علامہ اقبال سے منسوب یہ شعر جناب وقار انبالوی کا ہے۔

ام اویس

محفلین
تحریر: ڈاکٹر عقیل عباس جعفری
اسلام کے دامن میں بس اس کے سوا کیاہے
اک ضرب یداللہی اک سجدہ شبیری
علامہ اقبال سے منسوب یہ شعر جناب وقار انبالوی کا ہے
جناب سید احسن عمرانی اپنی کتاب ”اقبال درمدح محمد و آل محمد “ میں لکھتے ہیں:
”یادش بخیر! مجھے یہ شعر پڑھ کر اور سن کر خیال آیا کرتا تھا کہ یہ علامہ مرحوم کا نہیں ہوسکتا، یار لوگوں نے زور ازوری ان سے منسوب کر رکھا ہے۔ بہرکیف جب مجھے کتاب اقبال در مدح محمد و آل محمد “ پر کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے امعان نظر سے علامہ اقبال علیہ الرحمتہ کا پورا کلام پڑھا اور اشعار کا انتخاب کیا تو مجھے یہ شعر کہیں اور کسی کتاب میں نظر نہیں آیا، تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ شعر جناب وقار انبالوی صاحب قبلہ کا ہے“۔
جناب سید احسن عمرانی نے بعدازاں وقار انبالوی صاحب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے جناب احسن عمرانی کی تائید کی اور انہیں بتایا:
”یہ شعر اسی بندہ عاجز کا ہے.... یہ شعر میں نے ایک ہفت روزہ کے اجرا پر کہہ کردیا تھا اور اس کی پیشانی پر مدتوں چھپتا رہا۔ پرچہ کا نام شہید تھا اور وہ مظفر علی شمسی کی ادارت میں شروع ہوا تھا“۔
جناب وقار انبالوی کی اس تحریر کے بعد، جو جناب سید احسن عمرانی کی متذکرہ بالا کتاب کے صفحہ 227 پر شائع ہوئی ہے۔ اس امر میں کوئی شبہ باقی نہیں رہنا چاہیے کہ یہ شعر وقار انبالوی صاحب کا ہی ہے۔ نہ کہ علامہ اقبال کا ”جیسا کہ غلط طور پر مشہور ہے"
 
Top