فراز عرضِ غم کبھی اس کے روبرو بھی ہو جائے ۔ احمد فراز

مقدس

لائبریرین
عرضِ غم کبھی اس کے روبرو بھی ہو جائے
شاعری تو ہوتی ہے، گفتگو بھی ہو جائے

زخمِ ہجر بھرنے سے یاد تو نہیں جاتی
کچھ نشاں تو رہتے ہیں، دِل رفو بھی ہو جائے

رند ہیں بھرے بیٹھے اور مے کدہ خالی
کیا بنے جو ایسے میں ایک "ہُو" بھی ہو جائے

میں اِدھر تنِ تنہا اور اُدھر زمانہ ہے
وائے گر زمانے کے ساتھ تو بھی ہو جائے

پہلی نامرادی کا دکھ کہیں بسرتا ہے
بعد میں اگر کوئی سرخرو بھی ہو جائے

دین و دل تو کھو بیٹھے اب فرازؔ کیا غم ہے
کوئے یار میں غارت آبرو بھی ہو جائے​
احمد فراز کی کتاب "غزل بہانہ کروں" سے انتخاب​
 
واہ بہت خوبصورت انتخاب ہے مقدس ۔
زخمِ ہجر بھرنے سے یاد تو نہیں جاتی
کچھ نشاں تو رہتے ہیں، دِل رفو بھی ہو جائے۔
کیا کہنے ۔۔۔بہت عمدہ ۔
 
شیزان

لائبریرین
زخمِ ہجر بھرنے سے یاد تو نہیں جاتی
کچھ نشاں تو رہتے ہیں، دِل رفو بھی ہو جائے

بہت عمدہ ، بہت اعلیٰ
 
فاتح

لائبریرین
غزل تو بیحد خوبصورت ہے مگر حیرت اس بات پہ ہے کہ آپ اور شاعری؟
اور پھر اس پہ یہ کہ شاعری کی کتاب آپ کے ہاتھ لگ کیسے گئی؟
تمہارے سوال پر حیرت ہو رہی ہے بلال۔۔۔
اب تک اردو ویب لائبریری میں جتنی شاعری کی کتابیں موجود ہیں ان سب کی فارمیٹنگ مقدس نے ہی کی ہے بلکہ شاید دو ایک کتابیں تو پوری کی پوری ٹائپ بھی مقدس نے خود کی ہیں۔ :)
 
محمد بلال اعظم

واہ
مقامِ حیرت:eek:
 
مقدس

لائبریرین

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ضرور دو
:)
میں بہت کم دیتی ہوں
اس لیے میری طرف سے نو ٹینشن
لیکن نہیں دوں گا۔
مجھے یہ کراس کا سائن بالکل بھی اچھا نہیں لگتا اور پھر آپی ز کو تو بھول کے بھی نہیں دیا جا سکتا۔ ہاں البتہ آنٹیوں کی بات اور ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ تو میرے نانا جی کی کلیکشن تھی جو ان کے بعد میں نے قبضے میں کر لی
ہممم
اچھا ہے۔
ویسے ایہک بات ہے نانا جی ز کی کلیکشنز ہوتیں بہت اچھی ہیں۔
میرے نانا ابو کی کتابیں بھی بہت اچھی اور نایاب ہیں۔
اللہ پاک آپ کے اور میرے نانا ابو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کو بخش دے۔ آمین!
 
ثم آمین
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اچھاااااااااااااا تو یہ آپ ہیں ۔۔۔ ۔۔:)
شریر لڑکے ۔۔۔ اب تمہاری خیر نہیں :)

آپ ہیں؟؟؟؟کیا مطلب۔
آنٹی جی آپ کو بھی بتا دیا؟
Oh my God!
پچھلے ہفتے ایک کراس کی گیم بُری طرح ہارا ہوں، مزید نہیں ہار سکتا۔
مجھے بچاؤ
 
Top