غبارخاطر صفحہ نمبر394تا404

جاویداقبال

محفلین
غبارخاطر:۔
صفحہ نمبر394:-
مراۃ الخیال:270
مراۃ الیصطلحات:275
مشکو‏ۃ:253
مطول:121
معارف النغمات:257
مقالات ارسطو:262
مکاتیب قاضی اختر:276
منشعب:120
منطق الطیر:223
میرزاہد:121
میزان:120
نزہۃ القلوب:157
نفحات الانس:153
نقدالشعر:262،263
نقدالنثر:262
نلدمن(مثنوی):127،881
واراینڈپیس(انگریزی):194
ہدایہ:121،253،267
صفحہ نمبر395:-
5- فہرست مآخذحواشی
آتشکدۃ آذر: لطف علی بیگ آذر تہران،1337شمسی
آثارالصنادید: سرسیداحمدخان دلی،1965ء
آزادکی کہانی خودآزادکی زبانی:مرتبہ عبدالرزاق ملیح آبادی:دلی، اپریل 1988ء
آفتاب داغ: نواب مزراخان داغ لکھنؤ،1932ء
آئین اکبری: ابوالفضل(مرتبہ سرسیداحمدخان) دہلی،1274ء
اتحاف النبلا: نواب محمدصدیق حسن خان:
احکام عالمگیری: حمیدالدین خان(مرتبہ جادوناتھ سرکار) کلکتہ،1912ء
احیاء العلوم الدین: امام محمدبن محمدالطوسی الغزالی : قاہرہ،1939ء
اخبارالاخیار: شیخ عبدالحق محدث دہلوی دہلی،1332ھ
اخبارالعلماء باخبارالحکماء: للقفطی قاہرہ،1326ھ
اذکارالابرارالمشہوربہ تذکرہ الاقطاب: حافظ نورالدین احمد کللکتہ،1328ھ
ارشادالادیب: معجم الادباء
الاعلام: خیرالدین الزرکلی(طبع دوم) قاہرہ،1254بعد
الاغانی: ابوالفرج الاصفہانی(طبع دارالمکتب المصریہ) قاہرہ،1345ھ،بعد




صفحہ نمبر396:-
الاصابہ: ابن حجرالعسقلانی مصر،1939ء
امثال وحکم: علی اکبردہخدا تہران:1338ھ بعد
اورنگ زیب(انگریزی) سرجادوناتھ سرکار کلکتہ،1924ء
بادشاہ نامہ: عبدالحمیدلاہوری کلکتہ،1866ء بعد
(مرتبہ کبیرالدین احمدوعبدالرحیم)
البدایہ والنہایہ: ابن کثیر قاہرہ،1348ھ
البدرالطالع بمحاسن: للشوکانی قاہرہ،1366ھ
من بعدالقران السابع
بزم ایران: سیدمحمدرضاطبائی لکھنؤ1924ء
بہترین اشعار: ح بثرمان طہران،1313شمسی
تاریخ آداب الغتہ العربیہ: لجرجی زیدان قاہرہ،1913،بعد
تاریخ اودھ: محمدنجم الغنی(مطبع نوں کشور) لکھنؤ،1919بعد
تاریخ بغداد: خطیب بغدادی قاہرہ،1349ھ بعد
تاریخ فرشتہ: محمدقاسم فرشتہ بمبئی،دسمبر،1332ھ رجب1247
تحفتہ العالم: سیدعبداللطیف شوستری حیدرآباد،1294ھ 1877ھ
تذکر‏ الشعراء دولت شاہ سمرقندی(سلسلہ اوقاف گب) لائیڈن،1308ھ
تذکرۃ الواصلین: محمدرضی الدین فرشوری بسمل(دوسری بار)بدایوں،1945ھ
تذکرۃ بےنظیر: سیدعبدالوہاب افتخار(مرتبہ سیدمنظورعلی) آلہ آباد1940ء
تذکرہ عزیزیہ: قاضی بشیرالدین احمدمیرٹھی میرٹھ،1934ء
تذکرہ علمائےفرنگی محل: مولوی محمدعنایت اللہ انصاری فرنگی محل لکھنؤ1349ھ 1930ء
تذکرہ علمائےہند: رحمان علی لکھنؤ 1914ء
ترجمان القرآن(1) مولاناابوالکلام آزاد(ساہتہ اکادیمی ایڈیشن)نئی دلی 1980ء
المتثیل والمحاضرہ: ثعالبی قاہرہ 1961ء


صفحہ نمبر397:-
تورات (کتاب مقدس) انگلستان،1958ء
توزک جہانگیری: نورالدین جہانگیرپادشاہ علی گڑھ،1864ء
(مرتبہ سر)سیداحمد(خان)
جمھرۃ اشعارالعرب: تالیف ابوبکرمحمدابی الخطاب القرشی قاہرہ،1308ھ
جمھر‏ۃ الاامثال: ابوہلال العسکری بمبئی،1306ھ
جواہرسخن(2) مرتبہ سیدمسعودحسین رضوی ادیب الہ آباد 1935ء
چہارمقالہ: نظامی عروضی سمرقندی(مرتبہ ڈاکٹرمحمدمعین) تہران،1335شمسی
حبیب السیر: اخوندمیر تہران،3333شمسی
حدائق الحنفیہ: مولوی فقیرمحمدجیلمی ثم لاہوری(نولکشور) لکھنؤ،1886۔1303
حلیۃ الاولیا: ابونعیم اصفہانی قاہرہ،1932ء
الحماسۃ: لابی تمام بون،1828ء بعد
الحماسۃ: للجتری (مرتبہ لوئیس شیخو) حیدرآباد،بیروت،1910ء
الحماستہ البصریہ: لصدرالدین علی البصری(مرتبہ ڈاکٹرمختارالدین احمد)دائرۃ المعارف حیدرآباد،1964ء
حیات جلیل: مقبول احمدصمدانی الہ آباد،1929ء
خریطئہ جواہر: مرتبہ مظہرجانجانان مطیع مصطفائی کان پور1271ء
خزانہ عامرہ: سیدغلام علی آزادبلگرامی(نولکشور) کان پور1871ء
خلاصہ الاثرفی اعیان: للمحبی قاہرہ،1384ء
القرآن الحادی العشر
خم خانہ جاوید(1) لالہ سری رام لاہور،1908ء
فہرست مآخذ حواشی

صفہ نمبر398۔
داراشکوہ (انگریزی): ک،ر،قانونگو کلکتہ، 1952ء
داستان نل ودمن: ابوالفیض فیضی تہران، 1335شمسی
الدرالثمین فی مبشرات النبی الامین، حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی دہلی 1899ء
درباراکبری: مولانامحمدحسین آزاد لکھنؤ
دیوان ابی الطیب المتنمی: تحقیق عبدالوہاب عزام قاہرہ،1323ھ
دیوان ابی فراس الحمدانی بیروت،1959ء
دیوان ابن سناء الملک: تحقیق افضل العلماء ڈاکٹرمحمدعبدالحق حیدرآباد،1958ء
دیوان ابی نواس: تحقیق احمدعبدالمجیدالغزالی قاہرہ،1953ء
دیوان کامل: امیرخسرودہلوی(سعیدنفسی) تہران،1343شمسی
دیوان اوس بن حجر: تحقیق ڈاکٹرمحمدیوسف نجم :بیروت1965ء
دیوان بابافغانی شیرازی: فغانی شیرازی تہران،1361شمسی
دیوان بشاربن برد: تحقیق بدرالدین العلوی بیروت،1965ء
دیوان بیدل: بیدل عظیم آبادی نولکشور کانپور،1303ھ
دیوان کامل جامی ملانورالدین جامی(مرتبہ ہاشم رضی) تہران،1341شمسی
دیوان حالی شمس العلماخواجہ الطاف حسین حالی دلی1950
دیوان حسن سجزی دہلوی امیرحسن علاء سجزی حیدرآباد1352
دیوان حکیم سنائی مرتبہ مظاہرمصفا تہران،1331شمسی
دیوان خاقانی مرتبہ محمدعباسی تہران،1332شمسی

صفحہ نمبر399:-
دیوان غالب(اردو) میرزااسیداللہ خان غالب(مرتبہ مالک رام)
دلی، 1957ء
دیوان غنی: ملامحمدطاہرغنی کشمیری(مرتبہ علی جوادزیدی)
دلی،1964ء
دیوان غنیمت: کنجاہی(بثصحیح غلام ربانی عزیز) لاہور،1958ء
دیوان فروغی بسطامی: بکوشش حسین نخعی تہران،1332شمسی
دیوان فیضی: ابوالفیض فیضی دلی،1268ھ
دیوان قاآنی:میرزاحبیب (مرتبہ محمدجعفر محجوب) تہران،1336شمسی
دیوان کامل خواجہ حافظ شیرازی تہران،1339شمسی
دیوان کلیم کاشانی: ابوطالب کلیم(بتضحیح ومقدمہ پرتوضیائی)
تہران،1336شمسی
صفحہ نمبر400

(مرتبہ عبداللہ خان ومولوی عبدالحق)
سفینئہ خوشگو: بندرابن خوشگو پٹنہ،1959ء
(مرتبہ شاہ عطاء الرحمن عطاکاکوی)
سفینہ ہندی بھگوان داس ہندی پٹنہ،1958ء
(مرتبہ شاہ عطاء الرحمن عطاکاکوی)
سمط اللآلی(1) عبدالعزیزالیمنی قاہرہ،1632ء
سہ نثرظہوری: ملانورالدین ظہوری مطیع نظامی کانپور،1271ھ
سیدہ الغناء العربی: ام کلثوم قاہرہ
السیرۃ لابن ہشام: ابن ہشام قاہرہ،1356ء
شاہنامہ: فردوسی(مرتبہ محمددبیرسیافی) تہران،1335شمسی
شاہنامہ: فردوسی(مرتبہ سعیدنفیسی) طہران،1314ھ
شرح التعرف المذہب التصوف ازابوابراہیم اسماعیل نولکشورلکھنؤ1912ء
شرح مقامات الحریری: الشریشی قاہرہ،1314ھ
شرح نہج البلاغہ ابن میثم بحرینی تہران،124ھ
شرح نہج البلاغہ ابن ابی الحدید تہران،1271ھ
شروح سقط الزند: ابوالعلاءالمعری قاہرہ،1947ءبعد
شعرالعجم شبلی نعمانی اعظم گڈھ 1940ء بعد
الشعروالشعراء ابن قتیبہ(تحقیق استاداحمدمحمدشاکر) قاہرہ،1950ء
شمع انجمن(تذکرہ) نواب محمدصدیق حسن خان بھوپال،1293ء
صحیح بخاری امام بخاری مطابع الشعب،قاہرہ،1378ھ
صنم خانہ عشق امیرمینائی امیرالمطابع حیدرآباد،1339ھ
ضمیمہ اردوکلیات نظم حالی حالی دہلی،1332ھ
فہرست مآخذحواشی
طبقات اکبری نظام الدین احمد(ببلیوتھکاانڈکا) کلکتہ،1913بعد
الطبات اکبری الشعرانی قاہرہ،1276ھ
صفحہ نمبر401:
عالمگیرنامہ: محمدکاظم(مرتبہ خادم حسین وعبدالحی) کلکتہ،1868ء
عجائب الآثارفی التراجم والاخبار، عبدالرحمان الجبرتی قاہرہ،1322ھ
العقدالفرید: ابن عبدربہ(تحقیق احمدامین مصری) قاہرہ،1948ء بعد
الفوائدالببیہ فی تراجم الحنفیہ: عبدالحی لکھنوی قاہرہ،1324ھ
الفہرست: ابن ندیم لائپزگ،1871ء
فیہ مافیہ: جلال الدین رومی(مرتبہ بدیع الزمان فروزاں فر) تہران،1330شمسی
قرآن کریم (طبع دارالکتب المصریہ) قاہرہ،1352ھ
قران السعدین امیرخسرو علی گڑھ،1337ھ،1918ء
قوت القلوب فی معاملۃ المحبوب: ابوطالب المکی قاہرہ
الکامل : للمبرو(تحقیق ڈاکٹرزکیمبارک) قاہرہ،1936ء
کتاب الحیوان للجاحظ (تحقیق عبدالسلام محمدہارون) قاہرہ،1928ءبعد
کتاب تاریخ اعلام الموسیقی الشرقیہ: عبدالمصعم عرفہ مطیع عنانی، قاہرہ،1947ء
کشف الظنون: حاجی خلیفہ استانبول،1954ء
کشف المحجوب: الہجویری(مرتبہ پروفیسرنکلسن) لاہور،1931،لندن1936ء
کلام انشاء انشاء اللہ خان انشا الہ آباد،1952ء
(مرتبہ مرزامحمدعسکری و محمدرفیع)
کلام شاد: سیدعلی محمدشادعظیم آبادی جامعہ ملیہ علی گڑھ،1341ء
کلمات الشعراء(تذکرہ) محمدافضل سرخوش لاہور،1942ء (بتصیح صادق علی دلاوری)
کلیات اکبرالہ آبادی کراچی،1951ء بعد

کلیات آتش: حیدرعلی آتش نولکشور لکھنؤ1429ء
کلیات بیدل(1،2،4) میزراعبدالقادربیدل کابل،1341،1342
صفحہ نمبر402:
کلیات ٹینی سن انگریزی: لارڈٹینی سن لندن،1963ء
کلیات جامی ملانورالدین جامی نولکشورلکھنؤ،
کلیات سعدی سعدی شیرازی(مرتبہ مظاہرمصفا) تہران،1340شمسی
کلیات سودا: مرزامحمدرفیع سودا(مرتبہ عبدالباری آسی) نولکشور،لکھنؤ،1932ء
کلیات شاد مرتبہ کلیم الدین احمد، پٹنہ،1975ء
کلیات شبلی اردو شبلی نعمانی دارالمصنفین اعظم گڈھ،1940ء
کلیات شبلی فارسی شبلی نعمانی دارالمصنفین اعظم گڈھ
کلیات صائب تبریزی صائب تبریزی تہران،1336شمسی
(مرتبہ امیری فیروزکواہی)
کلیات عرفی شیرازی: عرفی شیرازی(ترتیب غلام حسین جواہری) ایران
کلیات فیضی (مرتبہ اےڈی ارشد) لاہور،1967ء
کلیات غالب اسداللہ خان غالب دہلوی نولشکورلکھنؤ،276ھ 1863ھ
کلیات مومن( حصہ) حکیم مومن دہلوی(مجلس ترقی ادب) لاہور1964ء
کلیات میر میرتقی میردہلوی(مرتبہ عبدالباری آسی الدنی) نولکشورلکھنؤ1940ء
کلیات ناظم نواب محمدیوسف علی خان ناظم(رام پوری مطیع حسنی) رام پور،1278ھ
کلیات نظیر اکبرآبادی ولی محمدنظیراکبرآبادی نولکشورلکھنؤ،1951ء
کلیات نعت: مولوی محمدمحسن الناظرپریس،لکھنؤ،1334ھ
کلیات نعمائےجندقی میرزاابوالحسن جندقی تہران،1339شمسی
گلزارداغ نواب مرزاخان داغ دہلوی مطیع انوارمحمدی لکھنؤ،1292ھ
فہرست مآخذحواشی
گلستان سخن مرزاقادربخش صابر نولکشور1271ھ
گلستان مسرت عبدالرحمن شاکر دہلی،1267ھ
گلشن بےخار نواب مصطفی خان شیفتہ نولکشور لکھنؤ،1910ء
صفحہ نمبر403
لسان المیزان: ابن حجرالعسقلانی حیدرآباد،1331ھ
ماثرالآمرا: شاہنوازخان صفوی(مرتبہ اشرف علی وعبدالرحیم) کلکتہ،1888-1891ء
مآثرالکرام: میرغلام علی آزادبلگرامی(مرتبہ عبداللہ خان) آگرہ،1910ء1328ھ
مآثررحیمی ملاعبدالباقی نہاوندی(مرتبہ ہدایت حسین) کلکتہ،1930-1931ء
مآثرعالمگیری محمدساقی مستعدخان(مرتبہ آغااحمدعلی) کلکتہ،1871ء
مجموعہ حالات عزیزی: ظہیرالدین سیداحمدولی اللہی دہلی،1348ھ1929ء
محاضرات الادباء راغب اصفہانی بیروت،1961ء
مراۃالغیب: امیرمینائی نولکشورکانپور،1892ء
معجم البلدان: یاقوت الحموی بیروت،1955ء
معجم المولفین عمررضاکحالہ دمشق،1960ء
مفتاح التواریخ طامس ولیم بیل نولکشور،کانپور،1284ھ1867ء
مقالات شبلی(3) شبلی نعمانی(مرتبہ سیدسلیمان ندوی) اعظم گڈھ،1955ء
مکاتیب سنائی حکیم سنائي(مرتبہ ڈاکٹرنذیراحمد)ازانتشارات دانش گاہ اسلامی علی گڈھ،رام پور،1926ء
منتخب التواریخ( 3حصے) ملاعبدالقادربدایونی(مرتبہ مولی احمدعلی وکپتان ولیم ناسولیس) کلکتہ،1865ء بعد
منتخب اللباب: محمدہاشم خافی خان(مرتبہ کبیرالدین احمد)
کلکتہ،1869
فہرست مآخذحواشی
منتخب اللطائف (تذکرہ قلمی): مولوی رحم علی خان تالیف 1226ھ
منطق الطیر: شیخ فریدالدین عطار(مرتبہ دکترمحمدجواد) تبریز،1958ء
صفحہ نمبر404
المنتظم فی تاریخ الملوک والامم: ابن الجوزی(دائرۃ المعارف) حیدرآباد،1357ھ
مولاناابوالکلام آزاد(انگریزی) مرتبہ ہمایوں کبیر ایشیاء بمبئی،1959ء
میخانہ الہام(مجموعہ غزلیات شاد) مرتبہ حمیدعظیم آبادی، پٹنہ،1938ء
النجوم الزاہرہ ابن تغری بردی(دارالکتب المصریہ) قاہرہ،1929ء
نزہتہ الخواطر( تا ) مولاناعبدالحی حسنی لکھنوی حیدرآباد،1955-1959ء
نظام اول (انگریزی) ڈاکٹریوسف حسین خان کلکتہ،1963ء
نفحات الانس ملانورالدین جامی کلکتہ،1858ء
نگارستان سخن سیدنورالحسن بھوپال،1293ھ1875ء
نہایتہ الادب الارب النویری قاہرہ:1923بعد
وفیات الاعیان(1) ابن خلکان (مرتبہ محی الدین عبدالحمید) قاہرہ،1948ء بعد
یادگارداغ: نواب مرزاخان داغ(مرتبہ احسن مارہروی) لاہور1905ء 1323ھ
یدبیضا(تذکرہ قلمی) میرغلام علی آزادبلگرامی(ذخیرہ احسن،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)
رسائل وجرائد
دبدبہ سکندری رام پورجلد44شمارہمعارف اعظم گڈھ جلد57شمارہ6جلد66شمارہ۔ ۔ ۔
ہماری زبان (ہفتہ وار)علی گڑھ یکم جولائی 1966ء
متعددانگریزی اورمشرقی شخصیتوں کےتراجم کےلیےانسائیکلوپیڈیابریٹینکا،امریکی مصنفین کی قاموس انسائکلوپیڈیااسلام(طبع اول و دوم)وغیرہ سےبھی استفادہ کیاگیاہےاگرچہ اختصاکی غرض سےہرجگہ حوالہ نہیں دیاگیاہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
غبار خاطر۔صحفہ نمبر405تا411

صفحہ نمبر405:
(1) بادشاہوں کےحالات توتاریخی واقعات کی شکل میں تحریرنہ کیےجاسکےالبتہ معروف شاعرنظیری نے(کیفیات دل سےلبریز)جوفسانہ غم شروع کیاتوگویاایک کتاب منصئہ شہودپرآگئی۔
(2) مضبوط ترین پہاڑبھی اپنےمقام سےہٹائےجاسکتےہیں لیکن وفاسرشت لوگوں کےدل نہ توالفت سےخالی ہوتےہیں اورنہ ہی وہ اپنےمقام محبت سےالگ کیےجاسکتےہیں۔
(3) توکیسےکیسےلذیذپھلوں سےبھرپوردرخت ہےکہ چمن کےسبھی شباب آساپودوں نےاپناسب کچھ فراموش کرکےتیرےدامن سےوابستگی اختیارکرلی ہے۔
(4) وہ انسان جواثرلینےمیں زیادہ وقت لیتاہےوہ اپناتعلق نبھانےمیں بھی دیرپاہوتاہے۔
(5) بہرام کےشکارکھیلنےکےآلات کہیں دورپھینک دواورشراب کاجام میرےہاتھوں میں تھماؤ،اس لیےکہ اس صحراکی خاک چھاننامیراکام ہےنہ کہ بہرام اوراس کی سواری کا۔
(6) یہ جوکچھ دکھائی دےرہاہےیہی اس کائنات کاحقیقی مقصودنہیں ہےبلکہ مجھےشراب سےہمدست کروکہ دنیاکےانہی جھمیلوں تک ہی حالات حیات کی حدودبندھی ہوئي نہیں ہیں۔
(7) ہم اہل وفاسےمحبت اوراخلاق کےعلاوہ کسی بھی اورنوعیت کےسوالات چھیڑنازیبانہیں ہے۔
(8) (یہیں سےاصل کتاب کی ابتداہوتی ہے)۔یہ سوال نہ اٹھاؤکہ ہمارےخامئہ فرومایہ نےکیاکچھ تحریرکرڈالابلکہ یہ توہمارےدل کی کیفیتوں کاغبارتھاجس نےان شکستہ لفظوں کی شکل اختیارکرلی ہے۔
(9) فسانہ غم کوایک مربوط صورت میں پیش کرنامشکل کام ہےایساکیجئےکہ دل کےان ریزہ ریزہ ٹکڑوں کویونہی منتشرصورت میں رہنےدیجئے۔
خط-1
(10)اےنگاہوں سےمستورمگرمیرےدل کی پنہائیوں میں خیمہ زن میرےمحبوب،یقین جان کہ توہروقت میری نگاہوں کےسامنےہےاورمیں تجھےنیک خواہشات کی سوغاتیں بھیج رہاہوں۔
خط-2
(11)کبھی ہاتھوں کی قوت زائل ہوجاتی ہےتوکبھی دل کی بےقراری بڑھ جاتی ہےاورکبھی میرےقدم چلنےسےعاجزی کااظہارکرنےلگتےہیں۔اےمیری عمرتوکتنی تیزی کے ساتھ بیت رہی ہے،مجھےبس یہی خوف لگاہےکہ میری زندگي کی طاقتیں میراساتھ چھوڑتی چلی جاتی ہیں۔
(12)شوق کےبےشمارکارواں کشمیرکی وادیوں میں شب بسری کامزہ لینےکےلیےکھنچےچلےجاتےہیں اوروہاں عیش و مسرت کاسامان کرتےہیں۔
(13)زندگی مسلسل کوشش کرتےرہنےکانام ہے،ہم اس لیےزندوں میں ہیں کہ آرام وراحت حاصل نہ کرسکیں۔
(14)آپ کےساتھ ہماراتعلق نیازمندانہ کاہےاورہمیں اس نسبت پرفخرہے۔ہماری ذات سےآپ
صفحہ نمبر405:
کی شکایت دراصل آپ کی احسان سےمعمورروش کاایک حسین اندازہے۔
(15)- آپ کاذراساالتفات بھی میرےلیےبہت اہمیت رکھتاہے۔اس مختصرعنایت کوکسی صورت بھی کم نہیں خیال کیاجاسکتا۔
خط – 3
(16) ہم سےمت پوچھ کےہمارےدل کاافسانہ کیاہے۔یقین جان کہ ایک طویل عرصےسےہم نےبڑی کوششوں کےساتھ اپنی زبان کوتمہارےسامنےخاموش کیےرکھاہے۔
(17) اگرچہ ہمارےاورتمہارےدرمیان لمبےفاصلےحائل ہیں۔لیکن تیری یادوں کےہجوم میں جام مئےسےاپنےدل کومطمئن کرنےمیں لگےہوئےہیں۔روحانی تعلق میں جغرافیائی دوریاں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔
(18) میرےراستےکی مشکلات!بتاؤنامیں اپنی محبوبہ سعادتک کیسےپہنچ سکتاہوں۔اس تک پہنچنےکاراستہ بلندپہاڑوں اورہلاکت خیزیوں کےخدشات سےبھراپڑاہے۔
(19) یہ ہمارےدورکاکس قدرگھمبیرالمیہ ہےکہ رسل ورسائل کےنئےنئےطریقےاپنالیےگئےہیں ہم سےقبل کسی نےبھی اس مقصد(نامہ بری)کےلیےعنقاکی خدمات سےفائدہ نہ اٹھایاہوگا۔
(20) میں اس رازسےواقف ہوں کہ میرےدل کی دیوانگی بیابان کی وسعتوں میں ہی سماسکتی ہے۔
(21) یارلوگوں نےجولیلی مجنوں اورشیریں وفرہادکےقصوں کوشہرت دےرکھی ہےیہ درحقیقت ہماری ہنگامہ خیزداستان عشق کےایک مختصرحصےکی روادادہے۔
(22) اگرچہ ہماری نیاز مندنگاہیں توآسمان کی طرف لگی ہوئی تھیں لیکن دل تیری یادسےہی معمورتھا۔ خط-4
(23) جان لوکہ میں نےصبح کی روشنی سےاس بات کارازپالیاہےاوراس حقیقت تک پہنچ چکاہوں کہ یہ روشن راستےشراب خانےکاراستہ ہی ہوسکتاہے۔
(24) اےصبح کی ٹھنڈی ہوا!اللہ تیرادامن خوشیوں سےبھردےکہ تونےرتجگوں کےمارےہوئےعاشقوں کی رنج والم کم کرنےکی کوشش کی ہے۔
(25) کوئي بھی انسان مجھےمیرےآنےوالی منزل کی خ۔بردینےکوتیارنہیں،بےشماردشت وصحراعبورکرچکاہوں اورنہ معلوم ابھی کتنےباقی ہیں؟
(26) زندگی کافلفسہ مختصرایہ ہے کہ اس کاسلسلہ ایک نیندسےدوسری نیندتک ہے۔بلکہ یوں سمجھ لیجئےکہ حیات تخیل اورفریت کےدائرےمیں محصورہے۔ جب پانی کی دولہروں کاٹکراؤہوتاہےتوان سےبلبلہ جنم لیتاہےگویازندگي پانی پرایک طلسماتی نقش کی طرح ایک ناپائیدارچیزکانام ہے۔
(27) بارش کی فطری لطافت ونزاکت میں کسی نوع کااختلاف نہیں لیکن اس کےباوصف وہ چمن میں سرخ پھول کی بہارپیداکردیتی ہےجبکہ بےآبادقطعہ زمین پرفقط جھاڑیاں گھانس پھونس اگاتی ہے۔
(28) ہماری سانس جوتیری یادمیں ہم لیتےہیں،کیاتم جان سکتےہوکہ الفاظ ومعانی کےکتنےدفتراس میں چھپےہوئےہوتےہیں۔ صفحہ نمبر407:
(29) آئینےاورشراب کی چمک میں اس قدرمماثلت پیداہوگئي ہے کہ دل کی دنیامیں ایک ہنگامہ سےبرپاہوگیاہے۔
(30) ساقی!شراب کےان متوالوں کوایسی شراب کےجام بھربھرکرپیش کیےجا،جسےکسان نےاپنےخون جگرکی حدت سےسینچاہے۔
(31) میں تم کوبتاتاہوں کہ معنی ومفہوم سےکیسےلطف اٹھایاجاتاہے۔میں نےاپنی تربیت کچھ اس اندازپرکرلی ہےکہ سخن شناسی میرےمزاح کاحصہ بن گئی ہے۔
(32) ہمارےمرشدکاقول ہےکہ فطرت کاقلم ہرطرح کی خطاؤں سےمبراہے۔لائق تحسین ہےوہ پاکبازنظرجوخطاؤں پرپردہ ڈال دیتی ہے۔
(33) تومنزل درمنزل آگےبڑھتاجارہاہےجبکہ میراقدم ہرگام ڈگمکاتاہے۔
(34) زاہدآؤاس امرکی کوشش کریں کہ کارزارھستی کی رونقیں ماندنہ پڑجائيں،نہ ہی تیرےزہدکےاثرات اسےمتاثرکریں اورنہ مجھ گنہگارکی خطائيں اسےآلودہ کریں۔
(35) سب سےہوشیاررہواورسبھی سےجان پہچان پیداکرنےمیں بھی لگےرہو۔
(36) تیرےاندرآتشیں کیڑےاورمچھلی دونوں کی خصوصیات ہونی چاہیں کیونکہ عشق کی سلطنت میں سمندرکی سطح سلسبیل(یخ بستہ پانی کامنبع)ہواکرتی ہےاوردریاکی گہرائي اپنےاندرحدت کےاثرات رکھتی ہے۔
(37) مجھےخوشی ہوئي کہ میری توبہ نےشراب کےنرخ کم کردئيے۔
(38) یہ امر(ساقی کی محفل کےآداب کےپیش نظر)خطاقصورکیاجاتاہےتوصاف ستھری مئےاوراس کی سطح کی تلچھٹ کوجانچنےلگے۔اس کےاچھایابراہونےکاحکم لگانےکےدرپےہوجاؤگےتوسارامعاملہ ہی خراب ہوجائےگا۔
(39) قلم اپنی رواینوں کےساتھ اس مقام تک ہی پہنچاتھاکہ اس کی نوک نےلکھنےسےجواب دےدیا۔ خط-5
(40) ہم دم مست قلندرمزاج لوگوں سےزاہ سفرکاکیاپوچھتےہو،ہمارا قافلہ توگھنٹی کی صداکےبغیرہی مسلسل سفرپررواں دواں رہتاہے۔
(41) اےدشت اپنےآپ کومزیدوسعتوں سےآشناکرکہ آج کی رات محبوب کی یادمیں میری آہوں کالشکرمیرےدل کےآشیانےسےباہرآنےکی جستجوکررہاہے۔
(42) جب ایک صفحہ پرتحریرپوری ہوجاتی ہےتوورق الٹناضروری ٹھہرتاہے۔
(43) دنیاکادجل و فریب بالکل عیاں ہےرات حاملہ ہوچکی ہےاب نتیجتادیکھتےہیں کہ یہ کس چیزکوجنم دےگی۔
(44) آسمان ان تین امورمیں سےکسی نہ کسی میں جتارہتاہے۔تجھےہماری وفاؤں کی داستان سناتارہتاہےیاہمیں تمہارےوصل کےخوشخبریوں سےبہرہ اندوزکرتارہتاہےیاپھررقیب کی موت کی اطلاع دیتاہے۔
(45) یہ کیسی بات ہےکہ ہم ہروقت پریشان خاطرہی رہیں۔اس سےبہترتویہی ہےخودکوشراب کےخمارمیں بےخودکرلیاجائے۔
(46) نیندکےدوران ہم بہت سےحسین مناظرکی سیرکرگذرتےہیں اوریوں نیندہمارےلیےبیداری سے صفحہ نمبر408: سے بھی زیادہ دلکشی رکھتی ہے۔
(47) مسئلہ توبہت گھنجلگ صورت اختیارکرگياتھامگرہم نےاس میں آسانی کی صورتیں پیداکرلی ہیں۔
(48) صبح کی ٹھنڈی ہوا(بادنسیم)محبوب کی معطرزلفوں کی مہک اڑالائی اورہمارےدل دیوانہ کوایک نئےمشغلےکےحوالے کرلےگئی۔
(49) بات صرف اتنی ہی نہیں کہ میری فرقت کی رات طویل ہےیامیرےرتجگوں نےمجھ سےسکون کی دولت چھین رکھی ہےمجھےصرف اس امرسےآگاہ کردوکہ میری قسمت کہاں سوگئی ہے۔
(50) اےپائیدارنشےکی حامل شراب کےرقیب،اسےلطیف شراب تصویرکرکےنوش جان کربالخصوص ان لمحوں میں جب عشق کی سرمستی تمہارادماغ بوجھل کردے۔
(51) عہدرفتہ میں عیش ونشاط میں گذارےہوئےلمحات ہمیں کذت خمارسےآشناکررہےہیںاورجمائیاں آرہی شراب اتنی نہ تھی کہ نشےکی تکلیف کوختم کرسکتی۔
(52) کوئی بھی منزل کےنشان سےآگاہ نہیں بس پس یہی کچھ معلوم ہےکہ کہ جرس کی صداایک تسلسل سےسنائي دےرہی ہے۔
(53) جرس مسلسل پکاررہی ہےکہ تیاری کاسامان کرلواوراپنےمجمل کوبھی کس لو۔
(54) خیف کےمقام میں رہنےوالےاپنےمحبوب تک پہنچنےکےلیےلاتعدادمصائب سےگذرناپڑےگا۔
(55) خداکےحضوردعاہےکہ کوئي بھی انسان کہنگی کےسبب پائمال نہ ہو،دیکھوگل صحراکی ریت نےہمارےآئینہ خانہ کی جگہ سنبھال لی۔
(56) کارواں تواپنی منزل کی طرف بڑھ چکاہےلیکن اہل قافلہ کےنقوش قدم سےمنزل کاکچھ سراغ پایاجاسکتاہے۔
(57) شراب کاگھونٹ زمین پرانڈیلواوراس آئینےمیں کاررازحیات میں مصروف لوگوں کےحالات کاعکس دیکھوکیحسرداورجمشیدجیسےعالی مرتبت بادشاہوں کی بےشمارکہانیاں اس سےمنعکس ہوتی دکھائي دیں گی۔
(58) ہماراتعلق انسانوں کی اس صنف سےہےجواعتدال اوربین بین کاراستہ اختیارکرنےکی بجائےیاتواوج ثریاتک جاپہنچتےہیں یاپھرتحت الثری کی پستیاں ان مقدرٹھہرتی ہیں۔
(59) اگرتمہیں اپنےسینےپرلگےداغوں کوباقی رکھنےکی تمناہےتوعشق کی کہنہ کتاب کی ورق گردانی کرتےرہاکر۔
(60) تجھےناؤنوش کی دنیاسےنفرت توہےلیکن پھربھی شراب خانےمیں ہی قیام پذیررہاکرتےہو۔
(61) دیکھویہ عشق ومستی کی منزلوں تک پہنچنےکاراستہ ہےیہاں ادھرادھربھٹکتےپھرنےکی اجازت نہیں،یہ ایک ایساجرم ہےجسےمعاف نہیں کیاجاسکتابلکہ اسکی سزابھگتناضروری ہے۔
(62) ہمیں ڈھونڈھنےکےلیےادھرادھرکی خاک چھاننےکی ضرورت نہیں بلکہ اب توہم ایسےمقام تک پہنچ چکےہیں جہاں عنقاء کی رسائی بھی ناممکن۔
(63) جان لےکہ ہم نےقناعت اختیارکرنےکےلیےعزلت نشینی اختیارنہیں کی بلکہ تن پروری کی روش نےدل کے نہاں خانہ میں ڈیرہ ڈال لیاہے۔
(64) لکھنےکوتوہم پوری دنیاکی تاریخ لکھ چکےہیں لیکن خوداپنی داستان سےزیادہ دلچسپ اورپیاری کہانی کہیں اورسےدستیاب نہ ہوپائی۔
(65) یہ آخرتمہیں کیاہوگیاکہ تم نےنےتقوی کی مصلی رھن رکھ دیامجھ میں زہدکی کثافتیں موجودتھیں،بتاؤناں صفحہ نمبر409: میں اگرایسانہ کرتاتوپھرکرتاتوکیاکرتا؟
(66) رئیس شہرنےاپنی مسلمانی کی ملمع کاری کارنگ دکھاکراپنےآپ کوبچالیا۔اس کافرکامیں ایسابندوبست نہ کرتاتوبتاؤاورکیاکرتا؟
(67) اگرمیں مئےکےجام سےاپنےداغوں کوتازگی نہ دیتاتوبتااورکیاکرتا؟ خط – 6
(68) پھرسےدل میں خواہشیں انگڑائیاں لیتی ہیں کہ انہی جانےپہنچانےراستوں پرمحوسفرہوجاؤں جن راستوں سےمجھےپہلےہی شناسائی ہے۔
(69) میں تمہیں سال بھرشراب کےنشےمیں مست رہنےکی دعوت نہیں دیتابلکہ میں تویہی چاہتاہوں کہ کم ازکم تین ماہ شراب نوشی سےلطف اندوزہواکراورباقی نومہینےنیکی کی راہوں پرگامزن رہاکر۔
(70) پنجرےقیدمیں محبوس مرغ رہائی کےلیےفریادنہیں کرتابلکہ اسےتوان دنوں یہ غم ہورہاہےجن دنوں وہ قیدنہ تھا۔
(71) اس شراب کےخوگرکےلیےخداتعالی کی اطاعت کوئی مشکل بات نہ تھی لیکن بات اتنی ہےکہ صنم نہیں چاہتاکہ ایک ہی پیشانی دوطرح کےسجدوں کی عادی بن جائے۔
(72) اس بستی میں شکستہ دلوں کی مسیحائی کی جاتی ہےاوردل کےٹوٹےہوئےٹکڑوں کوجوڑاجاتاہےلیکن تواس بات سےبےخبرہےکہ دل کہاں کہاں سےٹوٹاہے۔
(73) جب توہی ہم کودھتکاردےتوپھرتوہی بتاکہ وہ کونسادرجس کاہم رخ کریں۔
(74) لیلی کی جدائي کےغم نےمحبت کےراستےمیں مجھےجس بیماری سےدوچارکردیاہےاس کاعلاج لیلی کےوصال کےعلاوہ کچھ نہیں جیسےایک عادی شرابی شراب پی کراپنی تسکین خاطرکاسامان کیاکرتاہے۔
(75) خضرنےچشمہ آب حیات تک پہنچنےکےلیےجوراستہ اختیارکیاہےوہ بہت دشوارہےہماری پیاس کی شدت نےہمیں ایک قریبی راستےکی طرف رہنمائی کردی ہے۔
(76) دشت آرزومیں ہمیں جان سےکوئي خطرہ نہ تھابلکہ تم تک پہنچنےکایہی ایک راستہ ہےاوراسی راستےپرمشکلات جنم لیتی ہیں۔
(77) ہم دل آخرتک اسےخوبی ہی تصورکرتےرہےلیکن عاشقی بھی محض ننگ وعارہی ثابت ہوئی۔
(78) یہی وہ کاغذہےجس پراب سیاہی پھیل چکی ہےمطلب کی سبھی باتیں اسی میں مضمرہیں۔
(79) ہم عشق کی ترجمانی کئي طرح سےکرتےہیں جبکہ تیراحسن یکتائي کاحامل ہےاورہم میں سےہرکوئی تیرےحسن کی طرف ہی اشارہ کررہاہے۔
(80) اگرحقیقت نگاہوں سےاوجھل رہےتوقصوردرحقیقت نگاہوں کاہی ہوتاہےکیونکہ ہماری نگاہیں پیکرمحسوس کی خوگرہوچکی ہیں۔
(81) ہماراکارواں جرس کی صداسےمنزل کاسراغ نہیں پاتابلکہ یہ تیرےعشق کااعجازہی توہےجوہمیں راستےکانشان مہیاکرتارہتاہےاورتیری محبت ہی دراصل ہمارازادسفرہے۔
(82) ہمارےمحبوب نےہمارےدل میں قیام کررکھاہے،مدعی کدھرہےجب پھول دماغ میں خوشبوئیں بکھیررہاہےتوکانٹوں کاخوف کیوں کردامن گیرہو۔ صفحہ – 410
(83) دوڑنا،چلناپھرنا،کھڑےہوجانا،بیٹھ جانا،سوجانااورموت کی وادی میں اترجاناہی زندگی کےمختلف مراحل ہیں۔
(84) ایک پھول کوپانےکےلیےبےشمارکانٹوں کی تکلیف گواراکرنی پڑتی ہے۔
(85) رہروان عشق راستےمیں تھکاوٹوں سےچورنہیں ہواکرتےعشق اپنی ذات میں راستہ بھی ہےاورمنزل بھی۔
(86) اےناصح تواس کی خون بہادینےوالی پلکوں کی کاٹ کی حقیقت سےناآشناہے۔ذراشاہ رگ کواپنےہاتھ میں لےکراس کی پلکوں کی کاٹ کامنظرملاحظہ کر۔
(87) زاہد کی وابستگی نمازاورروزےسےہےجبکہ سرمدساغروشراب سےنسبت رکھتاہے۔
(88) نہ توکوئی نیازخم ہی اپناکام دکھاتاہےاورنہ کوئی پرانازخم خلش دیتاہے۔میرےاللہ مجھےاس کی بجائےایک اوردل دےدےکیونکہ اس پھیکی سی زندگی کایہ اندازمجھےقطعاگوارانہیں۔
(89) چمن زارمیں ہواشبنم پرجوداغ پیداکررہی ہےوہ حقیقت میں اس کی بےچینیوں کی تسکین کاسامان کررہی ہے۔
(90) میرےساتھ اس کاتعلق کچھ اس طرح کاہےکہ جیسےدریاکی لہرکوکنارےسےمحبت ہوتی ہےایک لمحےوہ مجھ سےقریب ہوتاہےتودوسرےلمحےوہ مجھ سےدورچلاجاتاہے۔
(91) وہ انسان کہ جس کےدل غمزدہ نےاپنےلخت جگرکوکھودیاتھااس نےتواسےبالاخرپالیا۔مگرتم نےتوکوئی چیزکھوئی ہی نہیں توپانےکی تمناکیسی؟
(92) ہماراحال سمندرکی موجوں جیساہےکہ جب وہ سکون آشناہوتی ہیں توگویاان کی موت واقع ہوجاتی ہےہم اس لیےجی رہےہیں کہ ہم کوبھی سکون کی لذت سےآشنانہ ہوسکیں۔
(93) اس کی بستی کی خودپسندمٹی نےپیشانی کےسارےسجدےاپنی جانب کھینچ لیےاورمیری پیشانی میں حرم میں اداکرنےکےلیےایک سجدہ بھی باقی نہ چھوڑا۔
(94) ہم نےاپنی زندگی کےحالات کامرقع اپنی پیشانی پرسجارکھاہے۔
(95) محفل میں ساقی نےشراب توسبھی کوایک ہی صراحی سےپیش کی تھی لیکن اس کی محفل کارنگ ہی کچھ ایساہےکہ ہرشخص کی مستی کسی دوسری شراب کاشاخسانہ دکھائي دیتی ہے۔
(96) تیری دنیائےدل کوکانٹوں بھری محبت کی کیاخبر؟تیرالباس اس قدرمخترہےکہ اس کےدامن میں پھول نہیں سماسکتے خط-7
(97) ہمارےپاس ایسی زبان نہیں جوستم پیشہ فلک کاشکوہ کرسکے۔ہم نےزبان پرخامشی کی مہرلگاکرسکوت اختیارکرلیاہے۔
(98) آج کی دنیامیں اگرکوئي مہربان کسی علت سےتہی ہےتووہ شراب خالص کی صراحی اورغزل کی ڈائری ہے۔محتاط ہوکراکیلےمحوسفررہوکہ یہی سلامتی کی راہ ہے۔جام شراب کوتھام رکھوکہ بیش قدرزندگی کانعم البدل کچھ بھی نہیں۔
(99) ہم نےچالیس برس کی طویل مدت یونہی تکلیفوں اورمحرومیوں میں گذاردی اورمآل کاریہ دوسالہ شراب ہمارےدردکادرماں ٹھہری۔
(100) کوئی بھی انسان مستقل اوردائمی طورپرکاروان کی نگہبانی کافریضہ ادانہیں کرسکتا،تم خودبیداری کی صفحہ – 411 کروٹ کرلوکہ سبھی رفقائےسفرنیندکی وادی میں کھوگئےہیں۔
(101) احباب کومیرےآنسوؤں کی جھڑی دیکھ کرمارےخوف کےبیدارہوجاناتھالیکن کس قدرعجیب بات ہےکہ میری آہ وزاری کےوقت کوئی شخص بھی بیدارنہیں تھا۔
(102) تغافل کی گہری نیندمیں سب لوگ یوں گم ہوئےکہ حواس کی کارکردگی صفرہوگئی ہے۔اس مایوس کن ماحول میں بس میری اکیلی ذات ہی جاگ رہی تھی۔
(103) میں گوشہ عزلت میں اپنےہی چھیڑےہوئےنغموں کی سرمستی میں محوہوں اورمجھےگل وبلبل کےجوش وجذبہ کےبارےمیں کچھ معلوم نہیں۔
(104) آگ کےپجاری مجھےاپنےآتش کدےمیں اس لیےعزیزرکھتےہیں میرےدل میں ایسی آگ بھڑک رہی ہےجوکبھی سردنہیں ہوتی۔
(105) تیرےاپنےسینےمیں گرمی اورحدت نہیں اس لیےتواہل دل کی محفل میں جانےسےدامن بچا۔جب تیراآتش دان آگ سےخالی ہےتوتجھےعودخریدنےکی کیاضرورت؟
(106) رات کوزیادہ نیندکےمزےمت لوکیونکہ حافظ آدھی رات کےذکروفکراوروقت سحرکی تلاوت کی وجہ سےمقام قبولیت تک رسائی پانےمیں کامیاب ہوا۔
(107) میں اس کی نظروں کےتیرکااس وقت سےشکارہوچکاہوں جب کہ مجھےمحبت کی ابجدسےبھی واقفیت نہ تھی۔میرادل اس وقت ہرطرح کی کثافتوں سےپاک صاف تھا۔یہی وجہ ہےکہ اسکی نگاہوں کاتیردل کی گہرائیوں میں اترتاچلاگیا۔
(108) یہ کتنےظلم کی بات ہےکہ تیری آرزوکی شدت تجھےسردوسمن کی سیرکےلیےجانےپرمجبورکرے۔حالانکہ خودتیری ذات کلیوں جیسی شگفتگی رکھتی ہے۔میرادل چاہتاہےکہ تومیرےچمن دل میں کھل اوراسی میں بسیراکر۔
(109) بھلاوہ کونسی خوبیاں ہیں جن سےہماراحبیب مالامال نہیں ہے۔
(110) میرےدل کی تنگ بسی میں اس پھول(محبوب)کاتصورکچھ یوں سرایت کرگیاہےکہ آج رات نیندکےدوران مجھےاپنےخراٹوں کی آوازایسےمعلوم ہورہی تھی جیسےبلبل چہک رہاہو۔
(111) میں نےجس کسی کےدرپریہ دستک دی اسےحالات وواقعات سےغافل اورلاعلم پایا۔
(112) اےمسیح محترم ہم کشتگان عشق کی محفل سےچلےجائیےکہ آپ کاایک شخص کواپنےاعجازسےزندہ کردینابےشمارزندہ لوگوں کومارڈالنےکےہم معنی ہے۔
(113) آس کےچہرےکانقاب مایوسیوں کےگردلپٹاہواہوتاہے،سیدنایعقوب علیہ السلام کی آنکھ کی خاک آخرالامرسرمہ کی حیثیت اختیارکرلیتی ہے۔
(114) بےنیازی کی شمشیرسےجہاں تک ممکن ہوزندگی کےمراحل طےکرتاچلاجااوراس سےپیشترکہ آسمان تجھ پرٹوٹ کرگرپڑےتوخودلپک کراس کے ہم آغوش ہوجا۔
(115) اس شراب فروش بوڑھےکوبھلائي نصیب ہوجومجھ سےیوں گویاہوکہ لوشراب پیواوردل کابوجھ کم کرنےکی کوشش کرو۔
 

جاویداقبال

محفلین
غبارخاطر۔صفحہ نمبر412تا420

صفحہ نمبر412 میں نےجواب دیاکہ شراب میری عزت کوخاک میں ملادےگی۔اس مردضعیف نےکہااےشریف انسان میری بات کوتسلیم کرلےاورجوبھی ہوتاہےاس کےلیےاپنےآپ کوتیاررکھ۔شراب کےساغربھرنےشروع کردےاوراس کی مستی میں جمشیداورکیقبادکاافسانہ دہراتاجا۔ خط-8
(116) انہوں نےبیخ چشم کوبڑی ہمت مردانہ سےمجھ میں گوندھاہے۔ہمیشہ یاس وناامیدی کےعالم میں انہوں نےمیری تخم ریزی کی ہے۔
(117) میں غموں کےپہاڑکےنیچےپڑالطف کےگیت کیسےگاؤں کہ انہوں نےمیری استقامت کاتخمینہ لگاکرمجھےاس امتحان میں ڈالاہے۔
(118) میں اگردنیائےعشق کامتوالاہوں تویہ کوئي انوکھی بات نہیں۔مجھےاس کیف ومستی سےواسطہ نہ ہوتاتوکوئی دوسرااس مرض کاشکارہوجاتا۔
(119) ہم نےتوحرف تک بھی زبان سےنہ نکالاتھامگرافواہ کویوں پرلگےکہ اس نےداستان کارنگ اختیارکرلیا۔
(120) ہم اگرمحبت کےمریض ہیں اوردرددل کی دولت رکھتےہیں تواس میں اچنبھےکی کون سی بات توہےآخرزاہدبھی تودین کادرداپنےسینےمیں لیےپھرتاہے۔
(121) اسی بات کوسیکھنےمیں عمردرازبیت گئی لیکن ابھی تک علم کی ابجدتک ہی رسائی ہوپائی ہے۔کیاجانوں اس کےدیوان کوپڑھنےکی صلاحیت مجھ میں کب پیداہوگی؟
(122) خمارشراب کی مستی سےکوئی بھی شناسادکھائی نہیں دیتا۔نہیں معلوم ان کم بخت شراب کےرسیاؤں نےکیساطرزعمل اپنارکھاہے۔
(123) ایک توستم خوردہ محبوب ہےجبکہ دوسرےمحبوب کےملنےکی کوئي امیدنہیں۔
(124) میں اس خطا کوبھی تسلیم کرتاہوں جواگرچہ مجھ سےسرزدنہیں ہوئی تاکہ میں اپنےمحبوب کوناوقت تکلیف سےشرمندہ کرنےکاسبب نہ بن پاؤں۔
(125) اگرمیرےلیےہاتھ پیداکربھی دیاجائےتوپھاڑنےکودامن اورگریبان کہاں سےلاؤں؟
(126) اےصبح کی ٹھنڈی ہوا!مقام مسرت ہےکہ سیدناسلیمان علیہ السلام کاہدہدملکہ سباء کےچمن زاروں سےراگ ورنگ کی نویدلےکرلوٹاہے۔
(127) آخرالامروہ کشتئہ تقدیرپردےکی اوٹ سےعیاں ہوگیا۔
(128) آغازمیں توعشق ایک آسان بات دکھائي دیتاہےلیکن انجام کاروہ کئي مشکلات کاپیش خیمہ ثابت ہوتاہے۔
(129) وہ کسی قدرگریہ وزاری بھی کررہاتھااورہچکیوں کےدرمیان وہ اپنےدل کی بھڑاس بھی نکال رہاتھا۔
(130) اسےنظریہ جبرکےطورپراستدالااختیارکرلیاگیاہےجبکہ دوسرےکاتعلق نظریہ اختیارکوتسلیم کرنےوالوں سےہے۔یہی وجہ ہےکہ یہ بات امربین بین کارنگ اختیارکرگئی ہے۔
(131) دنیامیں کچھ لوگ توایسےہوتےہیں اپنی محنت وکوشش سےکامیابی کی منزل تک پہنچ جاتےہیں۔
(132) اس کےساتھ ساتھ،کچھ ایسےنکمےاورتن آسان بھی ہوتےہیں جنہوں نےاپنےآپ کومزعومہ صفحہ نمبر413 قسمت کےسپردکررکھاہوتاہے۔
(133) اےحافظ اگرچہ گناہوں یہ ہمیں قدرت حاصل نہ تھی لیکن پھربھی بہتریہی ہےکہ ادب کاقرینہ اختیارکیاجائےاورکہہ دیاجائےکہ بس جرم میراہی ہے۔
(134) پرندےکی عقلمندی کاتقاضایہی ہےکہ جب وہ جال میں پھنس جائےتواسےصبروبرداشت کی روش اختیارکرنی چاہیے۔
(135) میں اگرچہ توبہ تائب توہوگیاہوں لیکن اپنےاس طرزعمل پہ شرمسارہوں۔مجھےتوکفرہی زیباہےاب کبھی میرےسامنےنہ کہنامیں نےمسلمانی کاشیوہ اپنالیاہے۔ خط 9
(136) تجھےآتشیں کیڑےاورمچھلی دونوں کی خصوصیات کاحامل ہوناچاہیےکیونکہ اقلیم محبت میں سمندرکی سطح سلسبیل جیسی ہوتی ہےجبکہ اسکی گہرائي حدت آمیزہواکرتی ہے۔
(137) میں اگراپناظاہری لبادہ اتارپھینکوں تولوگوں پرکھل جائےگاکہ میراکھردرالباس سنہری کپڑاتیارکرنےوالوں صناعوں کےلیےایک بیش قدردولت ہے۔
(138) آخرکب تلک سمندرکی آوارہ خرام موجوں کی طرح توآوارگی کےمزےلوٹتاپھرگا۔بس بھنورکی طرح سمندرکےعین وسط میں اپناٹھکانہ بنالے۔
(139) اگروہ حرم کوصنم کدہ کی شکل دیناچاہیں توایساکرنےکےلیےکوئی بھی امرمانع نہیں اورابھی ایساکرنےکاوقت بھی باقی ہے۔
(140) اگردنیائےدل اطمینان کی دولت سےبہرہ ورہوتوبےسروسامانی کااندوہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔اگراطمینان قلب کی پریشانیاں لاحق نہیں تودوسری پریشانیوں کوخاطرمیں لانےکی کوئي ضرورت نہیں۔
(141) زندگی کےہنگاموں کی غرض وغایت بس یہی کچھ نہیں ہے۔مجھےجام شراب سرہم دست کروکہ دنیاکےاسباب کاسارادارومداراس رندمشربی میں مضمرہے۔
(142) اس زخم کی تسکین اوراندمال کےلیےکیسی عجیب مسیحائی اختیارکرگئي ہےکہ آتشیں پھاہازخم پررکھ دیاگیاہے۔
(143) اگربرےحالات سےسابقہ پیش آئےتواس اپنےحق میں سیل رواں سمجھواوراگراچھی چیزنگاہوں میں سماجائےتواسےپانی کی ایک لہرخیال کرو۔
(144) اگرکبھی اچھاوقت تمہیں میسرہوتواسےاپنےلیےخوش نصیبی تصورکروکیونکہ کوئی انسان اس سےباخبرنہیں کہ اس کاانجام کیاہونےوالاہے۔
(145) ساقی نےجام مئےمیں افیون کی یوں آمیزش کردی ہے کہ دشمنوں کونہ تواپنےسروں کی کچھ خبر ہےنہ ہی وہ اپنی پگڑیوں سےباخبرہیں۔
(146) اس شراب خاص کی برداشت ہرعقل کےبس کی بات نہیں اورنہ ہی وہ حلقہ ہرکان کاآویزہ بننےکی صلاحیت رکھتاہے۔
(147) میری دلچسپیوں کامورومرکزنہ دشت وبیابان ہےاورنہ چمن کی کشش نےمجھ پرعالم دیوانگی طاری کررکھی ہےبلکہ میں جدھرکابھی رخ کرتاہوں تماشوں کی ایک دنیاہےجومیرےنہاں خانہ وجودسےجنم لیتی ہے۔ صفحہ نمبر414
(148) دل پراگرافسردگی کی کیفیت طاری ہےتوزندگی کی ساری رونقیں اورہاؤ ہوہیچ ہے۔یہی رزق جسےاب لکھ کرسیاہ کیاگياہے،مطلب کی بات اسی میں مضمرہیں۔
(149) مجھےاپنےمقتداکی بےشمارنصیحتوں میں سےبس ایک ہی نصحیت یادہےکہ اس دنیاکی بقاء مےخانےکی بقاکےساتھ وابستہ ہے۔
(150) میں نےاس جام مئےہاتھوں میں تھامےمسرت وشادمانی سےسرشاردیکھاہےاس نےاپنےبےشمارانوکھےتماشوں سےدنیاکی توجہ اپنی جانب مرکوزکررکھی ہے۔میں نےاس سےاستفساء کیاکہ صاحب حکمت نےیہ جام جہاں نماتمہیں کب سےعطاکیاہے۔اس نےجواب دیاکہ جب اس نےنقش ونگارسےمزین گنبدتعمیرکیاتھا۔
(151) آفتاب مئےنےمشرق سےاپنےجام کورفعت آشناکرناشروع کردیاہے۔تواگراس متاع عیش سےلطف اندوزہونےکاآرزومندہےتوپھرنیندکی وادی سےباہرنکل آ۔
(152) ہم نےساغرشراب میں اپنےمحبوب کاعکس جمیل ملاحظہ کیاہےاورتم کیاجانوہماری اس پائیدارخمارعطاکرنےوالےشراب کی لذت کتنی وجدآفریں ہے۔
(153) شراب اورساغرکی بابت محوغوروفکررہنےسےزیادہ بہتربات اورکیاہوسکتی تاکہ ہم جان سکیں کہ اس روش کےمتوالوں کاانجام کیاہوگا۔
(154) ساقی میں ایسی تلخ شراب کاجام نوش کرناچاہتاہوں جس کی مستی کی ترنگ مجھےبےہمت کردےتاکہ میں کارزارحیات کےہنگاموں سےنجات حاصل کرسکوں۔بہرام کی کمندکوپرےپھینک دوکیونکہ اس بیاباں کی وسعتیں خودمیری ذات عبورکررہی ہےنہ کربہرام اوراس کاگورخراس قضیےسےنمٹ رہاہے۔
(155) اگرسورج اورشمع بھی اس گھرمیں اپنی روشنی لیے موجودنہیں ہیں توآخروہ کیاچیزہےجس نےگھربھرکوحشراب اورپتنگوں سےمعمورکررکھاہے۔
(156) میرےہمدردنےمجھ سےکہاکہ انددہ و الم کےسواعشق کےپاس کون سی خوبی ہے۔میں نےجواب دیااسےمردفرزانہ!اس سےاچھی خوبی اورکیاہوسکتی ہے؟
(157) سبھی درخت پت جھڑکی چیرہ دستیاں برداشت نہیں کرسکتےمیں سردکےحوصلےکوسلام پیش کرتاہوں کہ اس کاوجودخوداپنی بقاء کاضامن ہے۔
(158) اےمحبوب اگرتومےخانےکامہمان بن ہی گیاہےتوپھردیگرشرابیوں کےساتھ توبھی اس کی دلفریبیوں سےلطف اندوزہوکیونکہ اگرشراب پینےسےنشےکی کیفیت طاری ہوناشروع ہوگئی توپھرتیرےسرگرانی سےدوچارہونےکااندیشہ ہے۔
(159) ایک غمزدہ دل پوری بزم کےشرکائےکارکی افسردگی کاسبب بن جاتاہے۔
(160) اےمحبوب،تیرےچاہنےوالےتیری دیدسےاپنےدلوں کوسرشارکرلیاکرتےہیں ہماری آرزہےکہ جب تواپنےاحباب کاچہرہ دیکھےتواس سےتیرےدل کی دنیابھی خوشیوں سےلبریزہوجایاکرے۔
(161) اس سےپہلےکوئی ذوق ثقیل کاماراشخص اس راگ ورنگ کی محفل میں درآئےسامان طرف کویہاں سےہٹادیاجائے۔ صفحہ نمبر415:
(162) ہماری اس پرکیف محفل میں آپ کوہرکیش کاانسان مل جائےگاخواہ وہ کافرہوخواہ مومن،خواہ ارمنی ہو،اہل نصاری میں سےہویااہل یہودسے۔
(163) اےبندہ نیک نہاد!ہماری اس بزم میں کسی نوع کاتکلف روانہیں رکھاجاتا۔ہاں تیری سمائی بھی اس مجلس میں ممکن ہےالبتہ تیرےعمامےکی یہاں قطعاگنجائش نہیں ہے۔
(164) چمن میں بس دوہفتوں تک پھولوں کی بہاررہےگی،توشراب کےنشےمیں مخموراہل دل کےاسرارسےبھی زیادہ خندہ جبینی کامظاہرہ کر۔بساط دنیاپربرے اوربھلےکاامتیارتیراطریق کارنہیں ہوناچاہیےتوچشم آئینہ کی مانندہراچھےاوربرےپرحیرانگی کااظہارکرتارہاکر۔ خط-10
(165) یہ دورحاضرکانیاطورطریق ہےکہ پیغام رسانی کےنئےنئےاندازاپنالیےگئےہیں۔اس سےپہلےہم نہیں سناکہ کسی نےعنقاسےبھی نامہ بری کاکام لیاہو۔
(166) ہمارےدل کی جلتی دنیااگرتجھ پرآشکارانہیں ہوسکی توکوئي بات نہیں کیاتمہاری بارگاہ میں ہماری آہ وفغاں بھی قابل شنیدنہیں۔
(167) ہمارےدل کی دنیامیں راگ ورنگ کی آرزوکچھ اس شدت سےانگڑایاں لےرہی ہےکہ ہماری طلب بےاندازہ ہےجبکہ ہم اندرسےبالکل خالی ہیں۔بانسری کےسوراخوں سےجوکچھ بھی برآمدہوتاہےوہ ہماری آہ و پکارمیں مزیداضافےکاسبب بن جاتاہے۔
(168) اس کارخانہ حیات میں جاہ ومنصب کی آرزواورمال ودولت سےنفرت کوئی معنی نہیں رکھتے۔توان خواہشات سےدستبردارہویانہ ہوزندگی کےدن پورےہوکرہی رہیں گے۔
(169) ہم نےدیکھاکہ جیحوں سےکوہ صفاتک کوئی مونس وغمخوارنہ تھااورمکہ معظمہ کی فضاؤں میں بھی کسی قصہ گوکی خبرنہیں ملی کہ وہ قصہ سنارہاہواورسننےوالےتوجہ سےسن رہےہوں۔
(170) صراحی کی تبسم آمیزی نےہمارےنشےکی مستی شکستہ کردی اورباب توبہ کوبندکردیا۔
(171) تونےمیخانےمیں مجھےشراب کےنشےمیں لن ترانی کہتےنہیں سناہوگا۔تواس بات سےباخبرہےکہ میں شراب چھپ چھپ کرپیاکرتاہوں۔
(172) وہ بےآگہی کازمانہ میرےلیےجنت کادرجہ رکھتاتھامگرصدحیف کہ ہم پریہ حقیقت بڑی دیرکےبعدمنکشف ہوسکی۔
(173) تمام شہرحسینوں سےپرہوچکاہے۔مگرمیرےدل میں میرےمحبوب کاخیال ہی سمایاہواہے۔میں اس مغروراورسنگ دل کی ستم گری کاروناکس کےسامنےروؤں کہ ہماری طرف ذرابھی التفات نہیں کرتا۔
(174) اس نےیہ بات کب کہی تھی کہ اس کےدردکی دوااپنااثرظاہرنہ کرےگی۔
(175) اگرتیری تمناہےکہ تیری خامیاں تجھ پرواضح ہوجائيں توکچھ دیرکےلیےگوشہ تنہائي میں بیٹھ کراپنےباطن کی خ۔برلے۔
(176) اےعشق!کعبےکومٹ منہدم کرکہ گاہ گاہ کارواں سےبچھڑےہوئےلوگ وہاں سستانےکےلیے صفحہ نمبر416 کچھ۔۔ دیرقیام کرلیاکرتےہیں۔
(177) اےغالب!ہمین منصب شاعری خوش تونہ آیاتھامگرہوایہ کہ شعرکےخودشعرکی صورت میں ڈھل جانےکی تمنانےشاعری کوہمارافن بنادیا۔
(178) میرےکرب و الم کی حریت کےبہتان کاجلاپیا(حسد)پگھل گیا۔اس لیےکہ یہی وہ مقصودومطلوب ہےجس پرتہمت دھرنابھی ايک طرح کاحسدہی ہے۔
(179) یہ بہت بڑی خطاہےکہ توشراب کی صفائي اوراس کی تلچھٹ میں خط امتیازکھنیچناشروع کردیتاہے۔معاملہ اس وقت خرابی کی صورت اختیارکرلیتاہےجب توشراب کےاچھےیابرےہونےمیں تمیزکرناشروع کردے۔
(180) قطرہ آب دوسری آنےوالی لہرکےخوف سےاپنےآپ کوصدف میں چھپالیتاہے۔لوگوں سےدوررہنااورخلوت نشینی کی روش اختیارکرنےکی وجہ بالعموم ان سےملنےجلنےکےعمل میں شرم اورہچکچاہٹ ہواکرتےہیں۔
(181) میں خاک نم آلودہ کی طرح اپنےمیں اٹھنےکی ہمت نہیں پاتاجبکہ لوگ یہ خیال کرتےہیں کہ میں نےشراب پی رکھی ہےاوراس کی مستی نےمجھ بےحس وحرکت بنادیاہے۔
(182) اس سےملنےکی ناامیدی نےہی ہمارےاعتبارکی پوزیشن شکستہ کرڈالی ہےورنہ یہ عاجزی جسےتمہاری نظریں ملاحظہ کررہی ہیں محبوب کی ادائےنازکاغبارہی توہے۔
(183) یہ بوریانشینی،یہ اندازفقراوریہ میٹھی میٹھی نیندمجھےبھلی لگتی ہے۔عیش وعشرت کےایسےسامان توتخت شاہی پربھی میسرنہیں ہوتے۔
(184) ہمارےتصورکےسحرکوآئینہ اپنےاندرسمانےکی تاب نہیں رکھتایہی وجہ ہےکہ اپناعکس ایک دوسری لوح پرنقش کررہےہیں۔
(185) عشق کی مستی میں فضول زندگی نہیں گذاری جاسکتی،میراجگراپنےاندرتیزآنچ رکھتاہےاورمیں اپنادامان پھاڑےجارہاہوں۔
(186) عشق کےماروں نےنہ جانےکتنےہی گریباں چاک کردیےہیں یہی وجہ سےکہ جستجوکاہاتھ دشت وبیاباں کی وسعتوں کی تک رسائی نہیں رکھتا۔
(187) الفت ومحبت اورخلوص کےعلاوہ مجھ سےکسی بھی طرح کااستفساربالکل نہ کرو۔
(188) میں اپنی بےربط آہ وزاری کوآداب کی چھلنی سےگذارلیاکرتاہوں کیونکہ میں نہیں چاہتاکہ کسی طرح کی ناگوارصدامیرےمحبوب کی سماعت سےہم آغوش ہو۔
(189) جناب مسیح آپ ہم عشق کےکشتگان کی مجلس بےکیف سےکہیں دورتشریف لےجائیےکہ آپ کاکسی انسان کواپنےاعجازمسیحائی سےدوبارہ زندہ کردینابےشمارانسانوں کوجان سےماردینےکہ مترداف ہے۔ خط – 11
(190) اےمیرےدل کی بستی کےمکیں اورمیری نگاہوں سےمستورمیرےمحبوب!یقین جان کہ توحقیقت میں ہروقت گویامیری نظروں کےسامنےہےاورمیں تمہیں نیک آرزوؤں کی سوغاتیں بھیج رہاہوں۔ صفحہ نمبر417
(191) عمررفتہ کےعیش وطرب جب آئینہ خیال میں درآتےہیں توگویانیندکی سی کیفیت ہم پہ طاری ہوجاتی ہے۔شراب کی مقداراتنی نہ تھی کہ نشےکاعذاب ہم سےدورکرسکتی۔
(192) مجھ میں بےشک لذت وکیف توکم ہی ہیں لیکن پھربھی میں ایک متاع بےبہاکی حیثیت رکھتاہوں اوروہ اس لیےکہ میں چمن ہستی کاوقت سےپہلےکاثمرہوں۔
(193) خدانہ کرےکہ میری اس متاع بیش قیمت کےمقدرمیں ارزاں ہونالکھ دیاجائے۔
(194) جوچیزیں تمہیں دیہات یاشہروں کےباسی مہیاکرسکتےہیں ان کی میری ذات سےآرزواورطلب گاربےمعنی ہے۔ہماراکل اثاثہ دریایاکسی کان سےحاصل شدہ ہے۔
(195) ہماری بستی میں تومحض شکستہ دلوں کاکاروباراورخریدوفروخت ہوتی ہے۔تجھےخودفروشی کابازاردرکارہےتوکہیں اوراس کی جستجوکردیکھ۔
(196) ہم اکیلےہی سفرپرنکل کھڑےہوئےاوررفقائےکارکی رفاقت کاسہارانہ لیا۔صدحیف کہ دشت جنوں کی طویل مسافتیں ہمیں تنہاہی طےکرناپڑیں۔
(197) میں نےاپنےرفقائےکارسےدامن چھڑانےکی سعی نہیں کررہابلکہ دراصل کارواں کی تیزی رفتاری کےباعث میرےہمرکاب ساتھیوں کےپاؤں چھلنی ہوگئےہیں۔
(198) میری سرعت رفتاری کی حدت نےراستےمیں موجودکانٹوں کاجلاکربھسم کردیاہےاورمیرایہ عمل اس راستےکےرہرووں کےپاؤں کےلیےراحت کاموجب بن گیاہے۔نہ کانٹےہوں گےنہ پاؤں زخمی ہونےکااندیشہ ہوگا۔
(199) اس دھاگےکی طواطت اس امرمیں مانع ہےکہ اسےانگلی کےگردلپیٹاجاسکے۔
(200) توکسی کےکردارکےبارےخوداس شخص سےدریافت حالات نہ کربلکہ اس کےہمجولیوں سےاس کی کیفیت کردارکی بابت معلومات حاصل کر۔
(201) حافظ کی یہ پکارمحض فضول گوئی پرمبنی نہیں بلکہ یہ داستان بڑی ندوت خیزہےاوریہ امرنہایت نرالاہے۔
(202) اےبلندصدائیں پیداکرنےوالےڈھول درحقیقت تیراباطن کھوکھلاہے۔
(203) جب تک تجھےخلاصہ کیدانی کی شدبدحاصل نہ گی۔اس وقت تک تجھےنمازپڑھنےکےآداب سےآگاہی کیسےہوسکتی ہے۔
(204) میرےذوق جستجونےمیری طلب کی تلاطم خیزیوں کےآگےکبھی بھی بندباندھنےکی کوشش نہیں کی میں ان لمحوں کوبھی دانہ دانہ چننےمیں صرف کررہاتھاجبکہ میں خودپورےایک خرمن کامالک تھا۔
(205) عوام الناس کی پیروی میں اکثربھٹک جانےکاخطرہ ہواکرتاہےاس لیےمیں ان راستوں کاراہی نہیں بناکرتاجوقافلوں کی گذرگاہ بن چکےہوں۔
(206) تونےہی مجھ دردآشنابھی کیااورآخرالامرمیرےدردکادرماں بھی تویہی ٹھہرا۔
(207) میں اس مستی کی حقیقت کونہ پاسکاجومیرےاندررونماہوئی،نہ جانےساقی کون بنااوروہ یہ مئےکہاں سےلایاتھا۔
(208) میں اس وقت سےاس کی دام محبت میں گرفتارہوں جب کہ میں محبت کےمفہوم سےبھی ناآشناتھا۔
(209) گذشتہ برس جوآگ میرےگھرمیں شعلہ زن ہوئی تھی یہ اسی آگ سےپیداہونےوالےدھوئيں صفحہ نمبر418 کےاثرات تھےجس نےمیری پڑوسیوں کومتاثرکیا۔
(210) تیری زلف عنبرباراپنی خوشبوؤں سےماحول کومعطرکرتی رہتی ہےلیکن نادان عشاق نےمصلحتایہ الزام چین کےآہوؤں کےسرمنڈھ دیا۔
(211) میں محبوب کی دستک پربراجماں کتاہوں،ساری رات اس کی یادکاطوق گلےمیں پہنےاس کےدرپرپڑارہتاہوں۔مجھےنہ توشکارکی خواہش ہےاورنہ ہی چوکیداری کاشوق۔اگرخضرمجھےتلاش کرنےنہ نکل کھڑاہوتویہ انتہائی حیران کن بات ہوگی کیونکہ میں چشمہ حیات کی مانندتاریکیوں میں ڈیرےڈالےہوئےہوں۔
(212) میں اس پالینےکی منزل کیسےسرسکتاہوں،جبکہ میراشوق مجھےکئی مرتبہ زمین پرپٹخ چکاہےاوریہ درحقیقت اس لیےہےکہ میں نےنئی نئی پروازکرناسیکھی ہےاورستم یہ کہ میراآشیانہ بلندشاخ پہ ہے۔
(213) اگرکعبہ کی دیدکی طلب میں توبیاباں نوردی کرناچاہتاتواگرببول کےخارتجھ پرملامت کےتیرپھینکیں توتجھےافسردہ ہونےکی ضرورت نہیں۔
(214) آئینہ خانہ ہمارےطلسم کومنعکس کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتایہی وجہ ہےکہ ہم نےاپنی تصویربنانےکےلیےایک دوسری لوح کاانتخاب کرلیاہے۔
(215) یاتواپنی طبع کارنگ زمانےکےموافق کرلےیاپھراپنےاندراس قدرحوصلہ پیداکرکہ توایک ہی جست میں زمانےکوپھاندکرآگےگذرجائے۔
(216) درحقیقت یہ کام توکافی کٹھن تھالیکن ہم نےاس میں آسانی کےراستےنکال لیےہیں۔
(217) ان ظالموں نےاگررخ یارکادردانہیں کیاتوعرفی کےلیےیہ مقام صدمسرت ہے۔ہم نےتوڈٹ کراسی کی چھوکھٹ پرڈیرہ جمالیاہے۔اب کسی دوسرےدروازےپردستک دینےکی حاجت ہی نہیں رہی۔
(218) خوشی(عید)کاموقع ہے،عیش ومستی اوررقص وسرورکی گھماگھمی ہے۔ڈٹ کرشراب کےجام لنڈھا،اگرشراب پیناحرام ہےتواس معصیت کی ذمہ داری مجھ پرہے۔اگرروزوں کی فاقہ مستی نےتجھےنحیف ونزارکردیاہےتوشراب کوحلال سمجھ کرپی کیونکہ ساقی نےجوکہ ہمارےلیےمقتداکی حثیت رکھتاہےہمیں اس مسئلےکاحل فراہم کردیاہے۔ خط – 12
(219) جب ہم کسی چیزکی موجودگی کااذعان رکھتےہوئےکہہ دیتےہیں کہ وہ ضرور"ہے"توہمیں اس کی خبرنہیں ہوتی اورجس چیزکےنہ ہونےکی بات ہم کرتےہیں اس کاعلم بھی ہم ویسےہی رکھتےہیں۔
(220) ہمارےدل شکستہ نےبےشمارٹکڑوں کی صورت اختیارکرلی ہےاوران سےآگ کاشعلہ ہویداہورہاہےیہ جوشعلہ آنچ نےفوارےکاروپ دھارلیاہےدراصل یہ ہماری آتش عشق کاجوش ہی ہے۔
(221) ساغروجام اپنےاندرجوکچھ بھی رکھتےہیں یہ سب آتش عشق کافراہم کردہ ہے۔
(222) اپنےخامئہ کوہم نےمئےمیں ڈبولیاہےتاکہ اس طرح اچھوتےاورنئےنئےمضامین حیطہ تحریرمیں آسکیں۔
(223) یہ شراب گذرےہوئےدن کی مئےسےزیادہ تلخی اپنےاندررکھتی ہے۔
(224) اس سےپہلےجس ہستی نےیہ سربمہرمکتوب مجھےتحریرکیاہے۔اس نےاس مکتوب کےنفس مضمون پر صفحہ نمبر419 سخت گرہ لگادی ہے۔
(225) یہ نسخہ کہن اپنےآغازاوراپنےاختتام کاایساہی حال رکھتاہےجیساکہ آپ ملاحظہ کررہےہیں۔
(226) انتظارکرتےکرتےمیں موت کی وادی تک پہنچ چکاہوں مگراس حجاب(پردے)کی صورت مجھ پرنہ کھل سکی اوریہاں تک رسائی کااگرراستہ ہےبھی توپردہ دار(محبوب)اس کالتہ پتہ مجھےفراہم کرنےسےگریزاں ہے۔
(227) اسراردل نہ تجھ پرمنکشف ہوسکتےہیں اورنہ ہی میں ان سےآشناہوسکتاہوں اوراس چیتان کونہ آپ سمجھ سکتےہیں اورنہ میں ہی سمجھ پاؤں گا۔اسی حقیقت نےمیری اورتیری باہمی ہمکلامی میں دیوارحجاب بنارکھی ہے۔جونہی یہ حجاب دورہوگاتونہ تواپنی ہستی کوباقی رکھ پائےگااورنہ میں ہی۔
(228) اس ندرتوں اورنیرنگیوں سےمعموردنیامیں عقل محوحیرت ہےکہ دیکھوتوسہی ہنگامہ تومحض ایک ہی ہےمگرپوری دنیاتماشائي بنی ہوئي ہے۔
(229) میرےاوراس کےسنگم اورمیل جول کی وہی کیفیت ہےجس طرح کہ موج کنارےسےمحبت کاتعلق رکھتی ہے۔یہی وجہ ہےکہ لمحہ بہ لمحہ ووصل کےہنگامےبرپاہوتےرہتےہیں۔
(230) میں نےکنارےپہنچنےکی جتنی بھی تگ ودوکی لاحاصل رہی ،البتہ اس سےپریشانیوں میں اضافہ ہوتارہالیکن تنگ آکرجب میں نےہاتھ پاؤں مارنےروک دیےتوعین وسط دریاہی یوں لگاکہ میں ساحل سےہم کنارہوگیاہوں۔
(231) اس بات کےضمن میں میری آگہی عین درست ہےاورمیرااندازہ بھی اس سےمطابقت رکھتاہے۔
(232) صدحیف کہ میری کمندمیرےدست وبازوسےمطابقت نہیں رکھتی ورنہ ہرمقام رفعت سےہمیں ایک خاص نسبت حاصل ہے۔
(233) تجھےندائےسروش پکارپکارکرکہہ رہی ہےکہ اپناتحفظ کرلےمگرنہیں معلوم توکیونکراس دام فریب کاشکارہوگیا۔
(234) یہاں کوئی بھی چیزمستورنہیں لیکن چونکہ تیری صداؤں تک میری رسائی نہیں اگرچہ پوری دنیامیں تیرےجلوےہیں مگرتیرامقام ابھی تجھ سےخالی ہے۔
(235) اےوہ ہستی کہ تیرےعشق کےمتوالوں کاناوک غم قلوب عشاق کانشانہ باندھتاہےلوگوں کی نگاہیں تیری جانب لگی ہوئی ہیں اورتوان نگاہوں کی رسائی سےباہرہے خط نمبر13
(236) اگررخ حقیقت حجاب کی زدمیں دکھائی دیتاہےتویہ دراصل ہماری صورت پرست نگاہوں کی خطا ہے۔
(237) اس بات کی وضاحت کرناکہ ہرذرہ عین ذات ہےایک امرمحال ہےلیکن اس کےباوصف اس کی جانب اشارہ بھی نہیں کیاجاسکتاکہ وہ کہاں ہے؟
(238) میرےاعمال بدپرتواگرمجھےبدلہ دیےبغیرنہیں چھوڑتاتوپھرآخرتوہی اس رازسےپردہ اٹھاکرمجھ میں اورتجھ میں امتیازکی صورت کیاہو؟
(239) زبان پہ سکوت کاپہرہ بٹھاؤاورچشم حقیقت کوواکرلو،اس لیےکہ جناب موسی کلیم اللہ علیہ السلام کوجومنع کیاگیاتھایہ تادیب کی طرف اشارہ وہی توتھا۔
(240) صدحیف کہ میرےظرف میں اتنی وسعت نہیں جس قدرتیرےجمال کی رفعت ہےاوریہی وجہ ہے صفحہ نمبر420 کہ تیری دیدنہ ہوپانےپرمجھےکچھ۔ شکوہ بھی نہیں ہے۔
(241) توحجاب میں بھی ہےاورہرجگہ عیاں بھی ہے،تیری ہستی نےہرکسی کورفاقت کاشرف بھی بخش رکھاہے۔پھربھی ہرکسی کےحصےمیں تیرےوصال کی دولت نہیں آنےپاتی۔
(242) تیرےبےمثال حسن و جمال نےمیرے دل کی دنیاخاکسترکررکھی ہےورنہ تیری بارگاہ میں آئینہ دل کی شکستگی ایک ہنرکی حیثیت رکھتی ہے۔
(243) ارباب عقل کوکسی بات سےآگاہ کرنےکےلیےاشارہ ہی کافی ہواکرتاہےاورمیں نےایک بارتویہ اشارہ کردیاہےاب لگتاہےکہ دوبارہ اس کی نوبت نہیں آئےگی۔
(244) احباب ذرامجھےاس رازسےواقف کروکہ اس بزم میں کسی ہستی کی جلوہ گری عام ہورہی ہے۔
(245) تودیدکےقرینوں سےعاری ہے(یعنی توبصیرت کی آنکھ سےنہیں دیکھتا)ورنہ یہاں یہ صورتحال ہےکہ بہ اندازتغافل ہی سب کچھ دیکھنےکوموجودہےاورتوسکوت کی زبان سےبھی آشنانہیں لگتاورنہ یہاں سکوت ہی میں کلام کی جھلک پائی جاتی ہے۔
(246) لوگ اپنےہمدم کانشان ڈھونڈنےکی جستجوتوکرتےہیں مگرنہیں پاسکتےحالانکہ یہاں اس نےکئی نشان چھوڑرکھےہیں۔ خط – 15
(247) ہماری سماعت سےایک بھی نعرہ رندانہ ہمکنارنہیں ہوپاتابربادی ہواس مقام کےلیےجہاں کوئی میکدہ نہ ہو۔
(248) یہ امرکس قدرعجیب وغریب ہےکہ لوگ ایک حبشی(سیاہ آدمی)کاکافور(سفید)کےنام سےپکارتےہیں۔
(249) ارباب عقل نےنیک وبدکےلیےجومقیاس(پیمانے)قائم رکھےہیں ہم ان سےموافقت پیداکرنےسےتنگ آچکےہیں۔
(250) کوئي بھی نصیب العین بہ حسن خوبی پایہ تکمیل کونہ پہنچ سکا،جب ایک صفحہ مکمل ہوجاتاہےتوورق الٹ دیاجاتاہے۔
(251) میں امیدرکھتاہوں کہ تجھےتنگ ظرفی کاموردالزام نہیں ٹھہرایاجائےگااس لیےکہ یہاں تومےنوشی شرفاء کاروزانہ کامعمول ہے۔
(252) عوام الناس کواقتدارکےلیےچن انسان کےلیےضلالت کاٹھہرتاہےیہی وجہ ہےکہ ہم اس راستےکاانتخاب ہی نہیں کرتےجسےکارواں نےاپناراستہ بنالیاہو۔
(253) تیری نگاہوں میں محض شجرطوبی ہی بس گیاہےجبکہ ہمیں محبوب کی بلندقامتی زیادہ عزیزہے۔درحقیقت ہرانسان کی سوچ اس کےظرف کےبقدرہوتی ہے۔
(254) ہم ایسےسلامتی طبع کےحامل لوگ ہیں کہ روزانہ لوگوں سےجھگڑناہماری فطرت کےمنافی ہے۔
(255) آج تک کوئی انسان ایسانہیں نظرپڑاجوراہ وفامیں یقین کامل کےساتھ محرم اسراربن سکاہوبلکہ ہرکوغي اپنی اپنی فہم کےمطابق محض ظن وتخمین کےگھوڑےہی دوڑاتارہتاہے(یعنی اس راستےکاکوئي بھی راہرویقین کامل کی دولت سےبہرہ یاب نہیں ہوپایا)۔
(256) جب وہ حقیقت کاادراک نہ کرسکےتوترنگ میں آکرقصہ گوئی شروع کردی۔
(257) کفرکی روش اگرکعبہ سےہی ظاہرہونےلگےتوپھرآپ ہی بتائيں کہ اسلام کوکہاں ڈھونڈاجائے۔
 

جاویداقبال

محفلین
صفحہ نمبر421تا430

صفحہ نمبر 421
(258) لوگوں کی بدذوقی ملاحظہ کیجئےکہ گائےکوتوخداکامقام دےرکھاہےلیکن سیدنانوح علیہ السلام کی رسالت کااقرارکرناانہیں دشوارہوگیا۔
(259) عوام الناس کےافکارونظریات کی تردیدہی درحقیقت(حقائق)تصدیق کی ایک شکل ہے۔تواپنی ذات سےآگہی حاصل کرکہ یہی خداتعالی کی توفیق کاماحصل ہے۔عام لوگوں کی پیروی سےتوحقیقت کی دنیاسےدورجاپڑےگا۔اہل تحقیق کےنزدیک عوام الناس کی اختیارکردہ روش کوترک کرناضروری ہے۔
(260) صدحیف میں اپنےدکھوں کادرماں کہاں تلاش کروں طبیت طرح طرح کی احتیاطیں اورپرہیزاختیارکرنےکوکہتاہےمگردل کی بےصبری پکارپکارکرمٹھاس طلب کرتی ہے۔
(261) ذوق کےاختلاف نےلوگوں کی پسندبھی ایک جیسی نہیں رہنےدی۔
(262) اگرتووادی عشق کےاسرارورموزکانکتہ شانس ہےتوپھراس داستان الفت کومزےلےلےکرسناکر۔
(263) رہروالفت کےلیےادھیڑبن کی حالت میں ہونااورشش وپنج کی کیفیتوں سےدوچاررہناایک طرح کانقص ہے۔میں اپنی روش کفرپہ نادم ہوں کہ تادم ایں اس میں ایمان کی بوباس باقی ہے۔
(264) کفرہمارےدل میں اس قدررچ بس گياہےکہ میں اسےنہ جانےکتنی باردیدارکعبہ کراچکاہوں مگرواپسی پراسےبرہمن ہی پایا۔
(265) دیکھوتوسہی وہ کوتاہ نظرکس قدرمختصربات کرنےکاسلیقہ رکھتاہے۔
(266) غالب کادل اس کےاس رویےسےبہت مسرت حاصل کیاکرتاہےکہ وہ مئےناب میں گلاب بھی ملالیاکرتاہے۔
(267) اگرمحرم اسرارکی یہ حالت ہےتوپھرناوافقان حال سےکیاشکایت جاسکتی ہے۔
(268) اس فسادنےکہاں سےجنم لیاہےمیں اس کی حقیت سےخوب شناساہوں۔
(269) یہ امربڑااذیت ناک ہوگااگرامروزکےبعدکسی فرداکاانتظارکرناپڑا۔
(270) یہ داستان اپنےاندربڑی طوالت رکھتی ہےاوراسےاختصارکرساتھ بیان کرنامکمن نہیں۔
(271) جس دکان سےبھی عمدہ اشیاء میسرآسکیں اس دکان کواچھاکہناہی زیباہے۔
(272) تواپنےدرددل کایقینی مداواکسی ایسی چیزمیں پاسکتاہےجوچین کی صراحی اورحلب کےشیشےمیں دستیاب ہوتی ہے۔
(273) صاف ستھری مئےدیارفرنگ سےہی میسرآتی ہےاورمحبوب تاتارسےمل پاتےہیں۔ہم بایزیدبسطامی سےواقف نہیں اورنہ بغدادکےمحل وقوع کی ہمیں خبرہے۔
(274) صبح کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہواکےاسرارسےجوانسان بھی آگاہی رکھتاہےاسےخوب معلوم ہےکہ پت جھڑکاموسم آجانےپربھی یاسمین کےپھولوں سےمہک باقی رہتی ہے۔
(275) پیمانہ ساقی میں کچھ وقت کےلیےمئےناب کی چمک پرنظرجماکرتودیکھوایسےمعلوم ہوگاجیسےپانی کوآگ سےباہم آمیزکردیاگیاہو۔
(276) یہ عام شراب نہیں ہےبلکہ کہناچاہیےکہ آفتاب کی کرنوں کی پانی میں آمیزش کردی گئی ہے۔
(277) اےحافظ تودنیاکی اورکون کون سےنعمتوں کاطالب ہے،شراب تیری رسائي میں ہےاورمحبوب کی شوخیاں اورنازنخرےاٹھانےکاموقع بھی میسر ہے۔ صفحہ نمبر422
(278) تیراجام جب تلک مئےسےلبالب بھراہواہےتجھےبغیرتوقف کےاسےپیتےرہناچاہیے۔
(279) خشک مزاج زاہدوں کوشراب کی پیشکش کرنابےمعنی ہےاس لیےکہ یہ کھاری آب زم زم نوش جان کرنےکےخوگرہیں انھیں بھلااس جوہرناب کی قدروقیمت کیامعلوم؟
(280) خداکرےتجھےلمبی عمرنصیب ہویہ تیرمختصرسی گفتگوبھی غنیمت ہے۔
(281) اےزاہد،توہم کومیسراس خوشہ رزکوحقارت کی نظرسےمت دیکھ،تجھےکیاخبرکہ ہم ایک پیمانےکانقصان کیےبیٹھےہیں۔
(282) ایک طرف توتجھےایک مسلمان کےخشک لبوں کی تشنگی دورکرنےکایارانہیں جبکہ دوسری جانب ہم یہ بھی دیکھ رہےہیں کہ تونےعیسائی بچوں کی تسکین کےلیےمئےناب کی سبیل قائم کررکھی ہے۔
(283) آرزوؤں کےیہ نقوش کتنےناپائیدارثابت ہوئےملاحظہ توکرو۔
(284) تجھےشراب کی تلچھٹ یاشراب خالص سےکیاکام؟تیرکام توبس پیتےچلےجاناہے۔ہمارےاس ساقی کےہاتھوں سےجوکچھ میسرآئےوہ اس کی عین مہربانی ہے۔
(285) یہ بات اپنی جگہ درست سہی کہ ہم رنگ اورمہک سےعاری ہیں مگراس میں توکچھ شبہ نہیں کہ ہم اس کےچمن کےہی گھاس ہیں۔
(286) اس شبستان میں میرےنہاں خانہ دماغ سےاگرندامت کی مستی ختم نہ ہوگئی ہوتی توایک معمولی اشارےسےبھی میں ساغرشراب کواس آن بان سےتھام لیتاکہ (بادشاہ)جمشیدنےبھی اس اندازسےکبھی جام نہ تھاماہوگا۔میں اپنی اس مختصرسی مملکت میں کسی کوبھی اپناہمسرخیال کرنےکاروادارنہیں میرےاعتبارکی ترازوکی یہی خوبی ہے کہ وہ ایک ذرےکی کمی بھی برداشت نہیں کرتی۔
(287) ایساشخص دنیائےعشق کےاسرارورموزسےکیسےواقف ہوسکتاہےجسےاپنی پوری زندگی میں ایک مرتبہ بھی(محبوب کی چوکھٹ پر)سرپھوڑنےکی نوبت نہ آئی ہو۔
(288) فرہاداپنےذوق کی تسکین کی خاطرجان کی بازی ہارگیامگراس کےاس عمل میں آخرکونسی خوبی ہے۔اپنےاسی تیشےسےاگروہ مندرپرضرب لگاتاتوکچھ بات بھی بن جاتی۔
(289) اگرمیرےہاتھ میں اٹھنےکی سکت پیدابھی ہوجائےتومیں گریبان کہاں سےلاسکوں گا۔
(290) داستان الفت بہت مختصرہےلیکن عجیب بات ہےکہ کوئي بھی انسان اس مختصرکہانی کےانجام تک پہنچنےکی صلاحیت نہیں رکھتا۔ خط نمبر16
(291) صبح کاسماں ہےاوربہمن کےبادلوں سےاولےبرس رہےہیں۔صبح کی شراب کوخوب تیارکراورایک سیر(وزن)کاساغرمیرےہاتھوں میں تھمادے۔بوقت سحراگرشراب کی مستی کےباعث تیراسربوجھل ہوجائےتوپھربہتری اسی میں ہےکہ اس جبین خمارکوشکستہ کردیاجائے۔ اےشراب پلانےوالے!ذراہوش کےناخن لےکہ رنج والم ہماری تلاش میں ہیں۔اےمطرب تواپنےان سروں کادھیان رکھ جوتوالاپ رہاہے۔ساقی تجھےخدائےبےنیازکی قسم شراب کاجام ہیں پیش کرکہ مطرب کےترانوں سے"ھوالغنی"کی صدائيں بلندہوتی ہیں۔ صفحہ نمبر423
(292) بدخشانی اورشیرازی دونوں ایک ہی نسبت رکھتےہیں۔
(293) اےپھول میں تیری اس خوبی پہ خوش ہوں کہ تواپنےاندرکسی کی خوشبوبسائےہوئےہے۔
(294) ارباب دانش نےنیکی اوربدی کےجوپیمانےاپنارکھےہیں انہیں دیکھ کرہم خدالگتی کہتےہیں کہ ہم ان سےعاجزآگئےہیں۔
(295) اس عیدکی جوموسم بہارمیں اپنی جلوہ گری دکھاکرچلی جاتی ہے۔
(296) یہ مقام جومجھےحاصل ہےاس کےسامنےدنیاوآخرت دونوں کوئی معنی نہیں رکھتے،یہی وجہ ہےکہ یہ مقام میں کسی بھی قیمت پردینےکوتیارنہیں ہوں اگرچہ بہت سےلوگ اسےحاصل کرنےکےلیےمیرےدرپےہیں۔
(297) تیرااپناسینہ حدت آشنانہیں ہےاس لیےتواہل دل کی محفل میں جانےکی کوشش نہ کر،تیراآتشدان جب آگ سےتہی ہےتوتجھےعودخریدنےکی کچھ ضرورت نہیں۔
(298) محبت کےاس ایک بول کی خاطرحالانکہ وہ بھی سچائي سےخالی تھاشکایات کےبےشماردفتردھوڈالے۔
(299) توآگ کےحشرنے(جگنو)کی صفات بھی اپنےاندرپیداکراورمچھلی کےاوصاف کاحامل بھی بن کیونکہ الفت کی سلطنت میں ساگرکی سطح سلسبیل(آب یخ بستہ کاچشمہ)جبکہ اس کی گہرائي آگ کی مانندہواکرتی ہے۔
(300) اف میرےخدایالبنان کی پہاڑیوں کوسرکرناکس قدردشوارکام تھااوروہ بھی زمستان کےسردی میں جبکہ وہاں کاگرمی کاموسم بھی سرماکی مانندکافی ٹھنڈاہوتاہے۔
(301) دمشق کےایک باراتنےبڑےقحط کی زدمیں آیاہےکہ لوگوں کوراہ ورسم عاشقی بھول گئی۔
(302) میں تیری نوازشوں کےاس دلربااندازپرنثارجاؤں کہ وہ بہارکالبادہ اوڑھےشراب کےخوگروں سےمعذرت خواہانہ اندازاپناتےہوئےآن موجودہوئی۔
(303) وہ مجھےداغ مفارقت دےرہاہےاورمیں آنسوبہارہاہوں کیونکہ اب شراب کےتھوڑےسےجام اورچندروزکی بہارباقی ہے۔
(304) اےوہ انسان جویہ صدالگارہاہےکہ میں نےاپنی جان کےبدلےیہ جام شراب کیوں خریدکیاہے۔اس رازسےتوساقی ہی پردہ اٹھاسکتاہےکہ اس نےیہ جنس اس قدرسستی کیسےکردی ہے؟
(305) خیزینہ اسرارکاصدف تواب بھی وہی پہلےوالاہی ہے۔الفت کی ڈبیاپرجومہراورعلاقت پہلےتھی اب بھی وہی ہے۔اےحافظ لہوکی برکھابرسانےوالی آنکھ کی داستان پھرچھیڑکیونکہ اس چشمےمیں جوپانی پہلےہواکرتاتھاویساہی پانی ہم اب بھی دیکھتےہیں۔ خط نمبر17
(306) میں نےاس سےپوچھاکہ آخر میری وہ جواباگویاہوئی کہ توتوسراپامعصیت ہے۔اس کےبعدتجھ پرمزیدگناہ کاگمان کرناکیامعنی رکھتاہے۔
(307) کسی چیزکوپانےکی خاطرمیں جرات،پاکیزگی،محتاط روش اورفیاضی کےاطواراپناسکتاہوں۔
(308) مجھےمعلوم ہےکہ توآہ وزاری نہیں کرےگاکیوں کہ تو تحمل اورثابت قدمی کاخوگرہےالبتہ کوچہ الفت میں تیرےلیےکرنےیانہ کرنےکاحکم نہیں لگایاجاسکتا۔ صفحہ نمبر424
(309) اےزمانےبےشک تیری حیثیت میرےغلام کی ہےاوراسی باعث میں خودکوتیراآقاخیال کرتاہوں میں اپنی اس خاک پیمائی پرمست محسوس نہیں کررہابلکہ میں اتنادم خم رکھتاہوں کہ افق پربھی اپنےمقام سےمطمئن نہ ہوسکوں گا۔
(310) ان گذشتہ تیس برسوں میں میں نےبہت ہی محنت وریاضت کی ہے اورفارسی کی وساطت سےعجم کوزمانےبھرمیں مشہورکردیاہے۔
(311) میری حیثیت آج ایک شاعرکی نہیں بلکہ مجھےایک دانشورکامقام حاصل ہے۔مجھےحادث و قدیم کےجملہ اسرارورموزسےآگہی عطاکی گئي ہے۔میراہرمموئےبدن سننےکی صلاحت سےبہرہ ورہےاورمیرےسکوت کےہررنگ میں بےشمارآوازیں پائي جاتی ہیں۔میرےساغرمیں یہ شراب آپ دیکھ رہےہیں۔یہ دراصل لہوکی بوندیں ہیں جومیرےحیطئہ دماغ سےٹپک رہی ہیں۔ میرےدل کےگرداب میں بےشمارآنکھیں لگي ہوئي ہیں کہ یہ لہرصدف کوساحل سےہم کنارکردےمیں نےآئینہ دل کوپگھلادیاہےتاکہ اہل بزم کےہاتھوں میں آئینہ دےسکوں۔میں ایساباکمال ہوں کہ میری سحرکاری شعلوں سےحرف تراشنےکافن اپنےاندررکھتی ہے۔یہ سحرکاری کسی قدربلاخیزہےکہ صبح سےستارےگررہےہیں اورمجھ پہ حروف کی بارش ہورہی ہے۔میں نےان تاروں سےجونغمہ بھی الاپاہےدرحقیقت وہ ایساناقوس ہےجوزنارمیں پوشیدہ ہے۔یہ پھول کہ چمن بھی جس پرنثارہونےکامتمنی ہےیہ بہارنےمجھ سےیادگارکےطورپرحاصل کیاہے۔
(312) خودی دراصل ایک ایسےآئینےکی حیثیت رکھتی ہےکہ جسےاظہارکی صورت دیناامرمحال ہے۔
(313) آئینےمیں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ ہمارےطلسم خيال کواپنےاندرجذب کرسکےاس لیےہم اپناعکس ایک دوسری لوح پرمنعکس کررہےہیں۔
(314) میں نےاپنےبڑھےہوئےدرداشتیاق کےباعث بس ایک ہی پکاربلندکی تھی جس کی بازگشت اب چاروں طرف سےسنائی دےرہی ہے۔
(315) زمانےنےمیرےاشعاراورقصیدےدوردورتک پہنچادیےہیں جونہی میری زبان سےایک شعرکاورودہوتاہےدنیاوالےنغمہ سرائی شروع کردیتےہیں۔
(316) ہمارےدل شکستہ نےبےشمارٹکڑوں کی صورت اختیارکرلی ہےاوران ٹکڑوں سےآگ کےشعلےبلندہورہےہیں یہ جوفوارہ مچل رہاہےیہ حقیقت میں ہمارےعشق کی آگ جوش پہ آئي ہوئي ہے۔ خط نمبر18
(317) ہمارےنزدیک پوری دنیاعنقاکےمترادف ہےجب سےہم نےاس امرکاخیال باندھاہےتب کہیں جاکراشیاء کی حقیقت کاایک باب رقم ہوسکاہے۔
(318) تواس بات سےآگاہ کردےکہ ایک گروہ اس مقام سےایک گوہرحاصل کرنےمیں کامیاب ہواہے۔
(319) فیاض لوگوں اوراہل سخاوت کےبرتنوں میں زمین بھی حصہ دارہوتی ہے۔
(320) جب توجام شراب لنڈھانےلگےتوایک جرعہ شراب پربھی انڈیل دیاکیونکہ وہ معصیت جولوگوں کےفائدہ مندہواس کوروبہ عمل لانےکےلیےکسی اندیشےکوخاطرمیں نہیں لاناچاہیے۔ صحفہ نمبر425
(321) تونازنخرےاپناکرمنزل مقصودتک رسائي نہیں پاسکےگاتاہم اس منزل تک پہنچنےکےلیےضروری ہےکہ تواپناسرنگوں کردے۔ اگرتیرےنازدادادکھانےسےوہ تجھ سےترش روہوں یابےالتفاقی اپنائیں توادھرکارخ ہی نہ کر،اس لیےکہ وہ تجھےنیازمندانہ اندازمیں بلانےپربالآخراپنےآپ کومجبورپائيں گےاوروہی وقت تیرےنازدکھانےکاہوگا۔
(322) اس آہوئےدشت کےساتھ میراعجیب معاملہ ہےکہ وہ ہرلمحےمجھ سےدوردوررہنےکی کوشش کرتاہے۔
(323) اےبداندیشویہ ظلم و ستم تم کب تلک انجام دیتےرہوگے۔
(324) اےرفقائےکاراگرآپ کوئي معرکہ سرکرناہی چاہتےہیں توادھرآؤکہ یہاں سب کےلیےمعرکہ آرائی کااذن عام ہے۔
(325) عمدگی کااحساس تواگرچہ اس سےبھی عیاں ہےکہ اس سےبھی بہترہونےمیں کوئي قباحت نہیں تھی۔
(326) دعوت طعام پرمدعونہ کیےجانےوالےلوگ اتنی زیادہ تعدادمیں اکٹھےہوگئےکہ بلائےگئےمہمانوں کےلیےجگہ کی کمی کامسئلہ درپیش آگیا۔
(327) دورکےباسیوں کااچھےلفظوں میں یادکرناہی دراصل قرینہ شجاعت ہےورنہ تویہی دیکھاگياہےکہ درختوں کاپھل ان کےقدموں میں ہی آکرگراکرتاہے۔
(328) اس محفل میں ہرذوق کےلوگوں کےلیےان کی تسکین کےاسباب میسرہیں،ارباب معنی کےلیےمعطرفضائیں موجودہیں اوراصحاب صورت کےلیےرنگوں کی جلوہ گری ہے۔
(329) مشکلات کاسینہ چیرکربھی سنگ اسود(سیاہ پتھر)لعل کی صورت نہیں اختیارکرسکتاہےجس کی اصلیت میں نقص موجودہواس کےلیےاچھاخمیربےکارہے۔
(330) اس مشت خاک(انسان)کاجوہرایک خصوصی خمیرسےوجودپذیرہواہےجبکہ تم نےبرتن گروں کی مٹی سےایسی توقعات وابستہ کررکھی ہے۔
(331) اس ساغرمئےکوبصداحترام ہاتھ لگاؤکہ اس کی تشکیل میں جمشید،بہمن اورکیقبادجیسےارباب سلطنت کی کھوپڑیاں استعمال ہوئي ہیں۔
(332) یہاں ہرخارکی آبیاری ہمارےخون جگرسےہوئی ہےاورہم نےصحراکےاس چمنستان کی باغبانی کےلیےایک خاص طریق کاروضع کررکھاہے۔
(333) اس گلستان میں پھول جب عدم سےوجودپذیرہوگیاتوبنفشے کاپھول اس کےقدموں میں سجدہ ریزہوگیاہے۔زردشت کےمذہبی اصولوں کواب اس چمن پرمنطبق کرو۔اس پرمستزادیہ کہ لالےکےپھول نےآتش نمرودکی شدت میں اوراضافہ کردیاہے۔ چاندچہرہ رکھنےوالےمحبوب کےہاتھ میں اعجازمسیحائی آگیاہےشراب کےجام پہ جام لنڈھااورعادوثمودکی عبرت ناک داستان کی کچھ پروانہ کرو۔
(334) محبوب کادامن وصل ہماری دسترس سےماوراہےیہی وجہ ہےکہ ہم اس کوپانےکےلیےاپنےقدموں کوشگستگی سےدوچارکرکےاس کےدامن سےلپٹ گئےہیں۔ صحفہ نمبر426
(335) یہ مت پوچھ کہ ہرچٹکتی اورمسکراتی ہوئی کلی شیرینی کی کن لذتوں سےہمکنارہوتی ہے،اس وقت یوں محسوس ہوتاہےکہ گویاگلوں کی مسکراہٹوں نےسحرکےدودھ میں مٹھاس کی آمیزش کردی ہو۔
(336) ایک طرف تمام عنادل چمن سرورومستی کےمزےلےرہےہیں جبکہ دوسری جانب بےچارہ باغبان احساس تنہائی کی تلخیوں سےدوچارہے۔
(337) پھولوں کی ایک ڈالی کودیکھتےہی میری طبیعت پربےچینیاں اوراضطراب عودکرآئےہیں میں سوچتاہوں کاش میرےہاتھ میں اسی قدرلبالب بھراہواساغرشراب ہوتا۔
(338) یوں محسوس ہوتاہے کہ دشت وبیاباں کی وسعتیں میری ہتھیلی میں سماگئی ہیں اوراس نےسرخ شراب کواپنےقبضےمیں کررکھاہے،خوشانصیب وہ ہتھیلی جس کےحصے میں شراب کےایسےہی جام مسلسل آتےرہیں۔
(339) اس سےپہلےکہ ہرمنظرکاخوب خوب نظارہ کرلیتاآنکھوں کی بنیائی جواب دےگئی۔زبان سےفطق کی صلاحیت اس وقت چھن گئی جبکہ ابھی کہنےکوبہت سی باتیں باقی تھیں۔
(340) جیسےمچھلی کاجسم اپنی ساخت کےاعتبارسےداغ داغ ہوتاہے۔ایسےہی اپنےکفن کےلیےداغوں سےبھرپورلباس میرےوجودکومیسرآسکااورمیں نےبالآخراسےہی غنیمت خیال کرتےہوئےزیب تن کرلیاہے۔
(341) میرےنہاں خانہ دل میں بلبلےکی سی زندگی کےسواکسی اورخواہش کاگذرنہیں بلبلےکواپنےزندگی کےلیےجولباس میسرہووہی اس کےلیےکفن کاکام بھی دےگیا۔
(342) یہ دنیاایسی دنیاہےکہ اسےباردیگردیکھنےکی تمنافضول ہےجوانسان اس عالم آب و گل سےایک دفعہ چلاگیااس نےدوبارہ پلٹ کرزمانےکی طرف نگاہ نہیں کي۔
(343) دنیامیں ہماری شہرت کاڈنکاچارسوبج رہاہےحالانکہ ہماری جیب سکوں سےخالی ہے۔یعنی خوبیوں سےتہی دست ہونےکےباوجودچاردانگ عالم میں ہماراشہرہ ہے۔
(344) جب نسیم صبح کےجھونکےپھولوں کی خوشبوہرسوبکھیردیں گےتوان کہن سال زمانےکاشباب ایک بات پھرسےلوٹ آئےگا۔
(345) عنادل کےچہچہےاوربلبلوں کےزمزےایک بارپھرتیرےعشق کی داستان دہرارہےہیں وہ لوگ جنہیں کارالفت سےمسرت وانبساط حاصل ہین ہوپارہی ان کی زندگی رائیگاں جارہی ہے۔
(346) طائران خوش نواکےچہچہےبلندہوناشروع ہوگئےہمیں خبردوکہ شراب کی بطخ کہاں ہوگی۔عندلیب بےاختیارپکاراٹھی کہ پھول کانقاب کن(ظالم)ہاتھوں کی چیرہ دستی سےتارتارہواہے۔
(347) شراب اورسامان طرب(سارنگی وغیرہ)لےکربھی جنگل کی راہ لےکیونکہ ایک پرندےکی چہک نےخوبصورت سروں والےسازکی یاددلادی ہے۔
(348) ہماکوخبردارکردوکہ اپنی عظمت کاپرتوان مقامات پرنہ پڑنےدےجہاں طوطی کامرتبہ گدھ سےبھی کم ترہے۔
(349) اےپھول عندلیب کی نغمہ سنجی تجھےکیسےبھلی لگےگی جبکہ تیرےگوش ہائےدانش،سرسےعاری پرندوں کی چہک سےلذت اٹھانےکےخوگرہوگئےہیں۔
(350) ہندوستان کےسبھی پرندےاس پارسی قندسےجوبنگال کومسلسل جارہی ہےشکرخوری کےدلدادہ ہوجائیں گے۔
(351) کل ایک عندلیب خوش نواسروکےدرخت کےڈال پربیٹھ کرفارسی زبان میں مقامات معنوی کےاسرارورموز صفحہ نمبر427 بیان کررہاتھااورکہہ رہاتھاکہ ادھرکان دھروکہ کیسےایک پھول نےسیدناموسی علیہ السلام کوآگ کی جھلک دکھادی ہےتاکہ تجھ پردرخت سےکچھ اسرارحقیقت منکشف ہوسکیں۔گلستان کےسبھی طائران ہم قافیہ ہوکرنغمہ سراہیں اوربذلہ گوئی میں منہمک ہیں تاکہ خواجہ فارسی غزلوں کےساتھ ساتھ شراب خوری سےبھی لطف اندوزہو۔
(352) نسیم صبح!تجھےمبارک ہوکہ شراب فروش باباآگیاہےاورنشاط مستی اورپینےپلانےکاسماں پھرعودکرآیاہے۔فضاؤں میں اعجازمسیحائی کےآثارپیداہونےلگےہیں،درختوں پرشادابی لوٹ آئی ہے،ہواخوشبوؤں کوپھیلانےمیں مصروف ہےاورپرندےنےبلندآہنگی سےچہچہاناشروع کردیاہے،بہارکی سرمست ہوانےلالےکی سرخی کواس قدرشوخ کردیاہےغنچےپسینےسےشرابورہوگئےہیں اورگلوں پہ عہدشباب پلٹ آیاہے۔
(353) میراساتھ دوہم مل کرگلوں کی برکھابرسائیں اورشراب کوجام میں انڈیلیں،فلک کی چھت میں شگاف ڈال دیں اورساس نوپرعمارت تشکیل دیں۔ اےگانےبجانےکےرسیااگرتوایک عمدہ سازاپنےساتھ رکھتاہےتوکوئی حسین راگ الاپناشروع کرکہ ہم ہنگام شوق سےغزل خوانی کرسکیں اورناچتےہوئے(تیرےفن)کی داددیں۔
(354) ہزارہاکاروان شوق وادی کشمیرمیں شب بسری کرنےکودوڑےچلےجاتےہیں اوروہاں عیش وسرمستی کی متاغ سےحظ اٹھاتےہیں۔
(355) اورجس بات نےمجھے غمگین کیاوہ یہ ہے کہ جب میں سورہاتھااورمیٹھی نیندکےمزےلےرہاتھا،تواچانک ایک خوش آوازپرندےنےدرختوں کی جھنڈمیں ترانہ سنجی شروع کردی۔اس کےرونےکی آوازاوراپنےترنم کی خوبی میں اپنی مثال آپ تھی اگراس کےرونےسےپہلےمیں نےسعدی کےعشق میں چندآنسوبہادیئےہوتےتومیرےحصےمیں شرمندگی نہ آتی۔مگرواقعہ یہ ہے کہ میں ایسانہ کرسکااوریہ اس پرندےکاروناتھاجس سےمیرےاندربھی گریہ زاری کاجوش امنڈآیا۔پس مجھےشرمندگی کےساتھ اعتراف کرناپڑھتاہےکہ بلاشبہ یہاں فضیلت اسی کےلیےہوئي۔جس نےپہلاقدم اٹھایا۔ خط نمبر19
(356) دوسری داستانیں توتوسن ہی چکاہےاب ہمارابھی قصہ شوق سن لے۔
(357) اب اورکوئي صورت اس کےعلاوہ نہیں رہی کہ میں ہتھیاربندہوکرمیدان کارزارمیں کودپڑوں اورافراسیاب سےمقابلہ کروں۔
(358) تیری کوہ قامتی نےمیری دنیائےدل میں ڈیرہ جمالیاہےتوذرامیری کوتاہ دستی اورپھیلےہوئےدامن کاحال ملاحظہ کر۔
(359) میں شمیربکف ہوکراس خاکدان ارضی کومیکدےکی صورت دینےکی کوشش کررہاہوں اوراپنےنیزےکی مددسےفضاکوسرکنڈوں کےجنگل میں تبدیل کررہاہوں۔
(360) ایک ہی زقندلگاکرمیں نےایسابلندترین مقام تک رسائي حاصل کرلی ہےاوراس قدرقوت حاصل کرلی ہےکہ میں غروروتمکنت سےتنی ہوئی گردنوں کےگھمنڈکاپندارخاک میں ملاسکتاہوں۔
(361) میں ہمت خدادادسےکام لےکردشمنوں کی فوج سےان تمام علاقوں کوواگذارکرانےکاعزم رکھتاہوں۔ صفحہ نمبر428 اوراپنےمخالفین کی مملکت کوجلاکربھسم کرنےکی آرزوبھی میرےدل مین انگڑائیاں لیتی رہتی ہے۔
(362) خدائےحکیم وقدیرکی مشیت اگرچاہےتونقصان پہنچانےوالوں سےبھی بھلائی کےامورصادرکرواسکتی ہے۔
(363) اگرنوبت یہاں تک پہنچ چکی ہےکہ مڈبھیڑناگزیرلگ رہی ہےتوہم اس شعلےکومزیدبھڑکانےکی بجائےٹھنڈاکرنےکی کوشش کرتےہیں اورشروفسادبرپاکرنےسےدامن بچالیتےہیں۔
(364) کارگاہ حیات میں عشق اس سےپہلےبھی بہت سےکارنامےدکھاچکاہےاورآئندہ بھی اپنی اس روش پرگامزن رہےگا۔
(365) ہمتوں کی پستی اورعزائم کی شکست مجھےاس مقام تک لےآئی ہےکہ چڑیاکوبھی پھانسنےمیں خوشی محسوس کرتاہوں حالانکہ مجھےاپنی بلندہمتی کاوہ زمانہ بھی یادہےجب میں سیمرغ کوبھی پکڑلیاکرتاتھاتواسےآزادکرنےسےبھی مجھےکوئی امرمانع نہیں ہوتاتھا۔
(366) شاہراہ الفت پربہشت اوراسکی حوریں خدامست پراپناپرتومنعکس کررہی ہیں۔عشق کی ترنگ نےرفتہ رفتہ آشنائی فراہم کرنی شروع کردی ہے۔
(367) تیرےحس سلوک اورتیری محبت والفت کی فراوانی مجھ سےکسی طورپوشیدہ نہیں ہے۔تیرےلطف وکرم کی بہتاب بیان کی حدوں سےباہرہے۔
(368) میرےندیم !بتاتوسہی اس نگری پہ کس کی جلوہ گری کاسحرہےکہ اس نگری سےباہرنکلنےپردل کی دنیاتیارنہیں ہوتی۔
(369) میرےمحبوب!مجھےیقین ہےکہ دنیامیں تیری وفاؤں کی داستان پرضروراعتمادکرےگی کیونکہ تیرےجھوٹ پربھی سچی بات کاگمان ہوتاہے۔
(370) میں چھپ چھپ کراسےدیکھنےکی جستجومیں مصروف تھاکہ اس کی نگاہوں نےمیری اس تگ ودوکوبھانپ لیااورمیں ندامت کےاحساس سےمعمورہوگیا۔
(371) تیرےنازنخرےاٹھانامیرےلیےسعادت کی بات ہےمیں اپنی نیازمندیوں اوروفاؤں میں کمی نہ آنےدوں گا۔تیری نازنینوں جیسی البیلی چال اورمیری ذات سےتیری پیہم بےالتفاقی کےباوجودبھی میں تجھےاندازدلبرانہ سےدیکھتارہوں گا۔
(372) اصل کی مٹھاس اورجدائی کی تلخی کااپنااپنااندازہےتوبارباروصل کی دولت سےمالامال کراورپھرمجھےجدائیوں کےتلخ لمحات کےسپردبھی کرتارہ۔
(373) اب جبکہ ہم نےرندوں کی محفل میں قدم رکھ لیاہےتواب ہمیں اس سےکچھ سروکارنہین کہ محفل کیاکیارنگ جمائےگی اوریہاں کون کون سی سرمستیاں ہوں گی۔
(374) شجاعت اورپسپائی کےڈانڈےآپس میں ملےہوئےہیں ان کےمابین بس تھوڑاسافاصلہ ہے۔
(375) محبت کانعمہ الاپتےرہوکہ یقینایہ نغمہ محبت محبوب کی محبت کواپنی جانب مائل کرہی لےگا۔اس دنیامیں بہت سےانسان ایک دوسرےسےفاصلوں پربسنےکےباوجوددلوں کی دنیاکےقریب رہاکرتےہیں۔
(376) زمانہ میری مداح سرائی کاشہرہ کرنےکےلیےاپنےآپ مجبورپاتاہے۔جونہی شعرکی لےمیری زبان سےبلندہوتی ہےزمانےوالےمیری لےمیں اپنی لےملاکرنغمہ سنجی کرنےلگتےہیں۔ صفحہ نمبر429
(377) میں دل وجان کی ساری صلاحیتوں کےساتھ تیری یادمیں محوہوں جبکہ میں اپنی نگاہوں کوتیری ذات پرمرتکزنہیں کرتاتاکہ دنیاوالوں پریہ رازنہ کھل سکےتومیرا محبوب ہے۔
(378) محبت اوردلربائی کامرحلہ ابھی اپنےعروج تک نہیں پہنچااورنہ ہی ابھی زورآزمائی کاموقعہ آیاہے۔
(379) مدرسےسےبھاگےہوئےطالب علم بھی اگرنغمہ الفت کی شیرینی اورصدائےمحبت کی مٹھاس سےآشناہوجائيں توانہیں سکول سےناغہ کرناکبھی گوارانہ ہو۔ خط نمبر20
(380) دل چاہتاہےکہ کوئي ایسی مقدس رات بھی آئےجس کےجلومیں ماہتاب کی طباشیریں کرنیں اپنی ضیاپاشیاں بکھیررہی ہوں توان پرکیف لمحوں میں میں اپنےدل کی داستان تم سےکہہ سناؤں۔
(381) دیکھ توسہی تیری مفارقت کےغم میں میرےاشکوں نےمسلسل بہہ بہہ کرساگرکی صورت اپنالی ہے۔اب تومیری آنکھوں کی ناؤمیں سوارہوکراس دریائےمحبت کی جی بھرکرسیرکرلے۔
(382) تجھےمیرےمحبوب ہونےکامرتبہ حاصل ہے۔اس لیےاگرتومیری مثرگاں پراورمیرےسرپربھی آن بیٹھےگاتومیں تیرےنازوادااٹھانےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑوں گا۔
(383) مجھےاس کےتیرمثرگاں کاگھائل سمجھو،اس بےرحم محبوب نےچپکےسےمیرےجگرپراس قدرکاری وارکیاہےکہ میری آنکھ اس کی اس ضرب کاری کاادراک کرنےسےقاصررہی۔
(384) یہ جوبظاہرکمزوردکھائی دیتےہیں ان کےظلم وجورکی داستانیں توملاحظہ کرو۔
(385) تیری ذات عزیزوں اوررشتہ داروں کی نظرمیں قابل وقعت ہےیہ بات کتنی بھلی معلوم ہوتی ہےکہ بےشمارقبیلےایک ہی شخصیت کےحسن وجمال کےگیت گائیں۔
(386) یہ ایسی نگاہ ہےجسےدیدکاقرینہ اوردیکھنےکابہترین اندازعطاہواہے۔
(387) نفس سوال بےقرارہےکہ کچھ پوچھاجائے۔اس کےلیےتم زبان کوجنبش مت دوکہ سوال صرف اشاروں ہی اشاروں میں پوچھاجاسکتاہےاس کےلیےزبان کوکام میں لانےکی ضرورت نہیں۔
(388) تیرےترکش سےنکلے ہوئےہرتیرنےمیرےوجودپرایساکاری وارکیاہےکہ اس بعددل مزیدزخم کھانےکےلیےبےتاب رہتاہے۔
(389) توبھی اس بات سےآگاہ ہے کہ میری اس بات کاکیاجواب ہوناچاہیے۔
(390) میں نےزخم کھانےکےلیےاپنےآپ کواس ستم گرکی نوک مثرگاں پہ ڈال دیا،کیونکہ میرے دل کوجس قسم کےزخم کی آرزوہےوہ میرےمحبوب کاخنجرمجھےنہ لگاسکا۔
(391) اس کاترجمہ سابقہ شعروالاہی ہےبس مثرگاں کی بجائےلفظ منقاراستعمال ہواہے۔
(392) غالب کی استخوان وجودپرہمانےکچھ اس طورپرٹھونگیں لگائی ہیں کہ ایک عرصےکےبعدمجھےنیزوں کی انی سےزخمی ہونےکااندازیادآگیاہے۔
(393) وعظ ونصحیت کی غرض سےایک بونےقدکاواعظ جامع مسجد میں واردہواہے۔ایسےلگتاتھاگویااس نےبرف کالباس پہن رکھاہو۔وہ بڑےنرالےاندازمیں اپنی آنکھوں کوگھمارہاتھاکہ چھوٹےبڑےسب اسےسلام کرنےکی کوشش کریں۔جیسےرسیوں پرکرتب دکھانےوالارسیوں پراپناتوازن برقرار صفحہ نمبر430 رکھتےہوئےمٹک مٹک کرچلتاہے۔سامعین ابھی تک دروسلام سےفارغ نہ ہوئےتھےکہ واعظ مذکوراچھل کرمنبروعظ پربراجمان ہوگیا۔
(394) جب کوئی شخص حقیقت کاادارک کرلیتاہےتوپھروہ عالم بےخبری میں چلاجاتاہےکہ اسےخوداپنی ہی ذات کاہوش نہیں رہتا۔
(395) میری زباں سےصدائےکرب اس لیےبلندہوگئی تھی کہ توجاگ جائےورنہ منزل عشق تولوگ بغیرآہ وزاری کےبھی سرکیےدیتےہیں۔
(396) اگرتجھےدیدکاشعورہوتواس مےخانےمیں عالم بےخبری ہی میں سب کچھ دکھائی دینےلگتاہے۔تجھےزبان خامشی کاادراک نہیں ورنہ یہاں سکوت ہی سےگفتگوکااندازٹپک رہاہوتاہے۔
(397) وہ لباس اس کی قامت پرایسےفٹ آگیاتھاکہ گویالباس کوجسم پرہی سی دیاگیاہو۔
(398) مستی کےعالم میں میرامحبوب اورمیں باہم دست وگربیاں ہوگئے۔
(399) پریشانی نےتوواقعتاگھیرلیاتھالیکن خداکاشکرہےکہ جلدہی اس سےنجات مل گئی۔
(400) میں وصل یارسےکیسےبہرہ یاب ہوسکتاہوں۔میرےشوق کی پروازنےبارہامجھےزمین پرپٹخ دیااس لیےکہ میں نےابھی ابھی پروازکرناسیکھی ہےاورمیراآشیانہ بھی انتہائی بلندمقام پرواقع ہے۔
(401) عشق کی مستی کاعالم ملاحظہ کرواس دشت بےکنارمیں ایک قدم اٹھانہ پائےتھےکہ مرحلہ عشق کی انتہاتک پہنچ گئے۔
(402) شاعراپنےآپ سےمخاطب ہوتےہوئےکہہ رہاہےکہ اےکلیم تورب کریم کی عطا کردہ توفیق وعنایت کےلیےکب تلک شکوہ سنج رہےگا۔تجھےاپنی کج روی پرخودہی احساس ندامت ہوناچاہیےکہ جب تک توخودہی منزل کی جانب گامزن نہیں ہوگاتورہنماکااس میں کیاقصورہے؟
(403) توپروازکےلیےاپنےآپ کوتیارکراورطوبی کےدرخت پرچہچہانےکی کوشش کرمگرتیری قسمت پرحیف کہ توپابندقفس ہے۔
(404) بجلی کےایک کوندےسارےراستےکومنورکردیااوریوں رہروان عشق اپنی منزل تک پہنچ جاتےہیں جبکہ ہم ایسےدیوانےشمع اورچراغ کی روشنی کےانتظارمیں وقت عزیزضائع کردیتےہیں۔
(405) میں تجھےکیسےباورکراؤں کہ کل میخانےمیں عالم سرمستی ومدہوشی میں نےفرشتہ غیب کی زبان سےکیسی کیسی حیرت افزااورمسرورکن خبریں سنیں۔اس نےمجھےبتایاکہ اےمقام سدرہ تک اڑن رکھنےوالےطائربلندپروازتیراٹھکانہ رنج والم بھری اس دنیاسےپرےہے۔تجھےپردہ غیب سےندادی جارہی ہےکہ نہ جانےتوکیونکراس مصیبت کاشکارہوا۔ خط 21
(406) میرےمحبوب تیری فرقت اوردوری کےخوف نےمجھےجلا کرخاکسترکردیاہےبالآخرفلک پیرکی گردش نےمجھےاس بےرحمی کاخوگربنادیاہے۔
(407) میری سوچ اورمیرےخیال کی رسائی آسمان کی رفقوں تک ہےجبکہ میرےدل کی دنیامحبوب کےقدموں پرنثارہےمیں طرزتکلم اپناؤں توکیسےکہ دماغ اورزبان کےمابین ایک لمبی مسافت حائل ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
صفحہ نمبر431تا435

صحفہ نمبر431
(408) بےشماردشت وصحراعبورکرلیےاورنہ جانےکتنےہی دشت وبیاباں ابھی راستےمیں آنےوالےہیں جن سےعہدہ براہوناابھی باقی ہے۔
(409) ہم نےلاکھ کوشش کرکےاپنےآپ کواس قابل بنایاہےکہ آپ کےسامنےلبوں پرمہرسکوت لگائےرکھیں تاکہ تیری محفل کی آب وتاب باقی رہے۔
(410) جب تلک مجھےمیں قوت موجودہےمیں اپناگریبان چاک کرتارہوں گا۔مجھےاس امرپرکسی نوع کی ندامت محسوس نہیں ہوتی کہ میری حالت رندانہ کےباعث میراموٹااورمضبوط لباس بھی خودمیرےہی ہاتھوں تارتارہوگیاہے۔
(411) میرےحاجت روا!مجھےاس کےمتبادل کوئی اوردل عطاکرکہ یہ غم و اندوہ کی صورتحال اب میری برداشت سےباہرہے۔
(412) بس جس بات کاتجھےاندیشہ تھاوہ آخرالامررونماہوکرہی رہی۔
(413) راہ وفاکی ہرچیزہم پرعیاں ہےلیکن ان رہزنوں کاکیاعلاج کہ جودل کی آرزوئيں محبوب تک پہنچنےسےپہلےہی اچک لیتےہیں۔
(414) میرےرفیق نےجب دیکھاکہ قبروں کودیکھ کرمیرےآنسوبہنےلگتےہیں تواس نےمجھےملامت کی۔اس نےکہاکہ یہ کیابات ہےکہ اس ایک قبرکی وجہ سےجوایک خاص مقام پرواقع ہےتوہرقبرکودیکھ کررونےلگتاہے؟میں نےکہابات یہ ہے کہ ایک غم کامنظردوسرےغم کی یادتازہ کردیاکرتاہےلہذامجھےرونےدے،میرےلیےتویہ تمام قبریں مالک کی قبریں بن گئی ہیں! خط نمبر22
(415) نامہ برکی وساطت سےمیں نےجوجوپیغام تجھےبھیجےتھےان کوورطہ تحریرمیں لانےمیں ہی ایک لمبہ عرصہ بیت گیالیکن اس کےباوجودمیں اپنےدل کاٹھیک ٹھیک حال تجھ پرمنکشف نہ کرسکا۔
(416) زمستاں کےیخ بستہ شب وروزبیت گئےمگردل دردآشناکی کیفیت ویسی کی ویسی باقی ہے۔گرمیوں کےشدیدرات دن بھی گذرگئےلیکن غمزدہ دل کی حالت ویسی ہی برقرارہے۔المختصرزمانےکےسردوگرم آئےاورچلےگئےلیکن مریض دل کوشفانہ مل سکی،اس کےغم کی کیفتیں ہنوزبرقرارہیں۔
(417) جس طرح مچھلی کاسراپاہی داغ داغ ہوتاہے۔بعینہ میرےپاس بھی داغہائےدل کےسواکوئی ملبوس نہ تھا۔بس اسی اسی داغ وجودکوہی اپناکفن قراردےلیا۔
(418) مایوسی اورناامیدی انسان سےنعمتوں کی خواہش چھین لیتی ہےجیسےایک شاخ بریدہ(کٹی ہوئی ٹہنی)کوبہاروں سےکچھ سروکارنہیں ہوتا۔
(419) اس چمن کی رونق حیات بس ایک تنگ سےدل کامنظرپیش کررہی ہے۔عجب سی خواہشیں انگڑائی لیتی ہیں کہ دل کی کلی چٹک جائےاوردل کی دنیاکھل اٹھے۔
(420) گردش ایام نےمسرت وشادمانی کےچمن کوکچھ ایسےاندازپرلٹادیاہےکہ پھولوں کےدستےہمارےدامن میں آآکرگررہےہیں۔
(421) اس چمنستان کائنات میں بہاراورخزاں دونوں سنگ سنگ رواں دواں ہیں۔ ایک طرف دست زمانہ صحفہ نمبر432 ساغرمےسےہمکنارہےجبکہ دوسرےجانب دوش چمن نےجنازےاٹھارکھےہیں۔ خط نمبر23
(422) زمانہ تین حالتوں پرمشتمل ہےوہ کل جوگذرگیا،لمحہ موجود،اوروہ کل جوابھی آنےوالاہے۔یعنی زمانہ ماضی ،حال اورمستقبل کانام ہے۔چاندبھی تنہاہی ہے،وہ غائب کےپردوں میں مستورہوتاہےتوپھرایک نئےنورکی نویدلےکرمنصئہ شہودپرجلوہ گرہوتاہے۔
(423) رسوائی حیات انتہائی مختصردورانیےکی حامل ہے۔اےکلیم ہم تجھےکیسےباورکرائیں کہ یہ مختصرعرصہ بھی ہم نےکیسےکیسےکرب سہہ کرگذاراہے۔
(424) ہمیں دیداروصال محبوب کی دولت کیونکرمیسرآسکتی ہے۔کیونکہ ہماراعرصہ حیات دوایام پرمشتمل ہےایک کوجدائی کادن کہہ لیں جبکہ دوسرےکووصال یارپرقدغن کادن قراردےلیں۔
(425) شوروغل بپاہونےپرہم خواب عدم سےعالم بیداری میں داخل ہوئے۔عالم بیداری میں جودیکھاکہ ابھی فتنہ اپنےشباب پرہےتوہم پھرلمبی تان کرسوگئے۔
(426) گلستان کی رنگینیوں میں بادصباجوشبنم کےوجودکوداغ داغ کررہی ہےتودرحقیقت وہ اسےبےحدوکنارمصائب وآلام سےنجات کامثردہ سنارہی ہے۔ خط نمبر24
(427) نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہےکہ اہل نظرنےبےالتفاتی کی روش اپنالی ہےاوروہ اپنےدل میں بےشمارشکوئےرکھنےکےباوجوداپنےلبوں پرمہرسکوت لگائےبیٹھےہیں۔ میں محبت کی یہ ساری داستانیں مزےلےلےکرلوگوں کےسامنےبیان کروں گاکیونکہ سفینہ دل میں مستودرکھنےسےتمناؤں کی دیگ اندرہی اندرجوش ماررہی ہے۔
(428) عشق اپنےاظہارکےلیےزبان اورصداکامحتاج نہیں جذب دل اورترنگ عشق میں دف اوربانسری کی صداپھوٹتی دکھائی دےرہی تھی۔
(429) مطرب مقام آشنانےیہ کیسی روش اختیارکی کہ غزل کےعین وسط میں محبوب کی صداکونمایاں کرنےلگاہے۔
(430) شایداس کےنشترسےکاٹنےکاقرینہ چھن گیاہےیاپھرمیرےزخم سےہی تکلیف سہنےکی صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔
(431) سرائےخاص کےدرخلوت کےداروغہ کوپیغام دےدوکہ فلاں شخص ہماری خاک درگاہ کےعزلت نشینوں میں سےایک ہے۔
(432) کہاں پیرچنگی سےنسبت ارادت اورکہاں اللہ کی ذات سےتقرب کادعوی۔قدرت خداوندی کےکرشموں پہ قربان جائیں کہ اس کی ذات کےبھیدعجیب وغریب اورانوکھےہیں۔
(433) لوگ مختلف پیشوں سےوابسہ ہیں جبکہ میراپیشہ عشق ہے۔امیدرکھتاہوں کہ میرایہ نادرہ روزگارپیشہ دیگرپیشوں کی طرح محرومی کاسبب نہیں ٹھہرےگا۔
(434) جب تک مجھ میں زندگی کادم خم باقی ہےمیں اپناگریبان پھاڑتارہوں گا۔مجھےاپنےموٹےلباس لباس کےتارتارہونےپرکچھ بھی احساس ندامت نہیں ہے۔ صحفہ نمبر433
(435) تیرااپناسینہ آتش عشق سےتہی ہےتورندوں کی محفل میں مت جا۔جب تیرےآتشکدہ الفت میں آگ ہی نہیں ہےتوعودکرخریدکرآخرکہاں جلائےگا۔
(436) دنیاکی مختصرسی زندگی میں پیش آمدہ محرومیوں کاعلاج ایک حسین چہرےکےسواکچھ بھی تونہیں۔یہ نسخہ اہل دنیانےسیدنامسیح علیہ السلام کی بیاض سےحاصل کیاہے۔
(437) میں اگرچہ درمیکدہ کاایک ناتوں سوالی ہوں مگرعالم مستی میں تومیری شان ملاحظہ کیاکہ کس طرح دنیانئےفلک پرنازاں ہوتاہوں اورستارےپرحکمرانی کیاکرتاہوں۔
(438) لوگ اس رازکوکیسےجانیں کہ میں اپنےزخم زخم وجودکواپنی رگ جان کےتارپرمارتارہتاہوں اورکوئی کیاجانےکہ میں اپنےہاتھوں سےکیاکام سرانجام دےرہاہوں۔
(439) میری صداؤں کوسن کریہ مت خیال کرکہ میں نےاپنےآپ ہی یہ نغمہ سرائی شروع کردی ہےبلکہ اپنےگوش ہوش کومیری صداؤں کےقریب لاتاکہ یہ راز کھل سکےدرحقیقت میرےاندرسےکوئی دوسرابول رہاہے۔
(440) توبھی اس رازسےآگاہ ہےکہ آخراس بات کوکونساجواب ہوسکتاہے۔
(441) ساغروجام کےہمدوش ہرشب ہم محفل نجوم وکواکب کی ہمنیشنی کےمزےلیتےہیں۔
(442) تیری زندگی کاوہ حصہ جوشغل مےنوشی کےبغیربسرہواہےوہ واقعتابڑابیش قیمت ہے۔اب میراساتھ دوکہ اس کی قضاکرلیں۔
(443) یہ خوش نوامعنی کس دیس سےواردہواہےکہ جس نےساز"عراق"سے"حجاز"کی لےپیداکرلی ہے۔
(444) اےمطرب توجس راستےکامسافرہےاسی پرگامزن رہنےکی کوشش کر۔
(445) محبت ایک ایسی نتیجہ خیزنعمت ہےکہ یہ برگ وبارلائےبغیرنہیں رہتی بعض لوگ فاصلوں پررہنےکےباوجوددلوں کی دنیاکےقریب ہوتےہیں۔
(446) تونےاپنےہاتھوں پرمہندی سجائی تومیں نےان خوشنماہاتھوں کودیکھ کررنگینی بیان کاآغازکردیاہے۔
(447) آوازکی اپنی دلکش تاثیرہواکرتی ہے۔یہی وجہ ہےکہ بعض اوقات کان آنکھوں سےبھی پہلےمبتلائےغم الفت ہوجاتےہیں۔
(448) ارباب وفاکےلیےصلائےعام ہےکہ اگروہ کچھ کرنےکاعزم رکھتےہیں توکرگزریں۔
(449) اس رنگارنگی اوربوقلمونی کی دنیامیں عقل حیران وششدرہےکہ ہنگامہ تومحض ایک ہےجبکہ ساری دنیاتماشائي ہے۔
(450) دیکھوتوسہی"باربد"اور"دستاں"کی صدائیں دھیمی پڑگئی ہیں۔
(451) نغمہ"سازگری"نےعراق کی سروں سےہم آہنگ ہوکرایک دل کش اورعجیب وغریب کیفیت پیداکردی ہے۔
(452) اپنی مہربان طبیعت کےپیش نظرہماری تمناہےکہ توہمارےمسکنوں پراپناجمال بکھیردیاکرکہ مفلس ونادارلوگوں کےگھروں میں چراغ نہیں ہواکرتے۔
(453) ہم سےقطع تعلق مت کیجیوکیونکہ ہماراوجودآپ کی ذات سےوابستہ ہے۔تمہیں کیاخبرکہ تمہاراایک دل کاتوڑناہزارہاانسانوں کوقتل کرنےکےبرابر ہے۔ صحفہ نمبر434
(454) نہیں معلوم کہ اس حسین پھول کارنگ کس قدرپیارااورخوشبوکتنی دلکش ہےکہ چمن کےپرندےہروقت اسی کی داستان سناتےرہتےہیں۔میخواروں کی مےنوشی کی طلب تومقام تسکین تک پہنچ چکی ہےمگرابھی تک ساقی کی مینامیں شراب باقی ہے۔
(455) جب تیرےسازکاگیت رنگ سکوت اختیارکرتاہےتوایک رازکی بات دکھائي دینےلگتی ہےاوریہ رازتجھ پرکھولوں گا۔ تیرےزخمےکی تاروں سےراگ ورنگ کی جتنی بھی تانیں پھوٹتی ہیں وہ طنبورےسےہم آغوش ہوہوکرباہرآتی ہیں۔
(456) الفت کادم بھرنےوالوں کوگرفتارمحبت بنانےکےلیےایسادلکش جال پھینکاکہ مرحلہ شناسائی سےبہت پہلےدوست پرنگاہ التفات ڈال دی۔
(457) اس سروقدنازنیں محبوب نےمیری عمربھرکی پارسائی ملیامیت کرکےرکھ دی۔
(458) جب شراب پلانےکےکام پرتجھ جیساحسین مامورہوتوفرشتہ بھی اپنےآپ کوآمادہ مےخوری پائےگاخواہ شیخ شہرکواس بات کایقین نہ ہی آئے۔
(459) جب تک تیرےحسین سراپےپہ مخموراورمدبھری آنکھیں موجودہیں تب تلک میری مستی اورترنگ کےلیےجام شراب کی قطعاحاجت نہیں۔
(460) اس سراپانازنےابھی بہت سےلوگوں کےدل کی دنیاغارت اوردولت ایمان کوبربادکرناہےاس لیےابھی ان دوکافراورآنکھوں کورموزدین سےآشنانہ کرو۔
(461) اس کی بدمستی اورمدہوشی نےاس کےعشق کارازفاش کردیاکہ انہوں نےبہت سےنیک نام لوگوں کوشراب کاخوگربنارکھاہے۔
(462) ستم گری کاآخریہ کون سااندازہےراہ وفاکےطالبوں کواتنی تکالیف سےنہیں گذاراجاتاکہ وہ ان صبرآزمالمحوں کےعادی ہوجائیں۔
(463) اےراہ الفت کی تیزدھارتلوارتوکن ہاتھوں کےکانٹےپرآمادہ ہے۔انصاف کاتقاضایہی ہےکہ توملامت گران زلیخاکی زبانیں کاٹ دے۔
(464) ہماری ہمت ملاحظہ ہوکہ ہم نےخودی ہی آگےبڑھ کراپنی تربت کاایک گوشہ اپنےلیےمنتخب کرلیاہے۔تاکہ ہماری ہڈیاں دوسروں کےکاندھوں کااحسان لینےپرمجبورنہ ہوں۔
(465) اپنےگھرمیں روپیٹ کردل کی بھڑاس نکالنےسےاطمینان نہیں ہوتادل چاہتاہےکہ بیابانوں میں نکل کرجی بھرکرآہ وفغان کی جائے۔
(466) دیکھنےمیں کارالفت بظاہرکتنی آسان لگتی تھی لیکن درحقیقت کارعشق کس قدرمشکل ہے،صدحیف یہ رازہم پرنہ کھل سکا۔جدائی اورمفارقت کتنی تلخ اورکٹھن ہواکرتی ہےمگرمحبوب نےاسےکس قدرعجلت اورآسانی سےاپنالیاہے۔
(467) میرےمحبوب!اس بات کےانتظارمیں کہ کسی دن تیراذوق شکارتجھےجنگل میں لےآئےگا،آہوان دشت وصحرانےاپنےاپنےسرہتھیلیوں پررکھ لیےہیں۔ صحفہ نمبر435
(468) جب تجھےمحمل بھاری اوربوجھل محسوس ہونےلگےتوحدی خوانی کی لےکومزیدتیزکردیاکر۔
(469) توسوئےمشرق گامزن ہوگيااورمیں نےمغرب کی راہ لی۔مشرق ومغرب کےمسافروں کےمابین بعدتوہواہی کرتاہے۔
(470) ناپسندیدگی اورناخوشگواری کی بات اگرچہ ایک ہی کیوں نہ ہو وہ دل پہ بوجھ بن جاتی ہے۔جبکہ دل پسنداورخوشگوارباتیں بےشک ہزاروں کی تعدارمیں ہوں توپھربھی کم دکھائی دیتی ہیں۔
(471) پوری دنیامیں کوئی آنکھ بھی ایسی نہیں جس نےتیرےحسن کےجلووں سےضیاء نہ پائی ہواورساری نگاہیں اپنی بنیائی کےلیےتیری خاک درکی احسان مندہیں۔
(472) سربستہ رازسےپردہ اٹھانامصلحت کےتقاضوں کےمنافی ہے۔ورنہ رندوں کی اس بزم سےکوئی بھی راز کی بات پوشیدہ نہیں ہے۔
(473) اےنظروں سےاوجھل مگرمیرےقلب کی گہرائیوں میں جاگزیں میرے محبوب یقین کرکہ میں ہروقت تمہیں اپنی نگاہوں کےسامنےپاتاہوں اورتجھےتمناؤں کےنذارنےبھیج رہاہوں۔
(474) میراوہ محبوب توگلمرگ کےحسین نظاروں میں پوری طرح کھوگیاہےجس کاتصورہی میرےمرجھائےہوئےدل میں مسرت کی کلیاں کھلائےرکھتاہے۔اےصبح کی ٹھنڈی ہواان کےحضوراگرتجھےباریابی کاشرق مل پائےتوغایت ادب سےدرخواست کردیناکہ (فراق کی سختی)سےمیراجگرٹکڑےٹکڑےہوگیاہےاگروہ سوال کریں کہ کیاان کی نام کوئی الفت کاسندیسہ بھی ہےتومیری جانب سےنہایت مودبانہ طورپرسرجھکاکرکہناکہ ہاں"نعمت!وطن سےدوررہنےوالوں کی یادہی اصل میں ہمت وجرات کام ہے۔ویسےتوہردرخت اپناپھل اپنےپاس پھینک دیاکرتاہے۔
 
Top