عمران خان کی نتھیا گلی کی پرانی تصاویر استعمال کرکے پروپیگنڈا کرنیکی کوشش بے نقاب

یہ ہے تکلیف کی اصل وجہ:

اب اپوزیشن، لبرل، لفافوں کو وزیر اعظم کے اپنے ہی ملک میں عید منانے پر بھی اعتراض ہے۔ وہ لطیفہ تو سنا ہوگا: بیگم آٹا گوندتے ہوئے ہلتی کیوں ہے؟ :)
جی آ، آپ نے بجا فرمایا تکلیف کے بارے میں۔

بندے رضائے الٰہی سے جاں بحق ہوئے، خان صاحب نے تھوڑی مارے ہیں جو تعزیت کرنے لواحقین کے پاس چلے جاتے۔ خود تو آپ سب گھروں میں مزے سے بیٹھے، اپنی آل اولاد کے ساتھ عید کی چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں۔ اور آپ چاہتے ہیں خان صاحب اتنی شدید گرمی، کرونا جیسی عالمی و مہلک وبا کے دور اور عید جیسے پرمسرت تہوار کے موقع پر اپنی بیوی اور اس کے بچوں کو سیرسپاٹا کرانے کے بجائے آدھے پاکستان میں لور لور پھر کر تعزیتیں کرتے پھریں۔ ہونہہ

دو نہیں ایک پاکستان۔
 
صدر پاکستان اور دیگر حکومتی وزرا طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ جاکر تعزیت اور نماز جنازہ ادا کرتے رہے ہیں۔ لیکن اپوزیشن، لبرل، لفافوں کو پھر بھی وزیر اعظم سے بغض ہے۔ ہر انسان کی اپنی مجبوریاں ہو سکتی ہیں۔ عین ممکن ہے وزیر اعظم بھی کچھ عرصہ بعد لواحقین کے دکھ درد میں شامل ہو جائیں۔ اس لئے اس بنیاد پر پراپگنڈہ مہم چلانا کہ وزیر اعظم کو عوام کے دکھ درد کی کوئی فکر نہیں کیونکہ وہ نتھیا گلی میں عید کر رہے ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے
طیارے حادثے میں یہی دو شہید تھے، باقی تو ہلاک ہوئے اس لیے یہاں سائیں چُک کے لے گئے ہونے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ چاہتے ہیں خان صاحب اتنی شدید گرمی، کرونا جیسی عالمی و مہلک وبا کے دور اور عید جیسے پرمسرت تہوار کے موقع پر اپنی بیوی اور اس کے بچوں کو سیرسپاٹا کرانے کے بجائے آدھے پاکستان میں لور لور پھر کر تعزیتیں کرتے پھریں۔
وزیر اعظم کے اپنے بچے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ چاہتے تھے تو شریف خاندان کی روایت پر چلتے ہوئے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چارٹر طیارہ کروا کر عید لندن میں بھی گزار سکتے تھے۔ اس پر تو آپ نے کبھی اعتراض نہیں کرنا تھا۔ ہاں نتھیا گلی سے تکلیف ہے کیونکہ وہ پاکستان میں ہے۔
 
اگر خان صاحب متاثرین سے جا کر مل بھی لیتے تو اپوزیشن لبرل لفافوں کا اعتراض آجانا تھا کہ دیکھو وزیر اعظم خود ہی کورونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ اب اعتراض آ رہا ہے کہ وزیر اعظم نتھیا گلی میں عید کیوں کر رہا ہے :)
جب عوام کے لیے سب تفریحی مقامات بند ہیں تو ان کے لیے کیوں کھلے ہوئے؟ یہاں کوئی ان کا ذاتی گھر تو نہیں ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
طیارے حادثے میں یہی دو شہید تھے، باقی تو ہلاک ہوئے اس لیے یہاں سائیں چُک کے لے گئے ہونے۔
تو کیا اب اپوزیشن لبرل لفافوں کی فرمائش پر پوری حکومتی مشینری تمام متاثرین کے گھر جا کر تعزیتی فوٹو سیشن کرواتی؟ طیارہ حادثے کے بعد جو حکومت کے کرنے کے کام تھے یعنی انکوائری، ملبہ ہٹانا، متاثرین کی امداد یہ سب ہو رہا ہے۔ اب یہ حکومت شریف خاندان کی طرح شو بازیاں کرنے سے تو رہی
 
اوہو۔۔۔۔

خیر بقول رئیسانی، عمران خان سے کیا گلہ وہ کونسے وزیراعظم ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب عوام کے لیے سب تفریحی مقامات بند ہیں تو ان کے لیے کیوں کھلے ہوئے؟ یہاں کوئی ان کا ذاتی گھر تو نہیں ہے؟
عمران خان وزیر اعظم بننے سے قبل بھی سال میں ایک مرتبہ نتھیا گلی و گلیات جاتے تھے۔ سال پہلے ہی یہاں بکنگ وغیرہ کر دی جاتی ہے۔ تفریحی مقامات کورونا وائرس اور رش کے تناظر میں عام پبلک کیلئے بند کیے گئے ہیں۔ البتہ جنہوں نے پہلے ہی طویل عرصہ سے بکنگ کروا رکھی ہے وہ وہاں جا سکتے ہیں اگر ایس او پیز کے پابند رہیں۔
 
عمران خان وزیر اعظم بننے سے قبل بھی تقریباً ہر سال عید کیلئے نتھیا گلی و گلیات جاتے تھے۔ سال پہلے ہی یہاں بکنگ وغیرہ کر دی جاتی ہے۔ تفریحی مقامات رش کے تناظر میں عام پبلک کیلئے بند کیے گئے ہیں۔ البتہ جنہوں نے پہلے ہی طویل عرصہ سے بکنگ کروا رکھی ہے وہ وہاں جا سکتے ہیں اگر ایس او پیز کے پابند ہیں۔
جی آ جی آ۔

گ کو ح ثابت کرنا بنو پاشا پہ ختم ہے۔
 
خان صاحب ہوتے اپوزیشن میں۔۔۔۔ تو اب تک پانچ سات موریوں والی قمیض پہن، بال بکھرا، کراچی میں لواحقین کے ساتھ دھرنا دئیے بیٹھے میڈیا پر چلا رہے ہوتے۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
جی آ جی آ۔

گ کو ح ثابت کرنا بنو پاشا پہ ختم ہے۔
اچھا یہ بات ہے تو بتائیں کہ پچھلے سال عید پر جب عمران خان کی کوئی فوٹو جاری نہ ہوئی تو یہ اعتراض کیوں آیا تھا کہ چیک کرو نشئی عید کیلئے اٹھا بھی تھا یا نہیں؟ اس سے ایک سال قبل عمران خان نے عید اپنے گھر سے ملحقہ مسجد میں ادا کی تھی اور فوٹو جاری کی تھی جس پر اعتراض آیا تھا کہ ۱۰ بجے کونسی عید ہوتی ہے؟ اس سے پہلے ۲۰۱۴ کے دھرنے میں طاہر القادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے پر اعتراض تھا۔
ہم انصافین نواز شریف کی غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں کرنے پر اعتراض کرتے تھے یا پاکستان کی ترجمانی کرتے وقت اغیار کے سامنے پرچیاں نکالنے پر۔ باقی وہ نماز کیسے پڑھتا ہے، ہلتا، چلتا، کھاتا، سوتا، نہاتا کیسے ہے سے ہمیں کوئی سروکار نہیں تھا۔ آپ لوگوں نے تو خان کو اتنی رعایت بھی نہ دی
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
خان صاحب ہوتے اپوزیشن میں۔۔۔۔ تو اب تک پانچ سات موریوں والی قمیض پہن، بال بکھرا، کراچی میں لواحقین کے ساتھ دھرنا دئیے بیٹھے میڈیا پر چلا رہے ہوتے۔۔۔۔
اپوزیشن سے یاد آیا طیارہ سندھ میں گرا ہے اور پچھلے ۱۲ سالوں سے وہاں پی پی پی کی حکومت ہے۔ جبکہ اعتراض صرف وزیر اعظم پر کرنا ہے
 
اچھا یہ بات ہے تو بتائیں کہ پچھلے سال عید پر جب عمران خان کی کوئی فوٹو جاری نہ ہوئی تو یہ اعتراض کیوں آیا تھا کہ چیک کرو نشئی عید کیلئے اٹھا بھی تھا یا نہیں؟ اس سے ایک سال قبل عمران خان نے عید اپنے گھر سے ملحقہ مسجد میں ادا کی تھی اور فوٹو جاری کی تھی جس پر اعتراض آیا تھا کہ ۱۰ بجے کونسی عید ہوتی ہے؟ اس سے پہلے ۲۰۱۴ کے دھرنے میں طاہر القادری کے پیچھے عید کی نماز ادا کرنے پر اعتراض تھا۔
ہم انصافین نواز شریف کی غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں کرنے پر اعتراض کرتے تھے یا پاکستان کی ترجمانی کرتے وقت اغیار کے سامنے پرچیاں نکالنے پر۔ باقی وہ نماز کیسے پڑھتا ہے، ہلتا، چلتا، کھاتا، سوتا، نہاتا کیسے ہے سے ہمیں کوئی سروکار نہیں تھا۔ آپ لوگوں نے تو خان کو اتنی رعایت بھی نہ دی
اچھا اچھا۔۔۔ باقی چھوڑیں، وہ جو جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کشتی ڈوبنے پر خان صاحب سے مشورہ کر کے استعفیٰ دیا تھا، تو اب خان صاحب جنوبی کوریا کے وزیراعظم سے کب مشورہ کر رہے ہیں ؟
 
اپوزیشن سے یاد آیا طیارہ سندھ میں گرا ہے اور پچھلے ۱۲ سالوں سے وہاں پی پی پی کی حکومت ہے۔ جبکہ اعتراض صرف وزیر اعظم پر کرنا ہے
پی آئی اے کا انتظام و انصرام صوبہ سندھ کی حکومت کے حوالے ہو گیا کیا ؟
 
محمد وارث

لائبریرین
أَنَّ لَعْنَتَ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ الْكَاذِبِينَ
وَٱلْخَٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ

گوگل بابا سے سورۃ نور کی آیت کے بے دھیانی میں کاپی پیسٹ کرنے کے نتائج اچھے کیسے ہو سکتے ہیں ۔ ۔!! اگرچہ کہ ابھی بھی وہیں سے مدد لی ہے ۔ ۔ ۔ رھنمائ کا شکریہ ۔ ۔ اگر اب ٹھیک ہے تو اپنا تبصرہ واپس لے لیجئے بصورت دیگر تصحیح فرما دیجئے کہ محض نشاندہی سے پورا بھلا کیسے ہو سکتا ہے۔ ۔ شکریہ

فانوس بن کے جس کی حفاظت ہوا کرے
وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے ۔ ۔ ۔ ۔!!
شکریہ آپ کا درستی کے لیے اور میں نے ناقص املا کی ریٹنگ ختم کر دی ہے۔ کاذب کی غلط املا "کازب" لکھی گئی تھی اس لیے آپ کی توجہ کے لیے یہ ریٹنگ کی تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
پی آئی اے کا انتظام و انصرام صوبہ سندھ کی حکومت کے حوالے ہو گیا کیا ؟
۱۸ ویں ترمیم کے بعد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر سارے کام وفاق نے ہی کرنے ہیں تو صوبے جو ہر سال قومی بجٹ کا قریبا ۶۰ فیصد اپنے پاس لے جاتے ہیں وہ پیسے وفاق کو واپس کر دیں
 
جاسم محمد

محفلین
اچھا اچھا۔۔۔ باقی چھوڑیں، وہ جو جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے کشتی ڈوبنے پر خان صاحب سے مشورہ کر کے استعفیٰ دیا تھا، تو اب خان صاحب جنوبی کوریا کے وزیراعظم سے کب مشورہ کر رہے ہیں ؟
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے طیارہ حادثہ کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت چاہے تو ان کو گھر بھیج کر حادثہ کی تحقیقات کسی اور سے کروا لے۔ انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
نیز سندھ ہائی کورٹ موصوف کو ایک بار پہلے بھی گھر بھیج چکی ہے۔ اس فیصلہ کو سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
شکریہ آپ کا درستی کے لیے اور میں نے ناقص املا کی ریٹنگ ختم کر دی ہے۔ کاذب کی غلط املا "کازب" لکھی گئی تھی اس لیے آپ کی توجہ کے لیے یہ ریٹنگ کی تھی۔
شکریہ ۔ ۔ یہ فورم اپنی ادبی اصلاح کے لیے ہی جوائن کیا ہے کہ سیکھنا تو پالنے سے گور تک جاری رہنا چاہیے ۔ ۔ گوگل سے کاپی کرنے میں احتیاط ہونی چاہیے اس میں کوئ دو رائے نہیں ۔ ۔ آپ سے آئندہ بھی اصلاح کی درخواست ہے ۔ ۔ شکریہ:)
 
۱۸ ویں ترمیم کے بعد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اگر سارے کام وفاق نے ہی کرنے ہیں تو صوبے جو ہر سال قومی بجٹ کا قریبا ۶۰ فیصد اپنے پاس لے جاتے ہیں وہ پیسے وفاق کو واپس کر دیں
جی آ، وفاقی حکومت تو صرف نکے دے ابے کو ریلیف دینے واسطے ہوتی۔۔۔ ہے نا!
پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو نے طیارہ حادثہ کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔ حکومت چاہے تو ان کو گھر بھیج کر حادثہ کی تحقیقات کسی اور سے کروا لے۔ انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
نیز سندھ ہائی کورٹ موصوف کو ایک بار پہلے بھی گھر بھیج چکی ہے۔ اس فیصلہ کو سپریم کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔
کوریا کے امیر البحر نے نہیں, وزیراعظم نے استعفی دیا تھا۔ بھول گئے ہیں کیا؟
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں صحافت آزاد نہیں
EY8FoZkX0AEvyU2
 
جاسم محمد

محفلین
جی آ، وفاقی حکومت تو صرف نکے دے ابے کو ریلیف دینے واسطے ہوتی۔۔۔ ہے نا!
بالکل۔ ۱۲۰۰ ارب روپے کا احساس پروگرام، کورونا وائرس ریلیف، بیروزگار ریلیف، بجلی و گیس کے بلوں میں ریلیف سب سندھ حکومت کے بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے
 
Top