عرب امارات کے یوم آزادی کے موقع پر کل دنیا کا آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا

زین

لائبریرین
متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے موقع پر (کل) دنیا کا آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوگا
ابوظہبی ........متحدہ عرب امارات کے یوم آزادی کے دن کے موقع پر (کل) منگل کو دنیا کا سب سے بڑا آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ شاہی محل سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات کا (کل) 2 دسمبر کو 37 واں یوم آزادی منانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ بیان کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا اور ریکارڈ ساز آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق آتش بازی 2 دسمبر کی شب ساڑھے 8 بجے شروع کی جائے گی جو 45 منٹ تک جاری رہے گی۔
 
Top