عراق ، کار بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک

عراق ، کار بم دھماکے میں 64 افراد ہلاک
عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں خواتین سمیت 64 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے عراقی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکا صدر سٹی کی مارکیٹ میں بیوٹی سلون کے قریب کھڑی گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت لوگوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد مارکیٹ میں موجود تھی، جس کے باعث ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک دہائی قبل روز دھماکوں کا نشانہ بننے والے بغداد میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے، لیکن اب بھی دہشت گردوں کی جانب سے عوامی مقامات اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
عراق میں داعش کے ابھرنے کے بعد وہاں سالوں سے جنگ اب فرقہ وارانہ لڑٓائی میں بدل چکی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکی اور عراقی فورسز کی جانب سے بھی داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑانے کی کوششیں جاری ہیں، اور اب تک کئی علاقوں سے انہیں پیچھے دھکیلا جاچکا ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1037066/
عراق کے دارلحکومت بغداد کے نواح میں بم دھماکہ، 64افراد جاں بحق​

 
خودکش حملے،دہشت گردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے اور قران و حدیث میں خودکشی کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے. قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ دہشتگرد جان لیں کہ وہ اللہ کی مخلوق کا بے دردی سے قتل عام کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں اور اللہ اور اس کے پیارے رسول صلم کی ناراضگی کا سبب بن رہے ہیں. حدیث رسول اللہ میں ہے کہ انسانی جان کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے زیادہ بیان ہے۔۔ بے گناہ اور معصوم لوگوں،عورتوں اور بچوں کے قتل کی اسلام میں ممانعت ہےاور اسلام کسی بھی انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔داعش خوارج قاتلوں ،جنونی ،انسانیت کے قاتل اور ٹھگوں کا گروہ ہے جو اسلام کی کوئی خدمت نہ کر رہاہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کی بدنامی کا باعث ہے اور مسلمان حکومتوں کو عدم استحکام میں مبتلا کر رہا ہے۔ داعش کے مظالم کے سامنے ہلاکو اور چنگیز خان کے مظالم ہیچ ہیں۔
 
Top