کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
448_82222723.jpg

بشکریہ:روزنامہ دنیا
 
یوسف-2

محفلین
اک ترے آنے سے پہلے، اک ترے جانے کے بعد​
ہندوستان میں انگریزوں کی آمد سے قبل ہر ضلع کی شرح خواندگی 80 فیصد اور انگریزوں کے جانے کے بعد یہی شرح خواندگی صرف دس فیصد؟
ثنا خوان ”تقدیس انگریز“ کہاں ہیں :D

تاریخی حقائق کا جواب حوالہ جات کے ساتھ تاریخ سے دیجئے، نہ کہ جذباتی جملوں سے:)
 
حسان خان

لائبریرین
اس کے قطعِ نظر کہ اِس پورے مضمون میں کتنا درست ہے اور کتنا غلط ہے، میں صرف ایک بات کہنا چاہوں گا:

"If there's anything more obnoxious than jingoism and too much pride in one's self, it's self-loathing."

یعنی: اگر متعصب قوم پرستی اور اپنی ذات پر حد سے زیادہ فخر سے منفور تر کوئی چیز ہے تو وہ خود بیزاری ہے۔

بدقسمتی سے یہی 'خود بیزاری' فرنگی مستعمر ہونے کے بعد سے ہمارا قومی المیہ ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
بنگال کی فتح 1757عیسوی
مسلم سکول مدرسوں کی تباہی 1757 جمع 34 برابر 1791 عیسوی
لارڈ کارنیوالس کا کھولا پہلا دینی مدرسہ 1781 عیسوی
80 فیصد شرح خواندگی کا ثبوت 1911 عیسوی کی مردم شماری
یعنی انگریز کے دور میں شرح خواندگی انتہا کی حد پر تھی ،
1911 سے لیکر 1947 تک یعنی 36 سال میں یہ شرح 10 فیصد رہ گئی ۔
ان 36 سالوں میں شرح خواندگی میں تنزلی کا سبب کہیں انگریز حکومت کا 1857 کی جنگ آزادی کا سامنا کرنا
اور ہندو اور مسلم کے ساتھ سیاسی طور پر الجھنا تو نہیں ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
نہ تو میں نے مسلمانوں کو برصغیر تک محدود کیا ہے نہ مسلمانوں کا عروج و زوال میرا موضوع ہے۔
بحث صرف ہندوستان میں مغل ادوار کے بارے میں ہے۔ سینکڑوں برس پرانے مغلوں کے مقبرے اور قلعے اب تک قائم ہیں۔ سوال صرف اتنا تھا کہ مغلوں کے دور میں مقبروں ، قلعوں اور محلات کے علاوہ عصری علوم میں تعلیم دینے والا کوئی ادارہ قائم ہوا یا نہیں۔ جبکہ انہی کے ہم عصر دنیا کی دوسری تہذیبوں میں نہ صرف ایسے جدید تعلیم کے ادارے قائم ہو چکے تھے بلکہ ان سے پھیلتا تحقیقی کام ان کی تہذیبوں کو جدت سے ہمکنار کر رہا تھا۔
مغلوں کے دور میں عصری علوم پر ہندوستان کا کوئی معروف تعلیمی ادارا؟ ۔۔ کوئی نام ؟ کوئی آثار ؟ تاریخ میں کہیں کوئی ذکر ؟ میرے علم میں اضافہ فرمائیے۔ :)

یہ کالم عثمان آپ کے لئیے لکھا گیاہے۔ اس میں آپ کے تمام سوالوں کے جوابات موجود ہیں۔ آپکے اس مراسلہ کے بھی اور اگلے پچھلے تمام اعتراضات کی وضاحت مل جائے گی، انشاءاللہ
اب یہ آپ کی مرضی ہے مانیں یا نہ مانیں۔
 
عثمان

جب ہم یورپ اور امریکہ کی یونیورسٹیوں کی بات کرتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ وہ یونیورسٹیاں سینکڑوں سالوں سے نا صرف قائم ہیں بلکہ ان سے برآمد ہونے والے علم اور تحقیق نے ان کی تہذیبوں میں انقلاب برپا کر دیا۔ اس کے اثرات سے محض کوئی مخصوص اشرافیہ نہیں بلکہ کل بنی نوع انسان ثمر مند ہے۔ مثلاً کیمبرج یونیورسٹی کی مثال لیں۔ آٹھ سو سالہ اس کی کامیاب تاریخ میں اس کے ایک معلم آئزک نیوٹن ہی کا کام اس قدر عظیم ہے کہ مجھ، آپ سمیت دنیا کا ہرشخص اور مستقبل میں آنے والا ہر شخص اس سے مستفید ہے۔
انسان کے اجتماعی علم کو جو کچھ محض کیمبرج یونیورسٹی سے برآمد ہونے والے علم اور تحقیق نے دے ڈالا ہے اس کو جاننے اور اعتراف کرنے کے لیے ہمیں لندن کے گھنٹہ گھر یا فرانس کے شاتو کی بنیادیں کھودنے کی ضرورت نہیں۔
سائنس سے اقتصادیات ، فلسفہ سے سماجیات تک۔۔۔ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں، علم کے کسی بھی پہلو میں کوئی بھی سرا پکڑ لیجیے۔ آپ کو اس میں مغربی تہذیب کی لائی وہ تبدیلیاں نظر آئیں گی جس کے ثمرات آپ کی روزمرہ زندگی تک ہیں۔

اب ذرا مغلوں کی طرف آئیے۔ باوجود کوشش کے آپ محلات ، قلعوں اور مساجد(اور کچھ فنون لطیفہ) سے پرے کچھ بھی ایسا نہیں ڈھونڈ سکے۔ جس نے برصغیر میں علم اور تہذیب میں کچھ ایسے نمایاں اثرات پیدا کیے ہوں جیسے مغربی درسگاہوں نے مغربی تہذیبوں اور پھر پوری دنیا میں پیدا کیے۔ پھر مغلوں کی کل جدت اشرافیہ کے لیے محلات ، قلعوں اور مساجد کے لیے وقف تھی جس میں عام فرد کا کیا فائدہ تھا ؟ اگر آپ کو یہ غلط فہمی ہے کہ تاج محل بنانے کے لیے ریاضی اور طبعیات کا کوئی ایسا جدید ترین علم درکار ہے تو اس بارے میں بھی اپنی غلط فہمی دور کر لیجیے۔ چین کی دیوار چین اور مصر کے عظیم عالیشان اہرام مصر بھی اس دور میں بن گئے تھے جب ریاضی اور سائنس کا علم ابھی انتہائی بنیادی سطح پر تھا۔
برصغیر میں مغلوں کے دور کا (بقول آپ کے) عظیم علم ہمیں محلات ، مقبروں اور مساجد سے ہٹ کر کیوں دیکھائی نہیں دے رہا ؟ نہ صرف تاریخ میں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ہمیں اس کے سرے دیکھائی کیوں نہیں دیتے ؟
کیا مغلوں کے دشمن وہ سب علوم اور ترقی اکھاڑ کر لے گئے ؟
اور صرف مغلوں کے قلعے اور مقبرے چھوڑ گئے ؟؟
اگر آپ کے خیال میں بادشاہوں کے تیار کردہ مہنگے ترین قلعے اور مقبرے کسی قوم کی خوشحالی کی علامت ہوتے ہیں تو یہ دلیل فراعنہ مصر اور حکمران پاکستان کے لیے بھی مفید ہوگی۔ بعید نہیں کہ کل کو کوئی یہ منطق پیش کرتا نظر آئے کہ لاہور میٹرو بس پاکستان کی اعلیٰ اقتصادی حالت کا ثبوت ہے۔

سنتے ہیں کہ عمرو بن ہشام کافی تعلیم یافتہ آدمی تھا۔ لیکن اپنی تمام تر تعلیم اور شعور کے باوجود معمولی مذہبی اور قبائلی عصبیت سے اوپر نہ اٹھ پایا اور ابو جہل کہلایا۔
اس کالم نگار کی فکر میں بھی ہمیں ایک ابو جہل ہی چھپا دیکھائی دیتا ہے۔
 
آپ برطانیہ سے نکل کر امریکہ اور یورپ کیوں پہنچ جاتے ہیں۔ آور آپ نے کالم بھی نہیں پڑھا، صد افسوس
جی ہاں ! انگریز کا تمام علم مسلمانوں کا مرہون منت ہے، وہ سبھی کچھ اکھاڑ کر لے گئے۔

http://www.1001inventions.com/

اگر آپ میں مسلمانوں کی علمی قابلیت برداشت کی سکت ہے تو 1001 inventions کی ویب سائٹ جایئے گا، ورنہ ہضم نہ گا اور ۔۔۔
 
عثمان

محفلین
اک ترے آنے سے پہلے، اک ترے جانے کے بعد​
ہندوستان میں انگریزوں کی آمد سے قبل ہر ضلع کی شرح خواندگی 80 فیصد اور انگریزوں کے جانے کے بعد یہی شرح خواندگی صرف دس فیصد؟
ثنا خوان ”تقدیس انگریز“ کہاں ہیں :D

تاریخی حقائق کا جواب حوالہ جات کے ساتھ تاریخ سے دیجئے، نہ کہ جذباتی جملوں سے:)
اجی کالم تو غور سے پڑھ لیجیے۔ ہندوستان میں انگریزوں کی آمد سے قبل نہیں بلکہ دہائیوں بعد 1911ء میں (بقول کالم نگار) ہندوستان میں شرح خواندگی 80 فیصد تھی۔ اول تو یہ دعویٰ ازخود انتہائی مشکوک ہے لیکن بالفرض اسے ایک لمحہ کے لیے حقیقت مان بھی لیں تو بھی یہ انگریز کے ظلم کے خلاف نہیں بلکہ کے اس دور میں علم دوستی کے حق میں دلیل بنتی ہے۔ تعجب ہے انگریز کے مکمل قبضہ کے کوئی نصف صدی بعد شرح خواندگی اسی فیصد تھی۔اور پھر آخری ربعہ صدی میں وہ ساری شرح ہوا میں تحلیل ہوگئی۔ حالانکہ یہ وہ دور تھا جب مسلمان پسماندگی سے نکل کر اقتصادی طور پر مضبوط اور سیاسی طور پر متحرک ہو رہے تھے۔
ثناخوان "تقدیس مغل" کو آواز دیجیے۔ :D
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
آپ برطانیہ سے نکل کر امریکہ اور یورپ کیوں پہنچ جاتے ہیں۔ آور آپ نے کالم بھی نہیں پڑھا، صد افسوس
جی ہاں ! انگریز کا تمام علم مسلمانوں کا مرہون منت ہے، وہ سبھی کچھ اکھاڑ کر لے گئے۔

http://www.1001inventions.com/

اگر آپ میں مسلمانوں کی علمی قابلیت برداشت کی سکت ہے تو 1001 inventions کی ویب سائٹ جایئے گا، ورنہ ہضم نہ گا اور ۔۔۔
علم تو کل انسانی ورثہ ہے۔ لیکن جب آپ زبردستی اسے اقوام میں تقسیم کرنے پر آئیں گے تو کم از کم درست موازنہ تو سامنے رکھیے۔
کیا آپ اب تک گوگل پر "مسلم ایجادات" ہی تلاش کرتے رہے ہیں ؟ ایک کام کریں کہ "مسلم" کی بجائے کسی اور قوم کا نام بھی ٹائپ کر کے دیکھیے۔ گوگل آپ کو مایوس نہیں کرے گا۔ :)

آپ کے ان سنہری الفاظ کے بعد کہنے کو اب کیا باقی ہے۔
اجازت دیجیے۔ :)
 
لَكُمْ دِينُ كُمْ وَلِيَ دِينِ
 
صائمہ شاہ

محفلین
صائمہ شاہ یہ آپ کی مرضی ہے مانیں یا نہ مانیں۔
یہ میری مرضی نہیں ہے یہ حقیقت ہے آپ لوگ دلائل سے بحث کرنا سیکھیے حقائق کو مد نظر رکھ کر ،مفروضوں سے خود کو آسمان پر دیکھنا بلند نظری نہیں کم نظری ہے
اوریا مقبول جان طالبان کا ترجمان اور اس کی نہ کوئی علمی قابلیت ہے نہ کوئی وقار آپ لوگ شخصیت پرستی میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اپنی پسند کے کالم نگار ، سیاست دان اور مذہبی رہنما کے لیے حقائق کو نظر انداز کردیں گے مگر سچ نہیں مانیں گے
اتنے ہی عالم فاضل تھے تو اتنی دہائیاں گذرنے کے بعد بھی اپنے لئے ریلوے اور سڑکیں تک نہیں سنوار سکے۰ خود اوریا مقبول نے طالبان کے پے رول پر پلنے کے علاوہ کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے ملک و قوم کے لیے ؟
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
آپ برطانیہ سے نکل کر امریکہ اور یورپ کیوں پہنچ جاتے ہیں۔ آور آپ نے کالم بھی نہیں پڑھا، صد افسوس
جی ہاں ! انگریز کا تمام علم مسلمانوں کا مرہون منت ہے، وہ سبھی کچھ اکھاڑ کر لے گئے۔

http://www.1001inventions.com/

اگر آپ میں مسلمانوں کی علمی قابلیت برداشت کی سکت ہے تو 1001 inventions کی ویب سائٹ جایئے گا، ورنہ ہضم نہ گا اور ۔۔۔
نقشہ دیکھ لیجئے کہ برطانیہ یورپ میں ہی ہے، ابھی تک :)
 
یہ میری مرضی نہیں ہے یہ حقیقت ہے آپ لوگ دلائل سے بحث کرنا سیکھیے حقائق کو مد نظر رکھ کر ،مفروضوں سے خود کو آسمان پر دیکھنا بلند نظری نہیں کم نظری ہے
اوریا مقبول جان طالبان کا ترجمان اور اس کی نہ کوئی علمی قابلیت ہے نہ کوئی وقار آپ لوگ شخصیت پرستی میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اپنی پسند کے کالم نگار ، سیاست دان اور مذہبی رہنما کے لیے حقائق کو نظر انداز کردیں گے مگر سچ نہیں مانیں گے
اتنے ہی عالم فاضل تھے تو اتنی دہائیاں گذرنے کے بعد بھی اپنے لئے ریلوے اور سڑکیں تک نہیں سنوار سکے۰ خود اوریا مقبول نے طالبان کے پے رول پر پلنے کے علاوہ کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے ملک و قوم کے لیے ؟
کیا آپ حسن نثار کی پوجاری ہیں؟

ہو تیرے بیاباں کی ہوا تجھ کو گوارا
اس دشت سے بہتر ہے نہ دلّی، نہ بخارا​
غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا​
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا​
دنیا کو ہے پھر معرکہ روح و بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوںکو اُبھارا​
اللہ کو پامردی مومن پہ بھروسا
ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا​
تقدیرِ اُمم کیا ہے ؟ کوئی کہہ نہیں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارہ​
اخلاصِ عمل مانگ نیا کانِ کہن سے
’شاہاں چہ عجب گر بِنوازند گدا را!‘​
 
arifkarim

معطل
جی ہاں ! انگریز کا تمام علم مسلمانوں کا مرہون منت ہے، وہ سبھی کچھ اکھاڑ کر لے گئے۔
علم تو مومن کی میراث ہے بقول اسلام۔ اسے کیسے اکھاڑا جاتا ہے ذرا ہمیں بھی سمجھائیں :)

اگر آپ میں مسلمانوں کی علمی قابلیت برداشت کی سکت ہے تو 1001 inventions کی ویب سائٹ جایئے گا، ورنہ ہضم نہ گا اور ۔۔۔
ہاہاہا۔ یہ نمائش یہاں ناروے میں بھی لگی تھی اور میں پچھلے سال وہاں عید پر گیا بھی تھا۔ غالباً کسی اماراتی شہزادے نے اسلامی پراپیگنڈہ پھیلانے کے چکر میں اسے ملک ملک لگایا تھا۔ اب تو یہ بھی یاد نہیں کہ اس میں ایسا کیا تھا جسے الف لیلیٰ کی طرح 1001 ایجادات کہا جا رہا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ میری مرضی نہیں ہے یہ حقیقت ہے آپ لوگ دلائل سے بحث کرنا سیکھیے حقائق کو مد نظر رکھ کر ،مفروضوں سے خود کو آسمان پر دیکھنا بلند نظری نہیں کم نظری ہے
اوریا مقبول جان طالبان کا ترجمان اور اس کی نہ کوئی علمی قابلیت ہے نہ کوئی وقار آپ لوگ شخصیت پرستی میں اس حد تک مبتلا ہیں کہ اپنی پسند کے کالم نگار ، سیاست دان اور مذہبی رہنما کے لیے حقائق کو نظر انداز کردیں گے مگر سچ نہیں مانیں گے
اتنے ہی عالم فاضل تھے تو اتنی دہائیاں گذرنے کے بعد بھی اپنے لئے ریلوے اور سڑکیں تک نہیں سنوار سکے۰ خود اوریا مقبول نے طالبان کے پے رول پر پلنے کے علاوہ کونسا کارنامہ سرانجام دیا ہے ملک و قوم کے لیے ؟
اس پر مراسلے پر یہ فقرہ؟ معاف کیجئے گا، تعمیری بحث کی بجائے آپ ذاتیات پر اتر آتے ہیں جو بذاتِ خود کم علمی اور تنگ نظری کی دلیل ہے
کیا آپ حسن نثار کی پوجاری ہیں؟

ہو تیرے بیاباں کی ہوا تجھ کو گوارا
اس دشت سے بہتر ہے نہ دلّی، نہ بخارا​
غیرت ہے بڑی چیز جہانِ تگ و دو میں
پہناتی ہے درویش کو تاجِ سرِ دارا​
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارا​
دنیا کو ہے پھر معرکہ روح و بدن پیش
تہذیب نے پھر اپنے درندوںکو اُبھارا​
اللہ کو پامردی مومن پہ بھروسا
ابلیس کو یورپ کی مشینوں کا سہارا​
تقدیرِ اُمم کیا ہے ؟ کوئی کہہ نہیں سکتا
مومن کی فراست ہو تو کافی ہے اشارہ​
اخلاصِ عمل مانگ نیا کانِ کہن سے
’شاہاں چہ عجب گر بِنوازند گدا را!‘​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top