عشق احمد ﷺچاہیے --------نور سعدیہ شیخ

نور وجدان

لائبریرین
عشق احمد ﷺچاہیے، آنکھ بینا چاہیے۔
جینے کو ساقی ترا جام و مینا چاہیے۔

چاک سینہ کاش ہو ! روئیں گے ہم زار بھی!
خون میں اشکوں کو بھی تو بھگونا چاہیے!

گُل کی خوشبو چاہیے، ضُو کو جگنو چاہیے
خود کو مشہد جلوہ جاناں کا ہونا چاہیے

پڑھ کلامِ حق! لیے جاتا یہ سیدھی رہ پر
آیتوں کو دل میں پڑھ کے پرونا چاہیے​

نور ؔ نے شہ رگ سے پایا قریں اللہ کو
جان کا صدقہ اسی رہ میں دینا چاہیے

ایک سجدہ میں کروں اپنےمن میں ڈوب کر!
پیارا ملتا۔۔! سچا ساجد کو ہونا چاہیے!

آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
اصلاح سُخن میں اعترض ہو گیا ہے ۔۔ اب کہ پوسٹ نہیں کریں گے کچھ ۔خوش رہیں آپ
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
نور جب تم مانوس بحروں میں شاعری کرتی ہو تو بہتر کر لیتی ہو۔ لیکن اس قسم کے تجربے مت کیا کرو۔
مانوس بحر ہو گی
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
یہاں کچھ مصرع اس بحر میں ہیں، کچھ فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن اور کچھ ان دونوں بحور میں نہیں۔
 
اب مانوس ﷽بحر کے علاوہ کسی اور بحر میں نہیں کروں گی ۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی پر ممنون ہوں ۔ بہت بہت شکریہ اور فخر محسوس کرتی ہوں کہ آپ سے میں کچھ حاصل کر رہی ہوں ۔ سلامت رہیں
 
عشق محمد چاہیے ،چشم بینا چاہیے۔
ساقی ءِ کوثر جام ترا ہی پینا چاہیے۔

مجھے شاعری یا بحر وغیرہ کا پتہ نہیں، لکھنا نہیں آتا پڑھنا تھوڑا بہت آتا ہے۔آپ کی محمد مصطفےٰ ﷺ سے محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل و کرم جاری رکھے۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
عشق محمد چاہیے ،چشم بینا چاہیے۔
ساقی ءِ کوثر جام ترا ہی پینا چاہیے۔

مجھے شاعری یا بحر وغیرہ کا پتہ نہیں، لکھنا نہیں آتا پڑھنا تھوڑا بہت آتا ہے۔آپ کی محمد مصطفےٰ ﷺ سے محبت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اللہ تعالیٰ آپ پر اپنا فضل و کرم جاری رکھے۔
تصیحح کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔ محبت تو ہر انسان کو ہوتی کاش کہ ہم ثابت کر پائیں عمل سے ۔۔ مگر مجھے آپ کی بات نے بے حد خوشی دی ہے ۔۔ شکریہ جناب
 
zulfi

محفلین
نور سعدیہ شیخ...گھبرایئے نہیں
(فاعلاتن فاعلن فاعلاتن فاعلن)

عشقِ احمد ﷺ دل میں موجود ہونا چاہیے
در پہ اس کے اب تمیں خوب رونا چایئے

اسی طرح ...ہونا.رونا.سونا.دھونا.پرونا.کھلونا.بھگونا.
اپنا کوشیش جاری رکھیں..
 
zulfi

محفلین
عشقِ احمد ﷺ دل میں موجود ہونا چاہیے
در پہ اس کے اب تمیں خوب رونا چایئے
۔
آگے لکھتے جایئے۔
 
Top