علیؑ کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے..

سیما علی

لائبریرین
علیؑ کے نام کی عظمت صفاتِ اسمِ اعظم ہے..
علیؑ ہی علم کی توقیر کا حسنِ مجسم ہے..

علیؑ کا ذکر ہے قران کے دلکش حوالوں میں..
علیؑ کی پرورش رب نے کری نوری اُجالو میں..

علیؑ عشقِ پیمبر کا جدا انداز ہوتا ہے..
علیؑ مشکل گھڑی میں مائلِ پرواز ہوتا ہے..

علیؑ کی ذات شامل مصطفیٰؐ کے راز داروں میں..
علیؑ کی شخصیت سب سے الگ ہے جانثاروں میں..

علیؑ دنیا کے اندر خانۂ کعبہ میں آیا ہے..
علیؑ عشقِ نبوت کی سند کو ساتھ لایا ہے..

علی کو لوگ کہتے ہیں علیؑ ابنِ ابی طالبؑ..
علیؑ کے نام سے ڈرتا ہے دنیا کا ہر اک غاصب..

علیؑ نے غم کے ماروں کی ہمیشہ رہنمائی کی..
علیؑ نے مذہبِ اسلام کی مشکل کشائی کی..

علیؑ کی اہلیہ بنتِ پیمبر فاطمہؑ زہرا..
علیؑ کے سر کی زینت ہے امامت کا حسیں سہرا….

علیؑ کے لاڈلوں کو مصطفیٰؑ کی چین کہتے ہیں..
علی ذادوں کو عاشق پیار سے حسنینؑ کہتے ہیں..

علیؑ کا مرتبہ یہ ہے امامت کی بہاروں میں..
علیؑ کے در پہ رہتے ہیں قلندر بھی قطاروں میں..

علیؑ کے در سے ہی منسوب ہے شجرہ ولایت کا..
علیؑ کے سر کی زینت تاج ہے دستِ سخاوت کا..

علیؑ ذادے شریعت کو یزیدوں سے بچاتے ہیں..
علیؑ کے لاڈلے ہی کربلا میں کام آتے ہیں..

علیؑ کا جو نہیں شایان اپنا ہو نہیں سکتا..
علیؑ سے بغض رکھے جو نبیؐ کا ہو نہیں سکتا..

از قلم: خواجہ شایان حسن چشتی
 
Top