علامہ مشرقی سے طاہر القادری تک : نصرت جاوید

arifkarim

معطل
پلان ناکام ہونے کے بعد ایک مایوس ہو کر نکل گیا اور دوسرا ابھی تک مزید سیاسی نقصان سے پچنے کے لئے سوئی اڑا کر بیٹھا ہوا ہے۔
سیاسی نقصان؟ کیا تحریک انصاف کے ووٹرز میں کمی آئی؟ کیا عمران خان کی مقبولیت کم ہوئی یا زیادہ ہوئی؟
 
عباس اعوان

محفلین
پلان ناکام ہونے کے بعد ایک مایوس ہو کر نکل گیا اور دوسرا ابھی تک مزید سیاسی نقصان سے پچنے کے لئے سوئی اڑا کر بیٹھا ہوا ہے۔
جعلی اسمبلیوں اور دھاندلی کو مستقل طور پر روکنے والا پلان ناکام ہونے پر آپ کو یقیناً خوشی ہوئی ہو گی۔
 
زیک

مسافر
اس ترمیم میں وہ سب کچھ تھا جو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی مک مکا سیاست کو چلانے کیلئے ضروری تھا جیسے:
The amendment turns the President into a ceremonial head of state and transfers power to the Prime Minister, and removes the limit on a Prime Minister serving more than two terms, opening the way for Nawaz Sharif to run again​
http://en.wikipedia.org/wiki/Eighteenth_Amendment_to_the_Constitution_of_Pakistan
تاکہ نواز شریف تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بن سکے اور ملک کا صدر کبھی بھی اسکی اسمبلی کو آئینی طور پر نہ توڑ سکے۔ اب آپ ہی بتائیں ان ترامیم میں ملک کا کیا مفاد تھا جو تمام سیاسی جماعتیں اسکو پاس کرنے کیلئے اکٹھی ہو گئیں؟
ایک بار پھر: آپ ضیاء کی آٹھویں ترمیم کے اتنے حامی کیوں ہیں؟
 
arifkarim

معطل
ایک بار پھر: آپ ضیاء کی آٹھویں ترمیم کے اتنے حامی کیوں ہیں؟
کیونکہ اس سے وزیر اعظم پر چیک اینڈ بیلنس رہتا ہے اور اسکو 5 سال کیلئے آمر بننے سے بچاتا ہے۔ اگر وزیر اعظم دو تہائی اکثریت لیکر بیشک دھاندلی سے آجائے ، کوئی قوت سوائے فوج کے اسکو اگلے پانچ سالوں تک نہیں اتار سکتی۔ بیشک ان پانچ سالوں میں ملک کا دیوالیہ ہی کیوں نہ نکال دے۔ سپریم کورٹ کے جج اگر اسکے ساتھ مل جائیں جیسے چوہدری افتخار تو پھر تو اور بھی آسانی ہو جاتی ہے :)
 
arifkarim

معطل
جعلی اسمبلیوں اور دھاندلی کو مستقل طور پر روکنے والا پلان ناکام ہونے پر آپ کو یقیناً خوشی ہوئی ہو گی۔
نہیں انہیں خوشی اسبات پر ہے کہ نون لیگ اتنے عوامی دباؤ کے باوجود ابھی تک ڈھیٹ پن کا مظاہرہ کس خوش اسلوبی کیساتھ کر رہی ہے :)
نواز شریف نہیں جانا چاہتا نہ جائے لیکن الیکشن اصلاحات تو کم از کم کر دے جہاں اسکے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔
 
جعلی اسمبلیوں اور دھاندلی کو مستقل طور پر روکنے والا پلان ناکام ہونے پر آپ کو یقیناً خوشی ہوئی ہو گی۔
غیر آئینی اقدام کرانے کی سازش ناکام ہونے پر خوشی ہوئی۔ دھاندلی روکنے کا پلان پارلیمان کی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنائے گی اسے کام کرنے دیں۔
 
ملتان کے ضمنی انتخابات؟ ایک ہارے ہوئے آزاد امیدوار کو ہاشمی جیسے منجھے ہوئے سیاست دان سے جتوانا؟
اس انتخاب میں حصہ لینا تحریک انصاف کی اخلاقی شکست تھی کیونکہ جس انتخابی نظام کو تحریک انصاف مانتی نہیں اسی کے تحت تو الیکشن ہو رہے تھے۔
دوسری بات ن لیگ نے کھل کر ہاشمی کی سپورٹ نہیں کی اس الیکشن میں۔
 
arifkarim

معطل
غیر آئینی اقدام کرانے کی سازش ناکام ہونے پر خوشی ہوئی۔ دھاندلی روکنے کا پلان پارلیمان کی انتخابی اصلاحات کی کمیٹی بنائے گی اسے کام کرنے دیں۔
جب پارلیمان ایک کمیٹی بنا لے اور اسمیں سے کچھ نکل آئے تو مطلع کر دیں۔ جو لوگ خود دھاندلی کی پیداوار ہیں وہ کیا اصلاحاتی کمیٹی بنائیں گے۔
 
اس ترمیم میں وہ سب کچھ تھا جو پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی مک مکا سیاست کو چلانے کیلئے ضروری تھا جیسے:
The amendment turns the President into a ceremonial head of state and transfers power to the Prime Minister, and removes the limit on a Prime Minister serving more than two terms, opening the way for Nawaz Sharif to run again​
http://en.wikipedia.org/wiki/Eighteenth_Amendment_to_the_Constitution_of_Pakistan
تاکہ نواز شریف تیسری بار ملک کا وزیر اعظم بن سکے اور ملک کا صدر کبھی بھی اسکی اسمبلی کو آئینی طور پر نہ توڑ سکے۔ اب آپ ہی بتائیں ان ترامیم میں ملک کا کیا مفاد تھا جو تمام سیاسی جماعتیں اسکو پاس کرنے کیلئے اکٹھی ہو گئیں؟ ان ترامیم میں صرف سیاسی برادری کا مفاد تھا اور اسکو بچانے کیلئے جس طرح وہ دھرنے والوں کیخلاف اکٹھے ہوئے بالکل ویسے ہی اٹھارویں ترمیم کے حق میں بھی اکٹھے ہوئے تھے۔
اٹھارویں ترمیم میں کیا تھا میرا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ یہاں اس کا حوالہ صرف قوانین میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار تک تھا۔ تحریک انصاف کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قوانین میں بہتر تبدیلیاں اسمبلی میں ہی کی جا سکتی ہیں، دھرنوں سے نہیں۔
 
زیک

مسافر
کیونکہ اس سے وزیر اعظم پر چیک اینڈ بیلنس رہتا ہے اور اسکو 5 سال کیلئے آمر بننے سے بچاتا ہے۔ اگر وزیر اعظم دو تہائی اکثریت لیکر بیشک دھاندلی سے آجائے ، کوئی قوت سوائے فوج کے اسکو اگلے پانچ سالوں تک نہیں اتار سکتی۔ بیشک ان پانچ سالوں میں ملک کا دیوالیہ ہی کیوں نہ نکال دے۔ سپریم کورٹ کے جج اگر اسکے ساتھ مل جائیں جیسے چوہدری افتخار تو پھر تو اور بھی آسانی ہو جاتی ہے :)
1985 سے 1999 کی تاریخ سے شاید آپ ناواقف ہیں
 
arifkarim

معطل
اٹھارویں ترمیم میں کیا تھا میرا اس سے کوئی سروکار نہیں۔ یہاں اس کا حوالہ صرف قوانین میں ترمیم کرنے کے طریقہ کار تک تھا۔ تحریک انصاف کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ قوانین میں بہتر تبدیلیاں اسمبلی میں ہی کی جا سکتی ہیں، دھرنوں سے نہیں۔
آپکی بات سے متفق ہوں کہ الیکشن کے نظام میں اصلاح قانون سازی سے ہوگی جو کہ پارلیمان کا کام ہے۔ پارلیمان میں اسوقت کس کی اکثریت ہے وہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ جہاں وزیر اعظم ایک سال تک پارلیمان نہ جائیں وہاں تو ہو گئی اصلاحی قانون سازی۔
 
قانون سازی پھر بھی ہوتی رہتی ہے۔
 
آپکی بات سے متفق ہوں کہ الیکشن کے نظام میں اصلاح قانون سازی سے ہوگی جو کہ پارلیمان کا کام ہے۔ پارلیمان میں اسوقت کس کی اکثریت ہے وہ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں۔ جہاں وزیر اعظم ایک سال تک پارلیمان نہ جائیں وہاں تو ہو گئی اصلاحی قانون سازی۔
سینٹ والے بولے تھے تو جناب اسحاق ڈار وزیر اعظم کو وہاں لے گئے تھے۔ تحریک انصاف کے پاس تو 35 ممبر تھے زوردار آواز اٹھا سکتے تھے۔ خیر اب تو وزیر اعظم کو اسمبلی کی وقعت کا علم ہو گیا ہے۔
بات اکثریت یا اقلیت کی نہیں ہوتی، تحریک انصاف اسمبلی میں جا کر سب پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ کوارڈینیٹ کرے اور مل جل کر ایک متفقہ بل لائے۔ دیکھتے ہیں کیسے پاس نہیں ہوتا
 
فی الحال تو تحریک انصاف کے 30 ایم این ایز اپنے استعفے پاس کرانے کیلئے کئی مہینوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں :D
استعفے منظور کروانے کیلئے لائن میں لگے انصافین:
1470089_10152535056989527_5517094004059370368_n.jpg

10603624_10152535057064527_3815521855076467239_n.jpg

کل تک تویہی خبریں آرہی تھیں کہ نواز شریف نے چھانگا مانگا کی سیاست کا استعمال کرتے ہوئے ان میں سے بعض کو خریدنے کی کوشش بھی کی :) لیکن ناکامی ہوئی۔ انکا ضمیر برائے فروخت نہیں ہے۔ :)
 
Top