الف نظامی
لائبریرین
سابق وزیر اعظم لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے دہرے معیار کی بات کو عمران خان کیس کے فیصلے نے سچ ثابت کر دیا ہے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ سودا پاکستان میں نہیں بک سکتا۔ سابق وزیر اعظم نے وطن واپسی پر بھرپور تحریک چلانے کا اعلان بھی کر دیا، کہتے ہیں جو فیصلہ کل آیا، وہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے، ہماری ایک ایک بات سچ ثابت ہو رہی ہے، نیازی سروسز کا اعتراف عمران خان خود کر چکے ہیں، میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا گیا، قانون اور آئین کی حکمرانی کیلئے جو کرنا پڑا، کریں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ میں نے تنخواہ نہیں لی اور لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو اثاثہ نہیں کہا جا رہا مگر میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مانا جا رہا ہے ۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران اور ترین کے مقدموں میں بھی مجھے نااہل کیا جائے گا، 28 جولائی کے بعد کہی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔