عقل بڑی۔۔۔ ارے نہیں نہیں۔۔ بھینس بڑی۔۔۔۔۔ زریاب شیخ

zaryab sheikh

محفلین
صدیوں سے اس بات پر بحث ہوتی آئی ہے کہ عقل بڑی ہے یا بھینس ، سائنسدان کہتے ہیں کہ اگر آپ کسی لڑکی سے بحث کر رہے ہیں تو پھر بھینس کو بڑا سمجھ کر بات کریں اور اگر آپ کسی مرد سے بحث کر رہے ہیں تو پھرعقل کو بڑا سمجھنے میں کوئی بری بات نہیں لیکن اتفاق سے میری ایک ہیجڑے سے بحث ہوگئی اور میرا سامنا جب عقل اور بھینس دونوں کے مرکب سے ہوا تو اس کے بعد
" ہا ئے ہائے" پردہ ہی پڑا رہنے دیں تو اچھا ہے ، کہتے ہیں لمبے انسان کی عقل گٹوں میں ہوتی ہے ماہرین کا کہنا ہے لمبے قد کے مرد یا عورت دونوں سے ہی بحث نہ کی جائے کیوں کہ ان سے بحث کرنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے، اس لئے ان کے سامنے صرف ہاں ہاں میں ہی سر ہلاتے رہنا چاہیئے تو زندگی انتہائی سکھی رہے گی اور رہی بات درمیانے قد کے لڑکے اور لڑکون کی تو ان سے بحث کرنے کا بہت مزا آتا ہے کیوں کہ وہ عقل کا استعمال نقل کیلئے نہیں کرتے تو بحث میں کیا کریں گے، حال ہی میں سینکڑوں نوجوانوں کی عقل کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا گیا تو اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ جو نوجوانوں کنوارے تھے ان میں حیرت انگیز طور پر تھوڑی بہت عقل تھی لیکن جیسے ہی ان کے سامنے سے کوئی حسین لڑکی گزری تو جو رہی سہی عقل تھی وہ بھی ختم ہو گئی اور جو شادی شدہ تھے ان میں عقل کا دور دور تک نام ونشان نہیں تھا اکثریت کا کہنا تھا کہ نکاح نامے پر دستخط کرتے ہی ان کو اپنا دماغ خالی خالی سا لگ رہا تھا،میرا اس بارے میں اتنا تجربہ نہیں کیوں کہ میرا تو پہلے ہی خالی تھا ہا ہا ہا ہا ہا
 
Top