عمران سز سوال: کیا فوجیں نکالنے سے مذاکرات ہو جائیں گے؟

مہوش علی

لائبریرین
http://e.dunya.com.pk/news/2014/Jan...9329_20797581.jpg.pagespeed.ic.tKSr48iM6o.jpg

آج 25 جنوری 2014 کو عمران کا بیان آیا ہے کہ اگر وزیر اعظم بنتا تو پہلے ہفتے میں تمام فوجیں واپس بلا کر مذاکراتشروع کر دیتا۔
خان صاحب! آپکو یاد ہو یا نہ یاد ہو، مگر سوات امن ڈیل کے نام پر فوج واپس بلا کر مذاکرات کرنے کی حماقت آپ دکھا چکے ہیں۔ امن ڈیل سے قبل پاک فوج کی کاروائی کی وجہ سے طالبان تتر بتر تھے۔ مگر نواز شریف و عمران خان وغیرہ نے پاک فوج کے کاروائی کے خلاف ایسے ہی زہریلا پروپیگنڈہ شروع کر دیا تھا جیسا کہ آج طالبان حملے کے خلاف پاک فوج کی کاروائی پر کیا ہے۔
پھر ان لوگوں نے سوات امن ڈیل کے نام پر قوم کو خوب خوب جھوٹے خواب دکھائے کہ اس ڈیل کے بعد سوات میں امن کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی۔ پھر اسی امن ڈیل کے نام پر پاک فوج کو سوات کے علاقے سے نکال دیا گیا۔
نیتجہ کیا ہوا؟ کیا فوج نکالنے سے مذاکرات ہو گئے؟ کیا امن کی نہریں بہنا شروع ہو گئیں؟
نہیں! بلکہ وہ طالبان جو ام ڈیل سے قبل پاک فوج کی وجہ سے تتر بتر تھے، وہ پھر سے منظم ہوئے، اور صرف چند دنوں میں انہوں نے پورے سوات پر بندوق کے زور قبضہ کر لیا، زمرد کی کانوں اور دیگر وسائل پر قبضہ کر لیا، لڑکیوں کے سکول اور کالجز کو بند کو حرام قرار دے کر بند کر دیا، پاکستانی آئین و قانون کی بجائے اپنے خونی شریعت جاری کرتے ہوئے سینکڑوں معصوموں کو سوات کے بازار میں گلے کاٹ کر ذبح کر ڈالا۔۔۔ اور پھر بھی خون کا چسکا پورا نہ ہوا اور انہوں نے بونیر اور اسلام آباد کی طرف جنگ بڑھاتے ہوئے مزید درجنوں معصوموں کو مار ڈالا۔
امن ڈیل کے نام پر پاک فوج کو واپس نکالنے کا انجام کیا ہوا؟ انجام یہ تھا کہ عمران خان پھر دھائیاں دیتا پایا گیا کہ: "ہائے ملا صوفی محمد نے مجھے دھوکہ دے دیا"۔ مگر یہ غلط ہے۔ یہ دھوکہ ملا سوفی محمد نے نہیں، بلکہ عمران خان نے خود کو اور قوم کو دیا تھا۔
امن ڈیل کے نام پر پاک فوج نکالنے کا نتیجہ یہ تھا کہ پھر طالبان کو پورے سوات سے نکالنے کے لیے پاک فوج کو پہلے سے 10 گنا بڑا آپریشن کرنا پڑا، 10 لاکھ افراد بے گھر ہو کر آئی پی ڈیز بن گے، معیشت تباہ ہو کر رہ گئی۔۔۔ مگر طالبان کی طرف سے مذاکرات کا پھر بھی دور دور تک کوئی نام و نشان نہ تھا۔
خان صاحب! آپ پاک فوج کو علاقے سے باہر نکال دیں گے تو کیا ہو گا؟ یقین رکھئے اس حماقت کے بعد بھی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، بلکہ طالبان پورے علاقے پر قابض ہونے کے بعد سب سے پہلے ان ہزاروں معصوم قبائیلیوں کو ذبح کریں گے جو کہ پاکستان کے وفادار ہیں، اور جنہوں نے طالبان کے خلاف امن لشکر بنا کر پاکستان کی حفاظت کی۔
سوات کی پوری تاریخ دہرائی جائے گی جس میں لڑکیوں کی تعلیم سے لے کر ہزاروں لوگوں کی طالبانی خونی شریعت کے نام پر گلے کٹنا، وسائل پر قبضہ اور جنگ کو اسلام آباد تک پھیلانا شامل ہے۔ پھر فوج کو پہلے سے 10 گنا زیادہ وسائل استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنا پڑے گا، لاکھوں لوگ پھر بے گھر ہوں گے اور آپ اپنی حماقت سے پاکستان کو یقنی طور پر ڈبو دیں گے۔

نوٹ:
اگر کوئی صاحب تصویری شکل میں دوسری جگہوں پر اس آرٹیکل کو شیئر کرنا چاہیے تو یہ امیج استعمال کر سکتے ہیں۔
 
فضل اللہ گروپ کو تو سب سے پہلے ٹارگٹ کرنا چاہئیے، اسی نے پہلے بھی سوات کے علاقے پر قبضہ کر کے پاکستان کے جھنڈے اتارے۔ اور کرزئی اس کی امداد کرتا رہا۔ کرزئی کو پاکستان سے کتنی ہمدردی ہے سب کو معلوم ہے۔
 
Top