عمران خان کو خراجِ تحسین

حسیب

محفلین
ہم نے ڈرون روکنے ، طالبان سے مذاکرات کرنے کی ذمہ داری کب پنجاب پر تھوپی تھی ہاں بجلی نہ بنانے پر ہمیں اعتراض رہا اور رہے گا ۔
مزید سٹریٹ کرائم اور امن امان کی صورتِ حال کو بہتر کرنے کی ناکامی ان کے سر تھی اور رہے گی
اب پی ٹی آئی کو کم از کم خیبر پی کے اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کے حق میں قراداد تو منطور کروانی چاہیے
 
اب پی ٹی آئی کو کم از کم خیبر پی کے اسمبلی سے کالا باغ ڈیم کے حق میں قراداد تو منطور کروانی چاہیے

انھوں نے اپنے حالات درست کرنےکے لیے ووٹ دیا ہے یا اپنے اپ کو ڈبونے کا؟

بہرحال اب لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری شہباز پر ہے
 
انھوں نے اپنے حالات درست کرنےکے لیے ووٹ دیا ہے یا اپنے اپ کو ڈبونے کا؟

بہرحال اب لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری شہباز پر ہے
خدا کا خوف کریں،
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ذمہ داری لگائیں شہباز شریف صاحب کی، لوڈ شیڈنگ تو پہلے سے ہو رہی ہے۔
 
خدا کا خوف کریں،
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ذمہ داری لگائیں شہباز شریف صاحب کی، لوڈ شیڈنگ تو پہلے سے ہو رہی ہے۔

میرا مطلب تھا یہی کہ لوڈشیڈنگ وہ چھ ماہ میں،نہیں ایک سال، نہیں دو سال، نہیں غلط ہوگیا تین سال میں۔ اوہو کبھی نہ کبھی ختم کرہی دیں گے۔ اب یہ ان کے ذمہ ہے
 
اگر کے پی کے میں پی ٹی ائی کی حکومت بن گئی تو کالاباغ بنانے کی ذمہ داری عمران کی۔
اگر کالاباغ نہ بنا تو شہباز کو دوش دینا بنے گا نہیں۔
اب بنیادی ذمہ داری عمران پر ہی ائے گی اگر وہ کے پی کے میں حکومت بناتاہے۔
 
موٹے کو غصہ کیوں آیا آج ؟:grin:
"اگر کسی کو ماں کی گالی دینا آتی ہے تو مجھے بہن کی گالی بھی آتی ہے۔
اسٹیبلیشمنٹ کو کراچی کے عوام کا مینڈیٹ قبول نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔
جن قوموں کو دیوار سے لگا دیا جائے وہ اپنا گھر خود بنا لیتی ہیں۔"

اس غصے والے موٹے کی بات کر رہے ہو یا کوئی اور؟؟
 

عسکری

معطل
"اگر کسی کو ماں کی گالی دینا آتی ہے تو مجھے بہن کی گالی بھی آتی ہے۔
اسٹیبلیشمنٹ کو کراچی کے عوام کا مینڈیٹ قبول نہیں تو کراچی کو پاکستان سے الگ کر دیا جائے۔
جن قوموں کو دیوار سے لگا دیا جائے وہ اپنا گھر خود بنا لیتی ہیں۔"

اس غصے والے موٹے کی بات کر رہے ہو یا کوئی اور؟؟
جی اسی کے :grin:
 

عسکری

معطل
ایک اور جملہ پڑھیں،
میں کراچی کی بہنوں بیٹیوں سے کہتا ہوں تیار رہیں بس ایک دو دن میں آپ کو کال دوں گا پھر دیکھنا کیسے چلتی ہے دادا گیری یہاں۔
جی بالکل گھر والے کفن دفن کے لیے تیار رہیں اور سفید سوٹ سلوا لین
 

سویدا

محفلین
پی ٹی آئی اور عمران خان واقعتا تحسین کے مستحق ہیں
ایک نوزائیدہ سیاسی جماعت نے تیس سے اوپر قومی اسمبلی میں سیٹس حاصل کی
ایم کیو ایم اور جے یو آئی جیسی جماعتیں بھی پندرہ سے آگے نہ بڑھ سکیں
اس سے بڑھ کر کامیابی اور کیا ہوسکتی ہے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم پی ٹی آءی والوں کے لئے یہ بہت بڑی کامیابی اور بہت بڑا دن ہے۔
اگر پی ٹی آءی کو کے پی کے میں حکومت بنانے کا موقع ملا تو دنیا کو دکھا دیں گے کہ واقعی تبدیلی آ گئی ہے کیونکہ ہم سب عمران خان ہیں۔
 
کراچی اور حیدر آباد میں انتخابی ڈھونگ عوام سے سنگین مذاق ہے، معراج الہدیٰ
پاکستان | May 12, 2013
کراچی (وقائع نگار)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے،خون خرابہ سے بچنے کیلیے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات چیت کے دوران کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تمام تحفظات اور احتجاج کے باوجود جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے انتخابات کے عمل میں شامل ہوئی مگر بدقسمتی سے 11مئی کو الیکشن کے نام پرجس طرح ڈھونگ ہوا ہے وہ کراچی وحیدرآباد کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں تحریک انصاف نے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ مثبت تبدیلی کیلیے مثبت قوتوں کے ساتھ جماعت اسلامی مل کر چلنے کیلیے تیار ہے۔ کراچی میں بدترین دھاندلی کیخلاف اور کراچی کو یرغمال قوتوں سے نجات دلانے کیلیے دیگر تمام جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ پرامن آئینی وقانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو آزادانہ طور پر اپنی رائے دینے کا حق دیا جائے، صاف وشفاف انتخابات کے نتیجے میں جو بھی پارٹی جیتے جماعت اسلامی اس کا بھرپور خیرمقدم کرے گی۔
 
تحریک انصاف کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے قومی سطح پر پزیرائی ملی ہے۔۔۔ بیشک جیتیں نا جیتیں مگر ووٹ پورے ملک سے اچھے خاصے ملے ہیں۔۔۔
 

حسیب

محفلین
میرا ذاتی خیال ہے کہ ن لیگ کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس نے ق لیگ اور پی پی پی کے ١۴۰ الیکٹبلز کو ٹکٹیں دیں
ق لیگ کا سارا مینڈیٹ ن لیگ کو منتقل ہوا
پی پی پی کا مینڈیٹ ن لیگ اور تحریکِ انصاف میں تقسیم ہوا
تحریک ِ انصاف نے اپنی جگہ قومی سیاست میں بنائی یہ ایک بڑی کامیابی ہے
ق لیگ کا مینڈیٹ؟؟؟؟؟:laugh:
ہاہہاہاہاہہا
کیسی باتیں کرتی ہیں زرقا بہن۔ ق لیگ کا مینڈیٹ مشرف دور میں ن لیگ سے ہی نکلا تھا اور پھر واپس آ گیا
 
Top