[ع پ ک ا] تبصرے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

آپ نے یہاں اپنا کمال کا پیغام ڈیلیٹ کر دیا اور ساتھ میں میری ایک پوسٹ بھی :) یعنی کہ ایک اور کمال کی بات کی آپ نے :)

ویسے میرا خیال ہے کہ اگر آپ اسے ڈیلیٹ نہ کرتے تو زیادہ بہتر تھا بلکہ میں تو آپ کی بات پڑھ کر بہت محظوظ ہوئی تھی ! یہ آپ کا ایک بہت اچھا جملہ تھا جسے آپ نے عدم میں پہنچا دیا ہے اور ساتھ میں میرے جملے بھی شہید ہو گئے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب

آپ نے یہاں اپنا کمال کا پیغام ڈیلیٹ کر دیا اور ساتھ میں میری ایک پوسٹ بھی :) یعنی کہ ایک اور کمال کی بات کی آپ نے :)

ویسے میرا خیال ہے کہ اگر آپ اسے ڈیلیٹ نہ کرتے تو زیادہ بہتر تھا بلکہ میں تو آپ کی بات پڑھ کر بہت محظوظ ہوئی تھی ! یہ آپ کا ایک بہت اچھا جملہ تھا جسے آپ نے عدم میں پہنچا دیا ہے اور ساتھ میں میرے جملے بھی شہید ہو گئے :)
باس صاحبہ۔ آپ کا پیغام جو میرے پیغام کے بعد لکھا گیا تھا، صرف وہ میں‌نے ڈیلیٹ کیا تھا۔ ویسے ابھی زکریا بھائی آجائیں تو ان سے پوچھتے ہیں
قیصرانی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کیا کچھ جملے راہی عدم سدھار گئے :shock:

جی ہاں ، کچھ راہی عدم ہوئے اور کچھ شہید کر دئے گئے :)

یہ قیصرانی صاحب بھی نہ کمال کی باتیں اور کمال کام کیا کرتے ہیں بعض دفعہ ۔ میں نے جب علی پور کا ایلی کے اپنے حصے کے صفحات یہاں پوسٹ کرنے کے لئے یہ تھریڈ کھولا تو پہلے تو انھوں نے مجھ پر یہ فردِ جُرم عائد کر دی کہ میں نے علی پور کا ایلی کے نام پر ایسا کس حوالے سے کیا ؟؟

پھر جب میں نے انھیں وجہ بتائی اور پوچھا کہ اب میں اپنے حصے کے صفحات لکھوں یا نہیں اور یہ بھی کہا کہ اگر غور کریں تو خود آپ کو بھی جواب مل جاتا کہ یہ تھریڈ کیوں کھولا گیا ہے ، تو پھر معلوم ہے انھوں نے کیا کیا ، انھوں نے غور کرتے ہوئے میری پوسٹ ہی ختم کر دی :)

میری شہید پوسٹ :cry:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے

دراصل میری بھی غلطی تھی مجھے اُسی وقت صفحات بھی ساتھ لکھنے پر توجہ کرنا چاہئے تھی ۔ خیر اب میں لکھ دیتی ہوں اگر میں بھول نہیں رہی تو میرے حصے میں جو صفحات ہیں وہ 216 سے 245 ہیں ۔
 
سب سے پہلے تو میں پوسٹ کے عنوان کی داد دوں گا جسے پڑھ کر صرف تجسس پیدا ہوتا ہے ، سمجھ کچھ نہیں آتی :lol:

قیصرانی اور کچھ حذف کر دے بغیر معذرت کے یقین نہیں آتا :D ایسے کیسے کر دیا تم نے قیصرانی ، آجاؤ کٹہرے میں ذرا۔

شگفتہ آپ بھی آجائیں ذرا کٹہرے میں ، دھڑا دھڑ دھاگہ کھول دیتی ہیں آپ اور لکھا اس میں صرف کتاب کا نام یا ایک آدھ لفظ ہوتا ہے :p یہ کیا چکر ہے اور اس طرح تو کوئی نیا آئے تو وہ تو سمجھے کہ یہ ساری کتابیں شروع ہو چکی ہیں۔

ایک چیز اور بھی آرہی ہے ذہن میں کہ علی پور کا ایلی پر تازہ صورتحال تو اس کے اپنے تبصرے والے دھاگے پر دینی تھی شاید اس وجہ سے قیصرانی نے اسے ڈیلیٹ نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ منتقل کر دینا چاہیے تھا۔ قیصرانی کی وضاحت سے معلوم پڑتا ہے کہ اس کا جرم آدھا ہے اور زکریا نے کاروائی کرکے قیصرانی کو پورا ملزم بنا دیا ہے۔

تحقیقات جاری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 8)
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے نہیں، پتہ ہے کیا ہوا

ع پ ک ا لکھا دیکھا، تو حیران ہوا کہ یہ کیسے؟ باس صاحبہ سے پوچھا (کہ مجھے یاد نہیں‌رہا تھا کہ وہ بھی کچھ تبرک فرمائیں گی) انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے صفحات پوسٹ کرنے والی تھیں۔ اور پھر انہوں‌نے مایوس ہو کر پوچھا کہ اب کیا کروں؟ اس پر میں نے اپنی اور ان کی پوسٹ ہٹا دی۔ انہیں پی ایم کر کے اطلاع اور معذرت بھجوا دی تھی۔ لیکن شاید وہ بات چیت کے موڈ میں تھیں، کہ صفحات تو ابھی تک نہیں‌ آئے، البتہ گفتگو چل نکلی ہے :lol:
قیصرانی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
معاملہ قیصرانی کے حق میں جاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ :)
شکریہ محب، ابھی تک تم ایک سچے دل کے اور پاکیزہ خیالات کے مالک دوست ثابت ہو رہے ہو۔ اللہ پاک تمہیں انہی خیالات پر قائم رکھیں، آمین۔ ثم آمین
قیصرانی
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
معاملہ قیصرانی کے حق میں جاتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ :)
شکریہ محب، ابھی تک تم ایک سچے دل کے اور پاکیزہ خیالات کے مالک دوست ثابت ہو رہے ہو۔ اللہ پاک تمہیں انہی خیالات پر قائم رکھیں، آمین۔ ثم آمین
قیصرانی

یہ عدالت کو رشوت دینے کی کوشش کا حصہ تو نہیں کہیں۔

مدعیہ الیہ کے آنے تک عدالت برخواست کی جاتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کٹہرہ :)


ایک تو میں غریب یہاں منتوں مرادوں کے بعد ہونے والی دھواں دھار بارش سے لطف اندوز ہونے کی بجائے سب کچھ چھوڑ کر ٹائپ کرنے میں لگی ہوئی ہوں اُوپر سے یہ جزائے عظیم بصورتِ کٹہرہ :)

ٹھیک ہے منظور !!

لیکن پہلے تمام صورت واضح کی جائے کہ

1۔ یہ عدالت دیوانی ہے یا ۔۔۔ غیر دیوانی ؟ :)

میں اتنی دیر میں کچھ پوسٹ کر لوں یہاں۔۔۔
 
عدالت یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہی ہے کہ یہ دیوانی یا غیر دیوانی عدالت نہیں بلکہ فوجداری عدالت ہے اس لیے احتیاط واحد بچاؤ‌ ہے ورنہ عدالت کا مزاک عادلانہ کم اور جرنیلی زیادہ ہے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
عدالت کو چائے کی سخت چاہ ہو رہی ہے اس لیے ایک عدد چائے بننے تک عدالت سمیٹی جاتی ہے۔

بھری عدالت میں صرف ایک کپ چائے نہایت ناانصافی کی بات ہے احتجاجاً واک آؤٹ کیا جائے گا :)


نوٹ :
اگر ایک کپ چائے بننے تک یہاں لوڈ شیڈنگ کا ناگہانی نزول ہو گیا تو روشنیاں واپس آنے تک عدالت کو برخاست سمجھا جائے !!
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نوٹ : اگر ایک کپ چائے بننے تک یہاں لوڈ شیڈنگ کا ناگہانی نزول ہو گیا تو روشنیاں واپس آنے تک عدالت کو برخاست سمجھا جائے !!
بقول محب، آپ تو مدعا الیہ ہیں، پھر آپ کیسے عدالت کو برخاست کر سکتی ہیں باس صاحبہ؟ :oops:
قیصرانی
 
لوڈ شیڈنگ پر قہر ہو خدا کا ( بس یا کوئی اور بددعا دوں )

وکیل صفائی قیصرانی نے عمدہ نکتہ اٹھایا ہے کہ عدالت تو جج ہی برخاست کر سکتا ہے ۔

عدالت کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے ورنہ توہین عدالت کا مقدمہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

چائے اب کس کو آنا ہے پر مل رہی ہے کپ بھر بھر کر۔
 
Top