عکس میں شکل مختلف ہو گی

میاں وقاص

محفلین
عکس میں شکل مختلف ہو گی
میری حالت نہ منکشف ہو گی

جس طرح اب کے سانس اکھڑے ہیں
زندگی مجھ سے منحرف ہو گی

خود سے میں آشنا ذرا ہو لوں
پھر یہ دنیا بھی معترف ہو گی

کیا پتا تھا کہ اپنی اک عادت
مشترک تھی جو مختلف ہو گی

صورت_عشق یار پر شاہین
منکشف تھی، نہ منکشف ہو گی

حافظ اقبال شاہین
 
Top