عیدِ قربان درِ کاغان و ناران

یاز

محفلین
اس دفعہ کی عید کی چھٹیوں کا ایک استعمال یہ کیا کہ وادیٔ کاغان کی ایک مختصر سیر بھی کی، جس میں بابوسر ٹاپ تک کا راؤنڈ ٹرپ کیا گیا۔ عید سے پہلے وہاں جا دھمکنے کے باعث اچھی بات یہ ہوئی کہ وہاں رش نہ ہونے کے برابر تھا اور چونکہ ابھی بمشکل سیزن کی شروعات ہوئی تھی تو ابھی تک ویسا گند نہیں مچایا گیا تھا، جیسا ہمارے ہاں مچایا جاتا ہے۔ نیز ابھی پراپر گرمی شروع نہیں ہوئی تھی، تو کافی زیادہ گلیشیر سرِ رہگزر موجود پائے گئے۔

چونکہ اس راستے کو اب اتنا استعمال کیا جا چکا ہے کہ اس میں کچھ نئی بات زیادہ نہیں ہے۔ سو ہم بھی کم بات اور زیادہ تصاویر شیئر کرنے کی کوشش کریں گے۔
 

یاز

محفلین
ابتدائی چند تصاویر ہزارہ موٹروے سے
aa001-002.jpg
 

یاز

محفلین
ٹنل کے اینڈ پہ روشنی تو ہوتی ہے، لیکن اگر اسی نوے کی سپیڈ سے جا رہے ہوں تو ذرا جلدی آ جاتی ہے۔
ایبٹ آباد شملہ پہاڑی ٹنل کراس کرتے ہوئے۔
aa005.jpg
 
Top