عزت بچاکر جان دینے والی ایرانی خاتون کا ماں کے نام دل دہلا دینے والا خط

حسینی

محفلین
قصاص کاحکم اسلام اور قرآن کا ہے۔۔۔ نہ کہ ایران کا۔
اسلام نے کہا ہے۔۔۔ قصاص میں تمہارے لیے زندگی ہے۔۔۔ جان کے بدلے جان، آنکھ کے بدلے آنکھ وغیرہ۔۔۔۔
البتہ کسی بھی قتل کے ثابت ہونے کے لیے کڑی شرائط ہیں۔۔۔ پھر قتل کی قسمیں بھی ہیں۔۔۔ عمد، شبہ عمد، قتل خطا
ان میں سے ہر ایک کا حکم الگ ہے۔۔۔ بعض میں اگر ورثہ راضی نہ ہوں تو قصاص ورنہ دیت ہے۔۔۔ جبکہ قتل خطا میں صرف دیت ہے۔
یہ لڑکی مسلمان اور شیعہ تھی۔۔۔ با حجاب بھی تھی۔۔۔ تو ایرانی حکومت کی اس لڑکی کے ساتھ کیا دشمنی تھی کہ اسے پھانسی پر لٹکا دیا جائے؟
اور پھر دنیا بھر کی دشمنی اور "دشنام" اپنے لیے جمع کرے۔
اسلامی حدود کے اجرا کے حوالے سے اگر معمولی سا بھی "شبہہ" پیدا ہوجائے اور اس کام کی تاویل میں کام آئے تو حد جاری نہیں ہوتی۔۔۔ اور ان باتوں کی ایرانی عدالتوں میں رعایت کی جاتی ہے۔
دوسری طرف سے یہ بات بھی یاد رہے کہ۔۔۔۔ ایران کے دشمن اس دنیا میں کم نہیں۔۔۔ جو کوئی بھی واقعہ اپنے لیے استعمال کرنے اور پروپیگینڈا کرنے لیے بے تاب رہتے ہیں۔
نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کا تو یہ بھی مطالبہ ہے۔۔ کہ اصلا قصاص کی سزا کی ختم کیا جائے۔۔ یا عمر قید میں تبدیل کیا جائے۔۔۔ جبکہ یہ صریح قرآن وروایات کے منافی ہے۔ تو کیا ان کی باتوں میں آکر یہ بات بھی مان لیں؟؟
 

محمد اسلم

محفلین
ناصبی سے مراد وہ شخص ہے جو حضرت علی سے بغض رکھے اور اس کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان پاک ہے
کہ حضرت علی سے بغض منافق کے علاوہ کوئی نہیں رکھتا اور اس فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کی روشنی میں ناصبی منافق کا ہی دوسرا نام ہے ۔
بغض کوئی بھی کسی سے بھی نہ رکھے،،،، یہی منافقت ہے ،،،، علی ہو یا معاویہ،،،، یا اور کوئی انسان۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
بغض کوئی بھی کسی سے بھی نہ رکھے،،،، یہی منافقت ہے ،،،، علی ہو یا معاویہ،،،، یا اور کوئی انسان۔۔۔
آپ شاید یہ کہنا چاہتے ہیں کہ " بغض " رکھنے والا منافق ہوتا ہے ۔ چاہے وہ کسی بھی انسان سے بغض رکھے ۔۔۔۔۔؟
بالکل درست ۔۔۔۔۔۔۔ متفق آپ کی اس بات سے ۔۔۔۔۔ مگر
خیال رہے کہ درج بالا فرمان پاک جس ہستی پاک کی زبان سے ادا ہوا وہ ہم جیسے انسانوں سے بدرجہا بہتر اور کامل ہستی ہے ۔ اور اس نے اس حکم کو " بغض علی " پہ چسپاں کیا ہے ۔
علی ہو یا کہ معاویہ یا کہ کوئی اور انسان ۔ بلاشبہ یہ سب ہی " عبد " کے حکم میں داخل مگر مراتب و درجات میں الگ الگ حیثیت کے حامل ۔ علی علی ہے اور نہیں کوئی اس کا ثانی ۔
حق یہ کہ کوئی بھی انسان برا نہیں ہوتا کہ اس سے نفرت کی جائے ۔ اس کے بغض میں مبتلا رہا جائے ۔
مگر یہ " اعمال " جو کہ صادر ہوتے ہیں انسانوں سے ۔ یہ اعمال ہی انسان کی پہچان اس کی شناخت بن جاتے ہیں ۔ اور یہ اعمال ہی بنیاد بن جاتے ہیں حب و بغض کی۔
آپ علی کے مقابل معاویہ کو لے آئے ۔ یہ آپ کا حب معاویہ ہی تو ہے ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں محبت پھیلائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسینی

محفلین
بغض کوئی بھی کسی سے بھی نہ رکھے،،،، یہی منافقت ہے ،،،، علی ہو یا معاویہ،،،، یا اور کوئی انسان۔۔۔
بھائی جی۔۔۔ اچھائی سے محبت اور برائی سے نفرت ہر انسان کی فطرت میں ہے۔
اسی طرح اچھے انسان سے محبت اور برے انسان سے نفرت بھی انسان کی فطرت میں ہے۔۔۔ اسلام نے جہاں امر بالمعروف کا حکم دیا ہے وہاں نہی از منکر کا بھی حکم دیا ہے۔
کیا آپ ابوجہل اور ابولہب سے بھی محبت کرتے ہیں؟؟
منافقت یہ ہوتی ہے کہ دل میں کچھ ہو اور زبان پر کچھ اور۔۔۔ لگتا ہے منافقت کے معنی میں غور نہیں کیا۔
 
زونی،
زھرا،
سعدیہ،
عندلیب،
مقدس نور،
مقدس،
ناعمہ عزیز،
صائمہ شاہ،

سب یہاں آئیں گے یہ قصہ پڑھیں گے اور دو چار دن گزریں گے تو کوئی نیا قصہ ملنے پر اس میں مشغول ہو جائیں گے۔اور یہ کوئی نئی بات نہیں یہ سب ایک معمول کا حصہ ہے۔ یہاں پر بھی یہی چل رہا ہے کوئی اسے وہابیت سے منصوب کر کے اس کے حق میں دلیلیں دے گا تو کوئی اسے انصاف کا میعار کہے گا لیکن جب اس کے ساتھ یہ قصہ دہرایا جائے گا تب اسے بہت تکلیف ہو گی بہت بلبلائے گا کوسنے دے گا۔اور پھر چند دن بعد کوئی اور اس جگہ کھڑاہوگا۔ کیا کبھی ایسا بھی ہو گا کہ کوئی کسی مظلوم کی خاطر آواز اٹھائے اسے انصاف دلانے کی کوشش کرے ۔ کاش اے کاش کبھی ایسا بھی ہو۔
 
اس خبر کا کیا سورس ہے ؟ حیرت ہے دنیا کے کسی اخبار اور چیریٹی آرگنائزیشن نے یہ خبر نہیں دی حالانکہ میں بہت عرصے سے اسے فالو کر رہی ہوں آپ کو کن ذرائع سے خبر ہوئی کہ یہ وہابی ہے اور خدا کے لیے کسی پاکستانی اخبار کا حوالہ مت دیجیے گا
میں نے کب کہا ہے کہ یہ وہابی تھی ؟؟؟
 
قصاص دیت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہیوں پر منحصر ہوتے ہیں ۔ جو جھوٹی گواہی دیتے ہیں یا سچی گواہی کو چھپاتے ہیں ۔ وہی اس قانون کے غلط استعمال کے ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ یہ بچی بھی کچھ ایسی ہی صورت حال کا شکار ہوئی ۔ اور حقیقت تو اللہ ہی جانتا ہے ۔ اس بچی کا اپنے خط میں " قصاص " جو کہ" ایرانی نہیں بلکہ اسلامی قانون ہے " کا ذکر اس حقیقت کی دلیل ہے کہ مقتول کے وارثوں نے معافی دینا قبول نہ کیا ۔ جبکہ کچھ عرصہ اک ماں نے اپنے بیٹے کے قاتل کو پھانسی سے چند لمحے پیشتر اک تھپڑ مار کر معاف کر دیا تھا ۔

بلاشبہ یہی سچ ہے ۔۔۔۔۔ ہم ایرانی سعودی نواز تو بہت زیادہ ہیں مگر انسان نواز کم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم مجموعی طور پر تفرقے کا اس قدر شکار ہو چکے ہیں کہ ہر معاملے کو گھسیٹ کر فرقہبازی کی نذر کر دیتے ہیں ۔ اور اپنے مفادات کی دکان سجا لیتے ہیں ۔ اللہ ہم سب کو ہدایت سے نوازے اور ہم اپنے مفادات میں الجھتے اسلامی سزا کے قانون کو دنیا کی نگاہ میں مذاق بنانے سے بچ جائیں ۔
ناصبی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
ناصبی سے مراد وہ شخص ہے جو حضرت علی سے بغض رکھے اور اس کی دلیل رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فرمان پاک ہے
کہ حضرت علی سے بغض منافق کے علاوہ کوئی نہیں رکھتا اور اس فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کی روشنی میں ناصبی منافق کا ہی دوسرا نام ہے ۔
حضور آپ نے تو سیدھا سادہ مجھے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا بغضی بنادیا جب کہ میرا عقیدہ تو یہ ہے
غالب ندیم دوست سے آتی ہے بوئے دوست
مشغول حق ہوں بندگی بوتراب میں

پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
یہ گنہگار بو ترابی ہے
مینڈھا سائیں مینڈھے سوہنے سرکار نایاب جی آپ ذرا یہ لنک دیکھئے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/علامہ-اقبال-کے-ایک-شعر-کا-مطلب-سمجھنا-چاہتا-ہوں۔.71531/

حیدریم قلندرم مستم
زبندہ مرتضیٰ علی ہستم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آتے ہیں شاہ جی آپ کی اس بات کی طرف کے ناصبی کا مطلب کیا ہے تو اس کو جاننے کے لیئے آپ کو مشہور شیعہ مفسر مقبول احمد کی کتاب " ضمیمہ جات مقبول " کا مطالعہ کرنا پڑےگا۔
شاہ جی یہ کتاب لاہور موچی گیٹ کے ارد گرد واقع شیعہ بک ہاؤس میں عام ملتی ہے ۔
 
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم مسلمانوں کے تمام فرقوں کے لئے انتہائی قابلِ احترام ہیں اور کوئی بھی ذی شعور مسلمان ان سے بغض کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جنابِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہما سے محبت کا اظہار بغض علی ہر گز نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے انتہائی قابل احترام روحانی بابا جی
آپ نے کیسے خود پہ لے لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ مجھے حیرت ہی نہیں بلکہ دکھ بھی ہوا ۔
بہرحال دلی معذرت کرتا ہے یہ فقیر ۔۔۔۔۔۔۔ میں نے صرف اک معلوماتی بات کی تھی ۔
سچ تو یہ کہ میں حقیر تو آپ جیسی محترم ہستیوں کو کسی بھی تفریق سے پاک " انساں " کی صف میں پاتا ہوں ۔÷
بہت دعائیں
آپ نے تو سیدھا سادہ مجھے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا بغضی بنادیا
 

نایاب

لائبریرین
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم مسلمانوں کے تمام فرقوں کے لئے انتہائی قابلِ احترام ہیں اور کوئی بھی ذی شعور مسلمان ان سے بغض کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جنابِ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ دوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہما سے محبت کا اظہار بغض علی ہر گز نہیں ہوسکتا۔۔۔۔۔
بلاشک ۔۔۔۔۔۔
درست کہا محترم بھائی آپ نے ۔۔۔۔
عشق جو کہیں مردود ہے کہیں مقبول ہے ۔وہ یہی صدا لگاتا ہے کہ " گر عشق کا دعوی ہے لیلی سے تو اس کے جوتے ؟ کو بھی خود سے برتر جانو "
 
بعض ہمارے شیعہ بھائی حضرت علی کرم اللہ سے محبت کے دعویٰ کرتے ہوئے دیگر خلفاء کے بارے میں نازیبا الفاظ کا اظہار کرتے ہیں جبکہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا اُن سے محبت کا اظہار اپنی اولادوں کے نام ان کے ناموں پر رکھنے سے ہوتا ہے ۔۔۔

اولاد
آپ کے بچوں کی تعداد 28 سے زیادہ تھی۔ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے آپ کو تین فرزند ہوئے۔ حضرت محسن علیہ السّلام، امام حسن علیہ السّلام اور امام حسین علیہ السّلام، جبکہ ایک صاحبزادی حضرت زینب علیہ السّلام بھی حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سے تھیں۔ باقی ازواج سے آپ کو جو اولاد ہوئی، ان میں حضرت حنیفہ، حضرت عباس بن علی علیہ السّلام شامل ہیں۔ علی ابن طالب علیہ السلام کی اولاد یہ ہیں :
۔ سیدنا حسن علیہ السّلام ۔ سیدنا حسین علیہ السّلام ۔ زینب علیہ السّلام ۔ ام کلثوم علیہ السّلام ۔ عباس علیہ السّلام ۔ عمر ابن علی ۔ جعفر ابن علی ۔ عثمان ابن علی ۔ محمد الاکبر ( محمد بن حنفیہ) ۔ عبداللہ ۔ ابوبکر ۔ رقیہ ۔ رملہ ۔ نفیسہ ۔ خدیجہ ۔ ام ہانی ۔ جمانی ۔ امامہ ۔ مونا ۔ سلمیٰ
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس فتویٰ میں سعودی مفتی اعظم کا اشارہ ان غیر ملکیوں کی طرف ہوگا جو کئی کئی سال بعد اس طرح کے "بہانے" بنا کر چھٹی لے کر اپنے ملکوں کو جاتے ہیں یا پھر وہ فوجی جو حالتِ جنگ میں جان بچانے کو ایسے بہانے تراشتے ہیں :)
 

نایاب

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس فتویٰ میں سعودی مفتی اعظم کا اشارہ ان غیر ملکیوں کی طرف ہوگا جو کئی کئی سال بعد اس طرح کے "بہانے" بنا کر چھٹی لے کر اپنے ملکوں کو جاتے ہیں یا پھر وہ فوجی جو حالتِ جنگ میں جان بچانے کو ایسے بہانے تراشتے ہیں :)
داعش سے ڈر لاگے رے ۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
دکھ کی بات تو یہ ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والی ان سفاک حکومتوں کی ایسی کہانیوں کو بھی سعودی اور ایرانی نواز اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں صاحب پوسٹ ہی کی مثال لے لیجیے یہی کہانی اگر سعودیہ میں ہوتی تو یہ کبھی اس پر آواز نہ اٹھاتے اور یہ ہی کیوں اس پوسٹ پر بیشتر نام صرف اس لئے کچے دھاگے سے بندھے چلے آئے کیونکہ یہ ایران سے متعلق تھی ورنہ یہ " ثنا خوانِ تقدیس مشرق " اتنے ہی اہل دل ہیں تو آسیہ بی بی کا دکھ انہیں کیوں نظر نہیں آتا جس کی کہانی بہت حد تک ریحانہ جباری سے ملتی جلتی ہے اپنے گھر میں انسانیت نام کو نہیں اور دوسروں پر انگلی اٹھانے میں پیش پیش
http://musacerantonio.wordpress.com...obably-came-across-this-week-in-social-media/
میں نے تو شاید چار ، چھے ماہ بعد پوسٹ کی ہے فورم پر ۔
باجی مجھ پر کب کا ادھار کھائے بیٹھی تھیں آپ؟:)
 

قیصرانی

لائبریرین
برادر حسینی اس مقدمے پر تبصرہ فرمائیے، یاد رہے کہ تبصرہ آپ کا ذاتی درکار ہے :)
اسلامی حدود کے اجرا کے حوالے سے اگر معمولی سا بھی "شبہہ" پیدا ہوجائے اور اس کام کی تاویل میں کام آئے تو حد جاری نہیں ہوتی۔۔۔ اور ان باتوں کی ایرانی عدالتوں میں رعایت کی جاتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
صاحبِ پوسٹ بہت ہی خراب محفلین ہیں۔

بلکہ میرا تو خیال یہ ہے کہ عرب و عجم میں آج تک جتنا بھی بغض و عناد رہا ہے وہ سب "اِن" کی "اِنہی" حرکتوں کی وجہ سے ہے۔

اور محفل میں بڑھتی ہوئی "شدت پسندی" کی سب سے بڑی وجہ بھی 'یہی صاحب' ہیں۔ :)
 
Top