عمران خان فیس بک صفحہ 81 لاکھ لائکس کا ریکارڈ قائم ہو گیا

شاہد شاہ

محفلین
ترقی یافتہ ممالک میں کسی بھی سیاسی شخصیت کی مقبولیت جاننے کا ایک پیمانہ سوشل میڈیا پر فین فالونگ بھی ہوتی ہے۔ البتہ پاکستان جیسے تیسری دنیا کے ملک میں جہاں اکثریت آج بھی ان پڑھ ہے یہ کوئی خاص حیثیت نہیں رکھتا۔ کیونکہ عمران خان کے زیادہ تر فینز بیرون ممالک میں مقیم ہیں، اور یہ الیکشن میں ووٹ کا حق نہیں رکھتے۔ یوں اوور آل عمران خان پوری دنیا کے پاکستانیوں میں مقبول ترین سیاست دان ہیں البتہ انتخابات کے نتائج مختلف ہوں گے۔
اچھا اس بات کا بھی حساب رکھا جاتا ہے ؟
 
ربیع م

محفلین
یہ عمران خان صاحب کا ذاتی پیج ہے یا پارٹی کا آفیشل پیج.
81 لاکھ لائیکس میری توقع سے کم ہیں اس کا مطلب یا تو یہ کہ الحمد للہ ابھی تک پاکستان دوسروں کی نسبت سوشل میڈیا کی وبا سے کم متاثر ہے. یا پھر عمران خان ابھی بھی اتنے مقبول نہیں.
ورنہ عالم عرب کے کئی صحافیوں کے پیج کے لائیکس اس سے زیادہ ہے جیسا کہ فیصل القاسم کے پیج کے لائیکس کی تعداد ایک کروڑ پچیس لاکھ ہے.
 
پاکستانی سیاست دانوں میں سب سے زیادہ مقبول سوشل میڈیا پیچ عمران خان کا ہی ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہونے کی وجہ سے سب سے پہلے سوشل میڈیا پر آئی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ عمران خان صاحب کا ذاتی پیج ہے یا پارٹی کا آفیشل پیج.
81 لاکھ لائیکس میری توقع سے کم ہیں اس کا مطلب یا تو یہ کہ الحمد للہ ابھی تک پاکستان دوسروں کی نسبت سوشل میڈیا کی وبا سے کم متاثر ہے. یا پھر عمران خان ابھی بھی اتنے مقبول نہیں.
ورنہ عالم عرب کے کئی صحافیوں کے پیج کے لائیکس اس سے زیادہ ہے جیسا کہ فیصل القاسم کے پیج کے لائیکس کی تعداد ایک کروڑ پچیس لاکھ ہے.
ایک کروڑ لائکس کسی سیاست دان کے نہیں ہیں۔
عمران خان کا پیج لائکس کی تعداد کے اعتبار سے پاکستانی فیس بک پیجز کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود سب سے زیادہ لائکس والا پیج پی ٹی وی سپورٹس کے نام سے بنایا گیا جعلی پیج ہے، پی ٹی وی سپورٹس کا آفیشل پیج الگ ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
عاطف اسلم پر ابھی ابرارالحق، شاہ زمان، سلمان احمد جیسا زوال نہیں آیا جو انکو سیاست میں آنے کی ضرورت پڑے
یہ عاطف اسلم صاحب تو عمران خان سے دوگنے "electable" معلوم ہوتے ہیں۔ یہ تحریک انصاف میں کب شامل ہو رہے ہیں؟
 
Top