عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زاہد لطیف

محفلین
ذاہد لطیف صاحب کچھ مختصر بتادیں کہ کتاب میں کیا لکھا ہے
image.png
 

محمد سعد

محفلین
جو حصہ آپ نے ہائی لائٹ کیا ہوا ہے۔ اس سے اوپر ایک اور پیشن گوئی ہے۔ کیا وہ پیشن گوئی کبھی پوری ہوئی؟ اگر نہیں ہوئی تو کیا ایسی پیشن گوئیوں کی کتاب کی کوئی حیثیت ہے جس کا کبھی کبھار قسمت سے تکا لگ جاتا ہو؟
یہ تو نرا sampling bias ہے۔
 

زاہد لطیف

محفلین
جو حصہ آپ نے ہائی لائٹ کیا ہوا ہے۔ اس سے اوپر ایک اور پیشن گوئی ہے۔ کیا وہ پیشن گوئی کبھی پوری ہوئی؟ اگر نہیں ہوئی تو کیا ایسی پیشن گوئیوں کی کتاب کی کوئی حیثیت ہے جس کا کبھی کبھار قسمت سے تکا لگ جاتا ہو؟
یہ تو نرا sampling bias ہے۔
میں تو پوری کتاب کے ہی حق میں نہیں لیکن بھائی نے پوچھا تو بتا دیا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
چمگادڑ اور سینی ٹائزر کمپنیوں کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا :)
ہر مصیبت میں کوئی نہ کوئی "رحمت" بھی چھپی ہوتی ہے خاص طور پر بزنس مینوں کے لیے، خدمت خلق بھی ہو جاتی ہے اور دام بھی مل جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ ہفتے قبل مشہور کرکٹر شین وارن نے اپنی شراب بنانے والی فیکٹری کو سینی ٹائزر بنانے والی فیکٹری میں تبدیل کر دیا تھا!
 
پاکستان میں کورونا کے کنفرم کیسیز میں حد درجے اضافہ ہوا ۔اب تک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کنفرم کیسیز کی تعداد چار ہزار باہتر ہوگئی ہے۔ اللہ مسلمانوں پر اپنا خصوصی رحم فرمائے آمین
 
آج میں ساڑھے چار بجے پورٹ قاسم سے کراچی آرہا تھا تو دیکھا کہ شاہ لطیف ٹاون کراچی اور منزل پمپ والا پُل بند کیا ہوا تھا آج اور کل باہر نکلنے سے پرہیز کریں تو ہی بہتر ہے۔
 
ایک صاحب آئے ہمارے گھر تو بتانے لگے کہ پولیس والوں نے پورا قبرستان بند کیا ہوا ہے لوگ قبرستان کی دیواریں پھلانگ پھلانگ کر جارہے ہیں۔
 
وقار ذقا کی ایک ویڈیو میں دیکھا وہ بتارہا تھا کہ وائرس دوسرے جسم میں جاتے ہوئے کچھ کا کچھ بن رہا ہے مطلب کہ وہ تبدیل ہورہا ہے لنک
 
عمران خان صاحب آپ نے بولنے سے پہلے سوچا تھا کہ آپ کتنے بڑے بڑے بول بول رہے ہیں اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ عمران خان صاحب کو کیوں شرم آتی تھی اور اب کیوں نہیں آرہی لنک
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان صاحب آپ نے بولنے سے پہلے سوچا تھا کہ آپ کتنے بڑے بڑے بول بول رہے ہیں اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ عمران خان صاحب کو کیوں شرم آتی تھی اور اب کیوں نہیں آرہی لنک
الیکشن جیتنے کیلئے سب سیاست دان بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں۔ وہ تو اقتدار میں آکر ہوش ٹھکانے آتی ہے جب خالی اور قرضوں میں ڈوبے قومی خزانہ کی چابیاں ملتی ہیں :)
 
شاید ہم لوگوں کی روٹین تبدیل ہوگئی پر کچھ لوگ ہیں جو کچھ بھی ہوجائے وہ ہار ماننے والے نہیں شاید ایسے ہی لوگوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کررہا ہے میرے گلی کے کونے پر ایک سموسے والے کی دوکان تھی جو کہ حلوہ پوری اور مٹھائی وغیرہ لگاتا تھا پر ابھی لاک ڈاون کی وجہ سے حکومت والوں نے اُس کی دوکان کو بالکل بند کروادیا ہے ۔ اُس کے پاس چار سے پانچ لوگ کام کرتے ہیں۔ میں ایک دن صبح باہر کسی کام سے جارہا تھا تو اُس نے مجھ سے کہا کہ بھائی کیا آپ حلوہ پوری لیں گے میں نے کہا کہ میں واپسی پر لیتاہوں اُس نے کہا کے ٹھیک ہے۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا اُس شخص کے پاس چار سے پانچ لوگ کام کرتے ہیں اور اُس نے ابھی تک کسی کی تنخواہ نہیں روکی اور نہ ہی کسی کو کام سے نکالا بلکہ خود باہر آنے جانے والے لوگوں سے پوچھ رہا ہے اور گھر گھر جاکر سپلائی کررہاہے دوکان بند ہے پر ایک گھر ہے جہاں پر مٹھائی وغیرہ بناتا تھا وہ وہاں سے سپلائی کررہا ہے۔ دوکان کا مالک ہونے کے باوجود اپنے ورکرز سے یہ کام نہیں کروارہا بلکہ خود لوگوں سے پوچھ رہا ہے اور اُن کی روزی کا بھی انتظام کررہا ہے اور خود بھی حق حلال کی روزی کما رہا ہے پر میں نے تھوڑی پریشانی دیکھی ہے اُس کے چہرے پر جب سے کورونا آیا ہے پر اللہ پاک اُس کو ہمت دے بہت ہی اچھا کام کر رہا ہے۔
 
Top