عمیرہ احمد کے ناول

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم اہل محفل ۔۔

عمیرہ احمد کے ناولوں کو پسند کرنے والوں کے لئے ایک زبردست خبر ہے کہ عمیرہ احمد کے کچھ ناول نیٹ پر اسکین شدہ صورت میں موجود ہیں ۔۔جیسے " لاحاصل " اور ایمان امید اور محبت "۔۔ ایمان امید اور محبت پر کچھ کام تو محفل پر ہوا ہے ۔۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ یہ پورا ناول محفل کی لائبریری کا حصہ بنایا جائے ۔۔ تاکہ بہت سے لوگوں کی تشنگی کا ساماں ہوجائے ۔۔:)

اس نیک کام میں جو اراکین میری مدد کرنا چاہیں وہ مجھے بتا دیں تا کہ جلد از جلد اس پر کام شروع کیا جا سکے ۔۔:)
 
شاکر ڈئیر اگر کام نہیں کرنا تو یوں تو نہ کرو نہ ;)

وہ ناول جہاں اپلوڈ ہیں وہاں بھی ایسا ہی سلسلہ ہے اور لوگ پڑھنا اور ناول برقیانا چاہتے ہیں تو اتنی قدغنیں لگانے کے بعد تو کام پہلے ہی انتہائی سرد ہے اور سرد ہو جائے گا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

میرے خیال سے وہ "کافی سارے" کاپی رائٹ شدہ ہیں۔

السلام علیکم سارہ۔۔
خیال تو بہت اچھا ہے اور اگر یہ ناول آن لائن نہیں بھی ہوں تب بھی میں اپنے پاس موجود عمیرہ احمد کے ناولز سکین کر کے آپ کو بھجوا سکتی ہوں اور ہم کام شروع کر سکتے ہیں لیکن میرے ذہن میں بھی "دوست" والی بات ہے ۔۔کاپی رائٹ کے مسئلے کا کیا ہوگا؟؟

شاکر ڈئیر اگر کام نہیں کرنا تو یوں تو نہ کرو نہ ;)

وہ ناول جہاں اپلوڈ ہیں وہاں بھی ایسا ہی سلسلہ ہے اور لوگ پڑھنا اور ناول برقیانا چاہتے ہیں تو اتنی قدغنیں لگانے کے بعد تو کام پہلے ہی انتہائی سرد ہے اور سرد ہو جائے گا۔

ٹھیک ہے۔۔ لیکن یہ بھی تو صحیح نہیں ہے ناں کہ اس طرح بغیر اجازت کے کام شروع کیا جائے خصوصاّ جب یہ سب ناولز اتنے پرانے بھی نہیں ہوئے ہیں اور لوگوں میں مقبول بھی ہیں۔ یہ زیادتی نہیں ہوگی لکھنے والے کے ساتھ؟؟ ہاں اگر وہاں سے اجازت مل جائے تو اس سے اچھی کیا بات ہو۔۔

بہرحال یہ میرا ذاتی خیال ہے۔۔سارہ اگر یہ کام شروع کیا تو مجھے بھی اپنے ساتھ شامل سمجھئے گا۔۔
 
ایمان امید اور محبت تو اب کچھ پرانا ہوگیا ہے اور میرا خیال ہے آنلائن پڑھنا کافی مشکل کام ہے اور تھوڑا سا پڑھ کر لوگوں میں اسے خریدنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

دیکھتے ہیں سارہ کا کتنا موڈ بنتا ہے اور کتنے لوگ اس کے لیے حامی بھرتے ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
شاکر اور فرحت ۔۔ کاپی رائٹ کا مسئلہ میرے ذہن میں بھی آیا تھا ۔۔ لیکن جس سائٹ پر مجھے یہ ناول نظر آئے وہاں بھی کسی نے سکین کر کے اپ لوڈ کئے ہوئے ہیں ۔۔ تو میں نے سوچا کہ جب وہاں یہ موجود ہو سکتے ہیں تو محفل پر کیوں نہیں ۔۔:confused::)
 
سارہ خان

محفلین
ٹھیک ہے۔۔ لیکن یہ بھی تو صحیح نہیں ہے ناں کہ اس طرح بغیر اجازت کے کام شروع کیا جائے خصوصاّ جب یہ سب ناولز اتنے پرانے بھی نہیں ہوئے ہیں اور لوگوں میں مقبول بھی ہیں۔ یہ زیادتی نہیں ہوگی لکھنے والے کے ساتھ؟؟ ہاں اگر وہاں سے اجازت مل جائے تو اس سے اچھی کیا بات ہو۔۔

بہرحال یہ میرا ذاتی خیال ہے۔۔سارہ اگر یہ کام شروع کیا تو مجھے بھی اپنے ساتھ شامل سمجھئے گا۔۔

فرحت سسٹر آپ کا خیال بالکل ٹھیک ہے ۔۔ عمیرہ احمد کے تقریباً سب ناول میرے پڑھے ہوئے ہیں ۔۔ صرف ایمان امید اور محبت پورا نہیں پڑھا ہوا تھا تو جب یہ ناول مجھے نیٹ پر نظر آیا تو بہت خوشی ہوئی ۔۔ میری طرح اور بھی بہت سے لوگ ہونگے جو یہ نیٹ پر ان ناول کو دیکھ کر خوش ہوجائیں گے ۔۔ لیکن بہر حال آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ بلا اجازت ان پر کام کرنا اچھی بات نہیں ۔۔:(

آپ کے ساتھ دینے کا شکریہ ۔۔:)۔۔ لیکن اب دیکھیں یہ کام شروع ہوتا بھی ہے کہ نہیں ۔۔:confused:
 
سارہ خان

محفلین
ایمان امید اور محبت تو اب کچھ پرانا ہوگیا ہے اور میرا خیال ہے آنلائن پڑھنا کافی مشکل کام ہے اور تھوڑا سا پڑھ کر لوگوں میں اسے خریدنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

دیکھتے ہیں سارہ کا کتنا موڈ بنتا ہے اور کتنے لوگ اس کے لیے حامی بھرتے ہیں۔

محب میرا موڈ تو اب کچھ اوپر نیچے ہو رہا ہے ۔۔:confused:۔۔ کچھ اور لوگوں کی رائے بھی لے لیتے ہیں ۔۔ اور میرا خیال ہے ایڈمن سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا کہتے ہیں اس مسئلے پر ۔۔
 
حسن علوی

محب میں آپ سے کلی طور پہ اتفاق کرتا ہوں۔ پورا ناول ویب پہ لانا شاید اتنا موزوں خیال نہیں ھے
 
محب میرا موڈ تو اب کچھ اوپر نیچے ہو رہا ہے ۔۔:confused:۔۔ کچھ اور لوگوں کی رائے بھی لے لیتے ہیں ۔۔ اور میرا خیال ہے ایڈمن سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا کہتے ہیں اس مسئلے پر ۔۔

کتاب لکھتے ہوئے موڈ کا اوپر نیچے ہونا بالکل بھی انہونی بات نہیں ہے سارہ :)

اس راہ میں خطرات تو آتے ہی ہیں اور اگر پوچھ گچھ کا سلسلہ دراز کیا گیا تو مجھے ڈر ہے کہ اس کتاب کا انجام بھی مختلف نہ ہو گا باقی کتابوں سے جو برقیانے کی چاہ میں بن کھلے ہی مرجھا گئیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محب میرا موڈ تو اب کچھ اوپر نیچے ہو رہا ہے ۔۔:confused:۔۔ کچھ اور لوگوں کی رائے بھی لے لیتے ہیں ۔۔ اور میرا خیال ہے ایڈمن سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا کہتے ہیں اس مسئلے پر ۔۔

فرحت سسٹر آپ کا خیال بالکل ٹھیک ہے ۔۔ عمیرہ احمد کے تقریباً سب ناول میرے پڑھے ہوئے ہیں ۔۔ صرف ایمان امید اور محبت پورا نہیں پڑھا ہوا تھا تو جب یہ ناول مجھے نیٹ پر نظر آیا تو بہت خوشی ہوئی ۔۔ میری طرح اور بھی بہت سے لوگ ہونگے جو یہ نیٹ پر ان ناول کو دیکھ کر خوش ہوجائیں گے ۔۔ لیکن بہر حال آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ بلا اجازت ان پر کام کرنا اچھی بات نہیں ۔۔:(

آپ کے ساتھ دینے کا شکریہ ۔۔:)۔۔ لیکن اب دیکھیں یہ کام شروع ہوتا بھی ہے کہ نہیں ۔۔:confused:

میں بھی انہی لوگوں میں شامل ہوں سارہ جن کو نیٹ پر یہ ناول دیکھ کر بہت خوشی ہو گی۔۔آپ کسی سینئر سے مشورہ کر لیں اور ہم کام شروع کر دیتے ہیں۔۔مجھے بھی بہت اچھا لگے گا اگر ہم ان ناولز پر کام کریں تو۔۔ :)
 
السلام علیکم اہل محفل ۔۔

عمیرہ احمد کے ناولوں کو پسند کرنے والوں کے لئے ایک زبردست خبر ہے کہ عمیرہ احمد کے کچھ ناول نیٹ پر اسکین شدہ صورت میں موجود ہیں ۔۔جیسے " لاحاصل " اور ایمان امید اور محبت "۔۔ ایمان امید اور محبت پر کچھ کام تو محفل پر ہوا ہے ۔۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ یہ پورا ناول محفل کی لائبریری کا حصہ بنایا جائے ۔۔ تاکہ بہت سے لوگوں کی تشنگی کا ساماں ہوجائے ۔۔:)

اس نیک کام میں جو اراکین میری مدد کرنا چاہیں وہ مجھے بتا دیں تا کہ جلد از جلد اس پر کام شروع کیا جا سکے ۔۔

کم از کم شروع تو کرتے ہیں اس سے پڑھنے کی تحریک ملے گی-
کچھ صفحات شروع کے میں نے ٹائپ بھی کئے ہیں -
 
ماوراء

محفلین
ابھی کچھ انتظار کر لیں۔ کاپی رائٹ کی اجازت کے لیے عمیرہ احمد کو میل کی ہوئی ہے۔
 
ماوراء

محفلین

سارا نے عمیرہ احمد کو کاپی رائیٹ کے سلسلے میں میل کی ہوئی تھی۔ جس کا جواب عمیرہ نے یہ دیا ہے۔

Dear Sarah,
Wa alikum assalam
Thank u for writing to me and asking for my
permission.I just read ur email and wanted to let u
know that I don't have any objections to ur
request,however,u have to ask ferozsons about pire
kamil because its copyrights are with them.​

سارا، کون کون سے ناولز کی اجازت کے لیے پوچھا تھا؟
 
Top