سلیم احمد عمر اپنی جہاں جہاں گزری - سلیم احمد

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 11, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    عمر اپنی جہاں جہاں گزری
    اچھے لوگوں کے درمیاں گزری

    کٹ گئی انتظارِ فردا میں
    کیسے کہیے کہ رائیگاں گزری

    ساتھ گزرا ہجوم نوحہ گراں
    دل سے جب یادِ رفتگاں گزری

    بات کرتے میں ایک پرچھائیں
    تیری آنکھوں کے درمیاں گزری

    ہر صدائے نفس تھی بانگِ جرس
    زندگی مثلِ کارواں گزری

    دن کٹا تھا تمازتوں میں سلیمؔ
    سام ہو کر دھواں دھواں گزری​
    سلیم احمد
     

اس صفحے کی تشہیر