عجیب دھاگہ

ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
چلیں کوئی بات نہیں۔ کل صبح‌بتا دوں گا۔ابھی تو آپ کو دیر ہو رہی ہے۔
آپ نے کچھ بتانا تھا؟؟ ہممم۔۔۔ہاں۔۔مزدوری کیسے شروع کی؟



اور زکریا کو ذرا تفصیل سے بتائیے گا کہ ‘اداسی کے بھی موسم ہوتے ہیں؟ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے آپ کو بات یاد رہی؟ مزدوری کا چکر یہ ہے کہ لینگوئج کورس کے بعد ہمیں ایک ماہ کی ٹریننگ کرنی ہوتی ہے کسی بھی دفتر یا کسی بھی جگہ۔ تو میری پرنسپل صاحبہ کو میرے لئے یہ جگہ پسند آئی۔ابھی تو سارا دن مختلف گھروں‌سے سامان لانا اور لے جاتا ہوتا ہے۔ 3 گاڑیاں‌ہیں اور 5 بندے۔ ہر بندے کے کوشش ہے کہ میں اس کے ساتھ کام کروں۔ ان کو شاید اپنا کام آسان ہوتا دکھائی دیتا ہوگا۔ ویسے میرا باس بہت خوش ہے مجھ سے۔ کہ اچھا مزدور ملا جو کہ سارا دن نان سٹاپ کام کرتا ہے اور بدلے میں کچھ بھی پیسہ نہیں دینا پڑتا۔ اور کافی تک ان کے خرچے سے نہیں‌پیتا۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
اچھا، یہ تو اچھی بات ہے۔ پریکٹس ہو جائے گی۔ ہم بھی جب کالج میں تھے تو ہمیں بھی سیبجیکٹس کے مطابق پریکٹس کرنی پڑی تھی۔ اور ویسے جب میں یہاں آتی ہوں تب تو آپ یہاں ہوتے ہیں سارا دن وہ بھی نان سٹاپ کام کب کرتے ہیں؟ اور اگر وہ آپ کو نہیں دیتا۔ تو آپ کو کورس والے ضرور کچھ دے رہے ہوں گے۔ ہے نا؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جی سافٹ وئیر انجینئر اور یہ کام تو مختلف ہیں ناں۔ ویسے کوئی بھی کچھ نہیں‌دے رہا پیسے۔ 8 یورو فی دن مل رہے ہیں اس مشق کے، یعنی کہ 160 یورو مہینے کے، جن میں‌سے 83 یورو بس کے لگ جاتے ہیں۔ :( اب کیا کروں اور کیا نہ کروں
 

ماوراء

محفلین
یہ تو پڑھائی کا حصہ ہے نا۔ اس کو تو کرنا ہی ہے نا۔ اور فن لینڈ میں یورو تو نہیں ہے۔ ہے نا؟؟ میرا خیال ہے کہ فِم ہے؟؟
 

F@rzana

محفلین
ارے کوئی ہے ے ے ے ے ے
میں پانچ دن کے لئے “اوسلو“ جارہی ہوں
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی
:roll:

:idea:
 

قیصرانی

لائبریرین
اب کیا فائدہ۔ میں‌تو ہو بھی آیا۔۔۔جو کچھ دیکھنے سے رہ گیا ہو وہ میری طرف سے بھی دیکھ لیجئے گا۔ ویسے 5 دن غیر حاضر رہیں گی؟ ایک اور دھاگہ کھول لوں ابھی سے؟ ویسے کب جا رہی ہیں‌:( کیوں‌جا رہی ہیں :roll: کیا جانا ضروری ہے؟ :cry: :(
 

F@rzana

محفلین
اوئے ہوئے بے بی،
نہ رو بابا
ممی ہاتھی کو ابھی بلا کر لاتے ہیں
بلکہ اسی کو ڈھونڈھنے جارہی ہوں
۔
 

قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
اوئے ہوئے بے بی،
نہ رو بابا
ممی ہاتھی کو ابھی بلا کر لاتے ہیں
بلکہ اسی کو ڈھونڈھنے جارہی ہوں
۔
:shock: کیا واقعی آپ کو ممی ہاتھی والی کہانی پتہ ہے؟ پر کیسے؟
وہ تو میں‌نے آج تک کسی کو نہیں بتائی :oops: :roll: :shock:
 

قیصرانی

لائبریرین
یہی تو بات ہے کہ میں‌نے بتائی بھی نہیں۔ کیا میری تخیل میں‌کی گئی بات بھی سنائی دیتی ہے؟
 

F@rzana

محفلین
اور یہ تو بتانے کی قطعی ضرورت نہیں کہ سب سے بڑے فنکار شمشاد بھائی ہیں :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
ششششششششششششش۔ باجو کا غصہ ہم نہ اترے کہیں۔ فرزانہ آپ کا نام تو فرزانہ ہے پر۔۔۔اس پیغام کو پڑھ کر اب کیا کہوں۔۔۔
ماننا ہی پڑتا ہے کہ فرزانہ فرزانہ ہی ہوتی ہیں
ویسے ممی ہاتھی ابھی تک نہیں ملیں کیا؟
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، بہت عمدہ۔ ماشاء اللہ بہت اچھی قوتٍ برداشت اور ٹھنڈے دل والے ہیں‌آپ :)
 
Top