عزیربلوچ نے آصف زرداری اور شرجیل میمن سمیت دیگر کے راز کھول دیئے

جاسم محمد

محفلین

کورٹ رپورٹر جمع۔ء 25 جون 2021
2194492-uzairbalocharrestapp-1624633645-982-640x480.jpg

اویس ٹپی کو آصف زرداری کیلیے 14 شوگرملوں پرقبضے میں مدد کی، عزیربلوچ کا اقبالی بیان

کراچی: کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے گینگ وار کے سرغنہ کے اقبالی بیان میں عذیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دئیے۔

عذیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔ اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔

اقبالی بیان میں کہا گیا کہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے حاجی ناصر کے ساتھ ایران گیا اور اس نے ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسران سے ملاقات کرائی، ایرانی خفیہ ایجنسی نے میری حفاظت کی ضمانت دی اور بدلے میں مجھ سے معلومات دینے کا مطالبہ کیا جس پر میں راضی ہوگیا، ایرانی انٹیلی جنس کو میں نے کراچی میں آرمڈ فورسز کے اعلی افسران اور اہم تنصیبات کے نام بتائے، ایران کو کراچی کے حساس اداروں کے اعلی افسران کے نام اور رہائشگاہوں کی معلومات بھی دی۔

عذیر بلوچ نے کہا کہ کراچی میں قائم حساس اداروں کے دفاتر اور تنصیبات کے نقشے دیے اور تصاویر دینے کا وعدہ کیا، اہم تنصیبات کے داخلی و خارجی راستوں کی نشاندہی کرائی اور سیکیورٹی پر مامور لوگوں کی تعداد، رہائش آمد رفت کا بھی بتایا، کراچی اور کوئٹہ کے حساس ادارے کی تنصیبات سے متعلق معلومات دینے کا وعدہ کیا۔ اس بیان کے بعد مجھے خدشہ کے آصف زرداری اور جن لوگوں کا میں نے نام لیا ہے وہ مجھے اور اہلخانہ کو جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر رکھا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔
زرداری کی عین یہی واردات میرے سندھ کے ایک جاننے والے عزیز کیساتھ ہو چکی ہے۔ اس لئے اس الزام پر یقین کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
عذیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔ اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔

ان سب باتوں سے کیا ہوتا ہے۔

ہمارے" اربابِ اقتدار " ان بڑے بڑے مجرموں کو سزا دلوانے کے حق میں کبھی نہیں ہوتے۔

ہاں یہ ہے کہ بلیک میل کرکے سینٹ میں اپنی مرضی کے اُمیدوار لانے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
پاکستان میں عدالتوں کا کام انصاف مہیا کرنا نہیں بلکہ سیاسی انجینئرنگ کرنا ہے
 
سیما علی

لائبریرین
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے فریال تالپور اور دیگر کے راز کھول دیے
جنگ نیوز

June 25, 2021

257197_5687646_updates.jpg

فائل فوٹو

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرادیا گیا جس میں ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں جب کہ ملزم کے بیان کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کرلیا۔

جمعرات کو سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں قانون نافذ کرنے والے حکام کی جانب سے عزیر بلوچ کا اقبالی بیان جمع کرایا گیا۔
گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے فریال تالپور اور دیگر کے راز کھول دیے- Geo News Urdu
 
ثمین زارا

محفلین
پاکستان میں عدالتوں کا کام انصاف مہیا کرنا نہیں بلکہ سیاسی انجینئرنگ کرنا ہے
ان کو اس لئے یقین ہے کہ ان کے ساتھ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے ۔ چاہے ہیلی کاپٹر کیس ہو یا حدیبیہ یا طیارہ اغوا کیس ۔ ۔ ۔ چار دہائیاں لوگوں کو پالا ہے ۔ صحافی، ججز، اینکرز، کالم نگار، پولیس اور پٹواری اور بہت سےلوگ ہرہر محکمے میں ۔ ۔ نہیں قابو آرہا تو بس ایک خان ۔ ۔ ان کا انجام انشا اللہ عبرتناک ہو گا ۔ -
 
ثمین زارا

محفلین
عزیربلوچ نے آصف زرداری اور شرجیل میمن سمیت دیگر کے راز کھول دیئے
کورٹ رپورٹر جمع۔ء 25 جون 2021
2194492-uzairbalocharrestapp-1624633645-982-640x480.jpg

اویس ٹپی کو آصف زرداری کیلیے 14 شوگرملوں پرقبضے میں مدد کی، عزیربلوچ کا اقبالی بیان

کراچی: کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں جمع کرائے گئے گینگ وار کے سرغنہ کے اقبالی بیان میں عذیر بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری، اویس مظفر ٹپی، شرجیل میمن و دیگر کے بھی راز کھول دئیے۔

عذیر بلوچ نے ایرانی خفیہ ایجنسی کو پاکستان کی حساس معلومات دینے کا بھی اعتراف کرلیا۔ اعترافی بیان کے مطابق اویس مظفر ٹپی کو آصف زرداری کے لیئے 14 شوگر ملوں پر قبضے میں مدد کی جو کم پیسے دیکر خریدیں گئیں، میں نے آصف زرداری کے کہنے پر اپنے گروہ کے 15 سے 20 لڑکے بلاول ہاؤس بھیجے، لڑکوں نے بلاول ہاؤس کے گردہ نواح میں 30 سے 40 بنگلے اور فلیٹ زبردستی خالی کرائے، ان بنگلوں اور فلیٹس خریدنے کے لئے آصف زرداری نے انتہائی کم قیمت ادا کی۔

اقبالی بیان میں کہا گیا کہ ایرانی خفیہ ایجنسی کے حاجی ناصر کے ساتھ ایران گیا اور اس نے ایرانی خفیہ ایجنسی کے افسران سے ملاقات کرائی، ایرانی خفیہ ایجنسی نے میری حفاظت کی ضمانت دی اور بدلے میں مجھ سے معلومات دینے کا مطالبہ کیا جس پر میں راضی ہوگیا، ایرانی انٹیلی جنس کو میں نے کراچی میں آرمڈ فورسز کے اعلی افسران اور اہم تنصیبات کے نام بتائے، ایران کو کراچی کے حساس اداروں کے اعلی افسران کے نام اور رہائشگاہوں کی معلومات بھی دی۔

عذیر بلوچ نے کہا کہ کراچی میں قائم حساس اداروں کے دفاتر اور تنصیبات کے نقشے دیے اور تصاویر دینے کا وعدہ کیا، اہم تنصیبات کے داخلی و خارجی راستوں کی نشاندہی کرائی اور سیکیورٹی پر مامور لوگوں کی تعداد، رہائش آمد رفت کا بھی بتایا، کراچی اور کوئٹہ کے حساس ادارے کی تنصیبات سے متعلق معلومات دینے کا وعدہ کیا۔ اس بیان کے بعد مجھے خدشہ کے آصف زرداری اور جن لوگوں کا میں نے نام لیا ہے وہ مجھے اور اہلخانہ کو جانی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عزیر بلوچ کے 164 کے بیان پر متعلقہ مجسٹریٹ کو طلب کر رکھا ہے۔
یہ نہ بھی بتاتے تو بھی سب کو معلوم ہے کہ سندھ کا بیڑہ غرق کس نے کیا ہے، کون کر رہا ہے ۔
جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔
پر جاننے سے کیا ہوتا ہے۔ کوئی ایکشن ہو تو تب بات بنے نا۔
 
وجی

لائبریرین
سب باتیں ایک طرف جب تک یہ بیان عدالت میں نہیں دے گا تب تک کچھ نہیں ہوسکتا۔

Top