تعارف عمار ضیاء خاں کو خوش آمدید

ہم نے نہ آج تک مورچے بنائے ہیں اور نہ فی الحال ایسا ارادہ ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔۔۔۔ ہم مورچوں کے بغیر ہی بھلے ہیں :wink:
ویسے بھی ہمارا خیال ہے کہ مورچہ بنانے کے لئے کسی ساتھی کا ہونا ضروری ہے اور یہاں۔۔۔۔۔۔ :roll:
 
شمشاد

لائبریرین
ساتھی تو آپ کے یہاں بہت ہیں، کہیں آپ کسی “ خاص ساتھی “ کی بات تو نہیں کر رہے۔
 
شمشاد نے کہا:
ساتھی تو آپ کے یہاں بہت ہیں، کہیں آپ کسی “ خاص ساتھی “ کی بات تو نہیں کر رہے۔

خاص یا خاص الخاص؟؟؟
ویسے یہاں تو ابھی بس آپ سے ہی تھوڑی بہت گپ شپ ہے ورنہ تو کسی سے نہیں۔۔۔
اور آپ نے انکار کردیا ہے مورچہ بندی کا طریقہ بتانے سے۔۔۔ اوروں سے کیا گلہ؟ :wink:
 
دیر سے سہی مگر خوش آمدید کہہ رہا ہوں کیونکہ دیر سے سہی پر ہوا تو سہی۔

ویسے میں خوش ہوں تم سے عمار کہ تم لغت پر کام کر رہے ہو :)
 
محب علوی نے کہا:
دیر سے سہی مگر خوش آمدید کہہ رہا ہوں کیونکہ دیر سے سہی پر ہوا تو سہی۔
ویسے میں خوش ہوں تم سے عمار کہ تم لغت پر کام کر رہے ہو :)
بہت بہت شکریہ محب بھائی۔۔۔
ویسے لغت پر میرے کام سے آپ خوش ہیں اور میرے والد صاحب حیران تھے کہ کیا دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جو بلامعاوضہ اردو کی ترویج کے لئے اتنا وسیع پیمانے پر کام کررہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی میں سوچ رہا تھا کہ آپ کے خطوط کی تعداد سو کے لگ بھگ ہو جائے تو پھر آپ کا انٹرویو شروع کروں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمار ضیاء خاں نے کہا:
شمشاد نے کہا:
ساتھی تو آپ کے یہاں بہت ہیں، کہیں آپ کسی “ خاص ساتھی “ کی بات تو نہیں کر رہے۔

خاص یا خاص الخاص؟؟؟
ویسے یہاں تو ابھی بس آپ سے ہی تھوڑی بہت گپ شپ ہے ورنہ تو کسی سے نہیں۔۔۔
اور آپ نے انکار کردیا ہے مورچہ بندی کا طریقہ بتانے سے۔۔۔ اوروں سے کیا گلہ؟ :wink:

خاص الخاص ہی سہی،

لیکن آپ بھی تو باقی زمروں میں گھومیں پھریں، دخل در معقولات کریں، گپ شپ لگائیں۔
 
سوچنے کا کام میں نہیں، آپ کررہے ہیں۔۔۔
ملاحظہ کیجئے۔۔۔۔ آپ نے لکھا:
عمار بھائی میں سوچ رہا تھا کہ آپ کے خطوط کی تعداد سو کے لگ بھگ ہو جائے تو پھر آپ کا انٹرویو شروع کروں۔
اتنا کچھ سوچنے کے بعد آپ لکھ رہے ہیں:
زیادہ نہیں سوچا کرتے۔ خلجان ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
کیوں؟؟؟
ویسے معاف فرمایئے گا، محترم شاکر القادری صاحب اور باذوق صاحب کے درمیان جاری مناظرے پڑھ پڑھ کے میری وہ حالت ہوگئی ہے کہ مزاح لکھنا چاہوں تو وہ بھی مناظرہ کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔
 
دخل در معقولات کرنے میں نجانے کیوں مجھے خطرہ لاحق رہتا ہے۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ نہ جان نہ پہچان اور بیچ میں چلے آئے اپنی بات لے کر۔۔۔
 
میں تو صرف ایک ہی بات سوچ رہا تھا تو آپ نے لکھا کہ سوچنے کو اور بھی بہت کچھ ہے، تو میں سمجھا کہ آپ بہت کچھ سوچ رہے ہیں۔ خیر چھوڑیں اس بات کو۔

اور مزاح - تو ضرور لکھیں تا کہ دوسرے اراکین بھی مستفیذ ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمار ضیاء خاں نے کہا:
دخل در معقولات کرنے میں نجانے کیوں مجھے خطرہ لاحق رہتا ہے۔ کوئی یہ نہ سوچے کہ نہ جان نہ پہچان اور بیچ میں چلے آئے اپنی بات لے کر۔۔۔

کوئی نہیں کہتا آپ کو اور ویسے بھی بہت سارے ایسے زمرے ہیں جہاں آپ اپنی بات کہہ سکتے ہیں جیسے :

نیا سکول کھلا ہے
آج کیا کھایا
آج کیا پہنا
کون ہے جو محفل میں آیا

اس کے علاوہ شاعری کے کئی ایک زمرے ہیں
 
ہم م م۔۔۔ یہ بات کی آپ نے۔۔۔۔ بالکل ویسی جیسے ناظم خاص کو کرنی چاہئے۔۔۔۔
اب آپ دیکھئے گا ہماری شاعری کے کارنامے، شاعری کے زمرے پر۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ دیکھیں آپ اسی گپ شپ میں “ مبتدی “ کے عہدے سے ترقی کر کے “ معاوِن" کے عہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

مبارک ہو۔
اور اب میں آپ کا “ کون ہے جو محفل میں آیا 2“ پر انتظار کروں گا۔
 
خیر مبارک۔۔۔
اب میرا خیال ہے کہ یہاں بہت گپ شپ ہوگئی۔۔۔ اب میں اردو محفل کے اکھاڑے میں باقاعدہ طور پر کودنے کے لئے تیار ہوں۔۔۔
ملتے ہیں کسی زمرے میں۔۔۔۔
 
Top