مبارکباد عید الاضحیٰ مبارک ہو

یوسف-2

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہت سے ملکوں میں آج بروز منگل عید ہے جبکہ دیگر ملکوں میں کل بروز بدھ عید ہوگی۔ تمام محفلین کو میری جانب سے عید مبارک
eidAdha8_2005.jpg
 

محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ

میں بھی بس مبارکباد کی لڑی کھول رہا تھا کہ اگلے ٹیب پر ریفریش کرنے پر آپ کی لڑی دیکھی۔

آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو۔ بلکہ سارے محفلین کو عید مبارک۔۔۔! :flower:
 

سید زبیر

محفلین
میری طرف سے تمام محفلین خصوصآ بیرون ملک مقیم ساتھیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک
رب کریم اس عظیم قربانی والے دن کی مناسبت سے ،تیرے خلیل حضرت ابرہیم علیہ السلام اور تیرے محبوب نبی حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے وسیلے سے امت مسلمہ کے لیے رحم کے طلبگار ہیں ۔یا اللہ تو گواہ ہے کے ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم آخر وقت تک اس امت کے لیے بخشش کے طلبگار تھے یا اللہ اپنی محبوب امت پر رحم فرمادے ۔ ہمیں گمراہی سے بچا اور نیک عمل کی توفیق عطا فرما (آمین)
 

طارق شاہ

محفلین
عید مبارک !
اِس مبارک موقع پر ہم آپ کی خوشیوں اور کسی بھی (الله نہ کرے) لاحق غم ، پریشانی میں برابر کے شریک ہیں
ُ
اور آپ اور آپ کے اہل خانہ کی خیر و عافیت لئے صدقِ دل سےبحضورِ باری تعالیٰ دست بہ دعا ہیں

الله تعالیٰ آپ اور آپ کے احباب و اہل خانہ پر نظر رحمت کرکے ، صحت تندرستی اور بے انتہا خوشیاں عطا کرے
جو لوگ ہم سے جدا ہوئے ہیں، اُن کی مغفرت کرکے انھیں جوار رحمت میں جگہ دے۔
آمین
 

ذوالقرنین

لائبریرین
تمام دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے دلی
:redrose::redheart::redrose:عید مبارک:redrose::redheart::redrose:
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین​
 
Top