میں نے نئے کورل ڈرا ورژنز استعمال کر کے نہیں دیکھے، لیکن پچھلے ورژنز میں تو کورل میں اردو ٹیکسٹ ان پیج سے لے کے جانا پڑتا تھا۔ اور اگر آپ نے اردو ٹیکسٹ کو کرووز میں تبدیل نہیں کیا تو انپیج کھولے بغیر آپ کا اردو ٹیکسٹ صحیح نظر نہیں آتا تھا۔ میں نئے ورژنز لا کر آج ہی دیکھوں گا۔
عارف کریم میں مانتا ہوں کہ ہاں فوٹو شاپ میں ابھی نان لگیچرز الفاظ میں کچھ مسائل ہیں، لیکن میں نے اسکرین شارٹ اس لئے یہاں پر اردو محفل کا دیا ہے کہ اوپر شعیب بھائی نے اسی لفظ کا اسکرین شارٹ دیا تھا جس میں یہ لفظ درست نظر نہیں آ رہا تھا۔