عمل کی پختگی

السلام علیکم
ہمارے ہمسائے میں ایک بزرگ رہتے ہیں جب اذان ہوتی اپنی لاٹھی پکڑتے اور مسجد کی راہ لیتے
ایک حادثہ میں اپنی یاداشت کھو بیٹھے اپنے بچوں کو بھی نہیں پہچانتے ضعیف بھی کافی ہیں
مگر جیسے ہی نماز کا وقت ہوتا اپنی لاٹھی پکڑتے ہیں اور مسجد کی راہ لیتے ہیں جسم پر کپکپی طاری یاداشت باقی نہیں بچے منع کرتے ہیں کہ مت اٹھئیں بستر سے مگر اسکے باوجود اٹھ کھڑے ہوتے ہیں

وہ شخص جو اپنی اولاد تک کو بھول گیا وہ نماز کا وقت اور مسجد کا راستہ نہیں بھولا

بلاشبہ جس عمل میں زندگی گزری اسی عمل پر موت بھی آئے گی
اللہ ہم سب کو بہترین عمل پر زندگی گزارنے والا بنائے

طالب دعا
#از_احسان
 

سیما علی

لائبریرین
بہت عمدہ ۔
اللّہ سے رشتہ بڑا ا ٹوٹ ہے ۔اس سے ثابت ہے کہ وہ میرا مالک اپنی یاد جس کے دل میں چاہے روشن رکھتا ہے ۔ذی ہوشُ کو اللّہ یاد نہیں ہے اور بے شک وہُ جسے چاہے اپنے عشق میں رکھے اسے آپ عشق ہی کہیں گے فرزانوں سے دور اور دیوانوں کے پاس۔
کچھ چیزیں ناقابل فہم حد تک حیران کن ہوتی ہیں ۔
عشق کی اک جست نے طے کر دیا قصہ تمام۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
بہت عمدہ ۔
اللّہ سے رشتہ بڑا ا ٹوٹ ہے ۔اس سے ثابت ہے کہ وہ میرا مالک اپنی یاد جس کے دل میں چاہے روشن رکھتا ہے ۔ذی ہوشُ کو اللّہ یاد ہے اور بے شک وہُ جسے چاہے اپنے عشق میں رکھے اسے آپ عشق ہی کہیں گے فرزانوں سے دور اور دیوانوں کے پاس۔
کچھ چیزیں ناقابل فہم حد تک حیران کن ہوتی ہیں ۔
عشق کی اک جست نے طے کر دیا قصہ تمام۔۔۔۔
اللہ ہمیں انعام والوں کے راستے پر رکھے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللّٰه تعالی کا قرب حاصل کرنا ایسا سفر ہے جو
‏راتوں کو جاگے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا
‏[ حضرت امام عسکری علیہ السلام ]

‏جسکی زبان سچی ہوگی اسکا عمل پاک ہوگ
‏جس کی نیت اچھی ہوگی اسکے رزق میں اضافہ ہوگا
‏[ حضرت امام باقر علیہ السلام ]
 
Top