علم جو ایام کی تفسیر کا ہے خاص علم ۔۔۔

Saadullah Husami

محفلین
مکرم قارئین​
کوشش تو بہت کی کہ عربی اصل بھی منسلک کروں مگر یہی ہدایت از فورم بار بار آرہا تھا کہ متن کو مختصر کرو ۔​
اس لئے عربی متن آئندہ سہی۔​
مناجاۃ مولانا علی کا منظوم ترجمہ
ہفتے کے سات دنوں کے اثرات و تفسیر کے بارے میں
جو شکاری چاہتا ہے ،کرنا شکار بے روک و ٹوک
ہے اُسی کے واسطے بہتر یہی ہفتے کا روز
آسماں کی خلقتیں ،رحماں نے کی جب ابتداء
چُن لیا تعمیر کے ہی واسطے شنبے کا روز
سفر کرنا ہو تمہیں ،پانا ہو اس میں برتری
نیز خوشیوں سے پلٹنا ہو تو دو شنبے کا روز
خون ِفاسد کو اگر خارج جو کرنا ہو تمہیں
روز و شب کی ہر گھڑی بہتر ہے وہ منگل کا روز
گر دوا پینے کو چاہے جب بھی انسانِ مریض
کیا ہی بہتر وقت ہے اوقات میں وہ بدھ کا روز
حاجتیں تیری، تمنا مانگ بر حکمِ خدا
روز وہ تکمیل خواہش کا ، وہ جمعرات کا روز
شادی ہو کہ شادمانی ،نیز خوشیاں ایسی وہ
لطف ،صحبت سے جو حاصل ہو وہی جمعہ کا روز
علم جو ایام کی تفسیر کا ہے خاص علم
جانے ہے بس ایک نبی یا ہو وصی ،ممثولِ روز
ان علومِ عین کو اردو میں تو منظوم کر
جس سے تیرے عین چمکیں ،سعد پھر قائم کے روز
دن یہی ممثول ہیں کہ جن کا ذکر ِ خیر ہو
تاکہ تیرا ہاتھ ہو اُن ہاتھ میں محشر کے روز
آسمانِ فکر میں تیری ُڑانیں خوب ہوں
علم اور اعمال کے دو پرلئے داور کے روز
علم اور حلم و تدبر ،صبر اور طاعت، وفا
یہی سعدی کام آئیں گے فقط سرور کے روز
 
Top