عید پر کیا پکایا؟؟؟

السلام علیکم
کل عید قربان ھے.ہر گھر میں گوشت تو ضرور ہو گا.اور مزے مزے کے کھانے بھی پکے گے..اپ میں سے جو بھی خواتین و حضرات اچھے کوک ہیں.اور نیے نیے کھانے پکانے اور کھانے کے شوقین ہیں.ان سے گزارش ھے کہ وہ اپنی ترکیب یہاں شیر کرے تک مجھ جیسے اناڑی بھی وہ کھانے بنا سکے.اور ان کے ذوق کو داد دے سکے:):):)
 
مقدس

لائبریرین
ویسے تو میں کھانا اب اچھا پکا لیتی ہوں آکورڈنگ ٹو مائی میاوں لیکن اس عید پر کچھ بھی نہیں بنایا کیونکہ میری جاب تھی اور واپسی پر ہم امی کی طرف آ گئے تو کھانا پکانے کی چھٹی لولزز
 
زیک

مسافر
ابھی کام سے فارغ ہوا اور بیٹی کے سکول ایک ایونٹ پر جانا ہے۔ سنا ہے وہاں کھانے کو کچھ میٹھا بھی ملے گا۔

بیگم کا ارادہ تھا کہ ڈنر ایک چائنیز ریستوران میں کیا جائے لیکن معلوم ہوا کہ اس کا فیورٹ ریستوران بند ہو گیا ہے۔
 
سین خے

محفلین
ہمارے یہاں سیخ کباب ضرور بنتے ہیں۔ شیف راحت اور بار بی کیو ٹونائیٹ کی تراکیب کو اپنے طور پر ہم نے کچھ بدل کر یہ ریسپی بنائی ہے۔

پانچ سے چھ گول لال مرچیں، ۲ کھانے کے چمچ ثابت دھنیا اور دو کھانے کے چمچ سفید زیرہ ہلکا سا بھون لیں اور پھر گرائنڈر میں پیس لیں۔

ایک کلو گائے کے گوشت میں دو کھانے کے چمچ ادرک پاوَڈر، دو چائے کے چمچ گرم مصالحہ (گرم مصالحے میں جائفل اور جاوتری پسی ہوئی ہو) ، دو کھانے کے چمچ بھنا ہوا مصالحہ، ایک کھانے کا چمچ کچری پاوَڈر لگا کر تقریبا ایک گھنٹہ میرینیٹ ہونے دیں۔ اگر پیکٹ کا سیخ کباب مصالحہ استعمال کرنا چاہیں تو گرم مصالحہ اور بھنے ہوئے مصالحے کی جگہ استعمال کر لیں۔

دو پیاز باریک کاٹ کر تل لیں۔ اگر تلنا نہ چاہیں تو کیراملائز کر لیں۔

ایک گھنٹے بعد گوشت میں تلی ہوئی پیاز، دو جوے لہسن، حسبِ ضرورت نمک، ایک مٹھی ہرا دھنیا ڈنٹھل سمیت، چند پودینے کے پتے، ۴ سے ۵ کھانے کے چمچ مکھن، ۴ کھانے کے چمچ سوکھا ہوا دودھ ڈال کر پروسیسر میں پیس لیں۔ چاہیں تو چند منٹ کوئلہ کا سموک دے لیں۔

بار بی کیو پر گرل کر لیں یا پھر فرائے پین میں تل لیں۔
 
آخری تدوین:
ابھی کام سے فارغ ہوا اور بیٹی کے سکول ایک ایونٹ پر جانا ہے۔ سنا ہے وہاں کھانے کو کچھ میٹھا بھی ملے گا۔

بیگم کا ارادہ تھا کہ ڈنر ایک چائنیز ریستوران میں کیا جائے لیکن معلوم ہوا کہ اس کا فیورٹ ریستوران بند ہو گیا ہے۔
پھر اپ نے مفت میٹھا پر گزارا کیا؟؟
 
ہمارے یہاں سیخ کباب ضرور بنتے ہیں۔ شیف راحت اور بار بی کیو ٹونائیٹ کی تراکیب کو اپنے طور پر ہم نے کچھ بدل کر یہ ریسپی بنائی ہے۔

پانچ سے چھ گول لال مرچیں، ۲ کھانے کے چمچ ثابت دھنیا اور سو کھانے کے چمچ سفید زیرہ ہلکا سا بھون لیں اور پھر گرائنڈر میں پیس لیں۔

ایک کلو گائے کے گوشت میں دو کھانے کے چمچ ادرک پاوَڈر، دو چائے کے چمچ گرم مصالحہ (گرم مصالحے میں جائفل اور جاوتری پسی ہوئی ہو) ، دو کھانے کے چمچ بھنا ہوا مصالحہ، ایک کھانے کا چمچ کچری پاوَڈر لگا کر تقریبا ایک گھنٹہ میرینیٹ ہونے دیں۔ اگر پیکٹ کا سیخ کباب مصالحہ استعمال کرنا چاہیں تو گرم مصالحہ اور بھنے ہوئے مصالحے کی جگہ استعمال کر لیں۔

دو پیاز باریک کاٹ کر تل لیں۔ اگر تلنا نہ چاہیں تو کیراملائز کر لیں۔

ایک گھنٹے بعد گوشت میں تلی ہوئی پیاز، دو جوے لہسن، حسبِ ضرورت نمک، ایک مٹھی ہرا دھنیا ڈنٹھل سمیت، چند پودینے کے پتے، ۴ سے ۵ کھانے کے چمچ مکھن، ۴ کھانے کے چمچ سوکھا ہوا دودھ ڈال کر پروسیسر میں پیس لیں۔ چاہیں تو چند منٹ کوئلہ کا سموک دے لیں۔

بار بی کیو پر گرل کر لیں یا پھر فرائے پین میں تل لیں۔
بناوں گی پھر اپ کو بتاوں گی کہ کیسے بنے..
 
پکایا تو کچھ نہیں، البتہ پائے صاف کر کے پکانے کے لیے تیار ضرور کیے ہیں اور تکوں کے لیے بوٹیاں تیار کی ہیں۔
اس کے علاوہ ہڈوں کو توڑ کر ہڈیوں میں تبدیل کیا۔
باقی زور کھانے پر رہا ہے۔
 
اتنی گرمی.میں میرا تو دل کرتا ھے کہ بندہ نہ کچھ پکایے اور نہ کھایے..اور یہ جو مرد حضرات ہوتے ہیں اتنا کھاتے ہیں کہ اففففففففففف
 
Top