غالب سے معذرت: ابنِ عاطف ہوا کرے کوئی

عاطف ملک

محفلین
لوٹنا میں کیوں کہ واپسی کا مفہوم ہوتا ہے اس لیے اسے دوربارہ ترتیب دے لیں ۔ مثلا ۔لوٹ کر جب بھی آؤں میں گھرکو۔
محترم یہ دیکھیے گا۔
ان میں سے کوئی قابلِ قبول ہے؟

لوٹ کر جب میں اپنے گھر آؤں
یا
اور جب واپسی پہ گھر پہنچوں
یا
اور واپس جو اپنے گھر پہنچوں
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سب ہی درست ہیں ۔
لوٹ کر گھر جو آؤں دفتریاآفس سے۔کیسا رہے گا؟
اس طرح لوٹنا مزید با معنی ہوجاتا ہے۔اورتجربے کے موافق ہے کہ کام کی تھکن اولاد کی خوشی سے دور ہو جاتی ہے۔ایک آئیڈیاہے :) ۔
 
محترم یہ دیکھیے گا۔
ان میں سے کوئی قابلِ قبول ہے؟

لوٹ کر جب میں اپنے گھر آؤں
یا
اور جب واپسی پہ گھر پہنچوں
یا
اور واپس جو اپنے گھر پہنچوں
کھلکھلا کر ہنسا کرے کوئی
آپ نے تو گڑبڑا ہی دیا۔ لیجیے یوں کرلیجیے

لوٹ کر واپس اپنے گھر لوٹوں
 
عاطف ملک

محفلین
سب ہی درست ہیں ۔
لوٹ کر گھر جو آؤں دفتریاآفس سے۔کیسا رہے گا؟
اس طرح لوٹنا مزید با معنی ہوجاتا ہے۔اورتجربے کے موافق ہے کہ کام کی تھکن اولاد کی خوشی سے دور ہو جاتی ہے۔ایک آئیڈیاہے :) ۔
متفق۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ محترم
سچ کہتے ہیں کہ تجربے کا نعم البدل کوئی نہیں :)
"لوٹ کر گھر جو آؤں دفتر سے"
کر لیتا ہوں۔
آپ نے تو گڑبڑا ہی دیا۔ لیجیے یوں کرلیجیے

لوٹ کر واپس اپنے گھر لوٹوں
آپ نے مزید گڑبڑا دیا استادِ ہزل۔۔۔۔۔بہت شکریہ۔
عاطف صاحب کا عطا کردہ مصرع ہی لے لیتا ہوں ورنہ چکرا جاؤں گا :p
 
Top