں کہ کئی کئی دیگچیاں ان میں بیک وقت لٹک سکتی ہیں آتشدان کے محراب میں تعمیر کے وقت حلقے ڈال دئیے جاتے ہیں ، ٹھیک اسی طرح کے جیسے ہمارے مکانوں کی چھتوں میں پڑے ہوتے ہیں ۔ انہی حلقوں میں زنجیر ڈال دی اور کیتلی یا دیگچی لٹکا دی ۔ بعض شہروں کی سرایوں کے ہر کمرہ میں آتشدان بنا ہے جاڑوں میں سرائچی ۳۳ اَسی آتِش دان پر پُلا دم دے کر آپ کو کھلا دے گا اور کہے گا ‘‘ چائے گرم مگذار یدوبخورید’’۔!
اگست کے مہینے میں جب ہم یہاں لائے گئے تو بارش کا موسم عروج پر تھا اور ہوا خوشگوار تھی۔ بالکل ایسی فیضا رہتی تھی، جیسی آپ نے جولائی اور اگست میں پونا کی دیکھی ہوگی پانی یہاں عام طور پر بیس پچیس انچ سے زیادہ نہیں برستا لیکن پانی کی دو چار بوندیں بھی کافی خوشگواری پید اکر دیتی ہے۔ اُمس بہت کم ہوتی ہے۔ ہوا برابر چلتی رہتی ہے۔
ستمبر اور اکتوبر اسی عالم میں گزرا لیکن جب نومبر شروع ہوا تو طبیعت اس خیال
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم
امیج کو ڈیسک ٹاپ پر سیو کرنے کے بعد ونڈو فیکس اینڈ پکچر ویور میں اوپن کر لیا ۔

بھائی نایاب صاحب
ونڈو فیکس اینڈ پکچر ویور کہاں سے ملے گا ۔ کیا یہ ونڈوز کے اندرہی ہے تو کس طرح سامنے لانا ہے اس کا بھی ذکر کر دیجیئے ۔ شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی صفحہ نمبر بھی دیں اور ہر ایک صفحے کی پوسٹنگ الگ سے کریں۔
اور ٹائپ کیا ہوا مواد "ورکنگ زون" میں پوسٹ کریں۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
شمشاد بھائی ابھی کام چلا لیجئے آئندہ آپ کے کہا کے مطابق ہی کام کروں گا۔
حضرت لائٹ چلی گئی ہے اور بیک کم ہونے کی وجہ سے یو پی ایس نے بھی شور مچا دیا ہے ۔
ابھی خود ہی سیٹنگ وغیرہ کر لیجئے ۔ ناراض مت ہوئیے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ذیشان بھائی اب کیسے معلوم ہو کہ آپ نے کون کون سا صفحہ ٹائپ کیا ہے اور یہ کہ کون سا صفحہ کہاں سے شروع ہو رہا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
بھائی نایاب صاحب
ونڈو فیکس اینڈ پکچر ویور کہاں سے ملے گا ۔ کیا یہ ونڈوز کے اندرہی ہے تو کس طرح سامنے لانا ہے اس کا بھی ذکر کر دیجیئے ۔ شکریہ

السلام علیکم
محترم ذیشان بھائی
کسی بھی تصویر پر رائٹ کلک کریں ۔
ماؤس کو کھلنے والی پاپ اپ ونڈو میں ' اوپن ود " پر لائیں ۔
اور سائیڈ پر کھلنے والی پاپ اپ ونڈو میں سے " ونڈو پکچر اینڈ فیکس ویور ' سیلکٹ کر لیں ۔

نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
نام رکن|صفحہ نمبر|صورتحال|کل صفحے
شمشاد|1 تا 31|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|31
فرحت کیانی|32 تا 41|ٹائپنگ|10
شمشاد|42 تا 47|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|6
|48، 49|سکین موجود نہیں ہے۔|2
شمشاد|50 تا 69|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|20
نایاب|70 تا 80|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|11
ابو شامل|81 تا 100|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|20
موجو|101 تا 117|ٹائپنگ|17
محب علوی|118 تا 123|ٹائپنگ|6
ابو شامل|124 تا 145|ٹائپنگ|22
ابو شامل|146 تا 177|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|32
ذیشان حیدر|178 تا 200|ٹائپنگ|23
نایاب|201 تا 211|ٹائپنگ|11
ابو شامل|212 تا 222|ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔|11
شمشاد|223 تا 265|ٹائپنگ|43
|266 تا 273|سکین موجود نہیں ہے|8
شگفتہ|274 تا 278|ٹائپنگ|5
ماشاء اللہ اچھی رفتار سے ٹائپنگ ہو رہی ہے۔
اس جدول کو نقل کر کے اور اپڈیٹ کر کے چسپاں کرتے جائیں۔
واضح رہے کہ یہ کتاب کے صفحات ہیں نہ کے سکین کیئے ہوئے صفحات کے نمبر۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، یہ صفحات میں ٹائپ کروں گی ۔ آپ جدول میں شامل کر دیجیے گا ۔

شکریہ

274
275
276
277
278

 

شمشاد

لائبریرین
میں نے جدول اپڈیٹ کر دیا ہے۔

اس کے بعد ابھی کتنے صفحے سکین کرنے اور اپلوڈ کرنے والے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
شگفتہ مزید سکین کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ

صفحہ 48 اور 49 کی سکین نقل موجود نہیں ہے اور صفحہ 265 تک سکین نقل موجود ہے۔ اس کے بعد سکین نقل موجود نہیں ہے۔

ٹائپ کرنے کے لیے صفحہ 1 سے 265 تک یا تو تقسیم ہو چکے ہیں یا ٹائپ ہو کر پوسٹ ہو چکے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شمشاد بھائی ، صفحہ 278 تک تو اسکین پہلے سے موجود ہے البتہ 266 سے 278 تک کی فائلز کا سائز بہت بڑا ہو گیا تھا اسکین میں شاید اسی وجہ سے دکھائی نہیں دے رہے ہوں گے وہ صفحات بہر حال ابھی میں نے دوبارہ اسکین کر دیئے ہیں وہ صفحات بھی اور اب صفحہ 301 تک اسکین صفحات اپلوڈ ہو چکے ہیں ۔

صفحہ 266 سے اسکین صفحات کے لیے یہ ربط دیکھیے گا ۔


 
Top