عمران خان نے بشری ٰ مانیکا سے شادی کی تصدیق کر دی

اعتراض تو شادی پر کسی کا نہیں ہے.خوشی کی بات ہے.
ویسے دھڑادھڑ طلاق دینا اچھا نہیں.

طلاق کوئی خوشی سے نہیں دیتا ۔ طلاق جن کی ہوتی ہے ان کو ہی اصل حالات کا علم ہوتا ہے۔ شادی پر مذاق تو ہمارے معاشرے میں لوگ کرتے ہی ہیں لیکن کسی کی بھی طلاق کے بارےمیں ہمیں صرف ہردو لوگوں کے لئے دعا ہی کرنی چاہیئے۔ اور اپنے لئے بھی کہ اللہ تعالیٰ ایسے حالات سے سب کو محفوظ رکھے
 
ہم ہمیشہ سے ایسے ہی ہیں۔ ہم نے تو نبی پاکؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی اعتراض کیے تھے ۔ کثرت اذدواج پر اعتراض ، منہ بولے بیٹے کی مطلقہ کے ساتھ شادی اور پھر جب حضرت عائشہؓ کے ساتھ شادی پر اعتراض ہم تو وہ کافر ہیں جو انبیاء پر اعتراض کرنے سے بعض نہیں آتے تو عمران خان کس کھیت کی مولی ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بھی بات پر اعتراض کرنا کفر، ان کی کسی پسندیدہ بات یا چیز کو جانتے بوجھتے ہوئے نا پسند کرنا کفر ہے۔ کوئی مسلمان ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔
 
ہم سے مراد ہم انسان

اور کیا ایسا ہوا نہیں حضور اکرمؐ کے دور میں

حضورؐ پاک کے بارے میں ایسا سوچنا بھی گناہ ہے (سو فیصد متفق) تو دوسروں کے بارے میں خواہ وہ کافر ہی کیوں نا ہوں ثواب تو ہرگز نہیں ہوتا ہوگا۔
 
عثمان

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ بشریٰ مانیکا اگلے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی فکر پر کافی اثر رکھتی ہیں۔
کوئی مستند کوائف اور ان کی فکر پر کوئی تفصیل دستیاب ہے؟
اگر نہیں تو پاکستانیوں کو کھوج لگانا چاہیے۔
 
اے خان

عمران خان کی پہلی بار2015 میں این اے 154 (لودھراں) کے ضمنی انتخاب سے قبل بشریٰ مانیکا سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی تیسری ممکنہ بیوی بشری مانیکا پانچ بچوں کی ماں ہیں، بشری مانیکا نے حال ہی میں اپنے سابق شوہرخاورفرید مانیکا سے خلع لی ہے، بشری مانیکا کی عمر50 سال کے لگ بھگ ہے اورتعلق پاکپتن کے وٹوخاندان سے ہے۔
 
اے خان

محفلین
بشری کے سابق خاوند خاورفرید مانیکا کسٹمز آفیسرہیں اوران کے والد غلام فرید مانیکا وفاقی وزیر رہے ہیں، بشری کے دو بیٹوں ابراہیم مانیکا اور موسیٰ مانیکا نے 2013 میں ایچ ای سن کالج لاہورسے گریجویشن مکمل کی اور اب بیرون ملک تعلیم حاصل کررہے ہیں، تین بیٹیوں میں سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا رکن صوبائی اسمبلی میاں عطا مانیکا کی بہوہیں۔
 
یہ تفصیل نیٹ پر پڑھ چکا ہوں۔ ان کے متعلق جو کچھ معلومات دستیاب ہیں بہت کم ہیں۔
 
عثمان

محفلین
آپ کو پتہ ہے کہ وہ پنکی پیرنی کے نام سے بھی مشہور ہے.
ہاں معلوم ہے۔ اور یہ کافی حیران کن بات ہے کہ پاکستان میں ایک خاتون روحانی راہنما اور ان کا ایک مضبوط حلقہ اثر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ ان کے پروفائل کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔
 
Top