انٹرویو عبداللہ محمد بھائی کا انٹرویو

کھیتوں میں کام کرتے ہوئے آپ کی تعلیم نے کوئی نئے در وا کرنے میں مدد کی

میرے خیال میں اس طرح کے تجربات کے لئے آپکے پاس وسیع زمین کا انتظام ہونا چاہیے۔ جس طرح کی محدود زمین اور وسائل میرے پاس ہیں ان میں زیادہ در وا نہیں کر سکا۔ البتہ شروع میں کیڑا تھا جس میں زمین کے ٹیسٹ بھی کرواتا تھا سلفر بورون زنک وغیرہ کا موازنہ بھی کرتا تھا یوریا کتنی اور ڈی اے پی کتنی ہو سب کوشش کرتا تھا۔ لیکن وہ ہمارے ہاں ایک کہاوت مشہور ہے کہ موچیوں کہ ہاں اک لڑکی باہر سے بیاہ کر آئی تو اسکو چمڑے کی بو آئے تو اس نےشوہر اور سسر نے کہنا آپ یہ کرو وہ کرو وغیرہ خیر کچھ دن گزرے تو ان کو بھی باقی گھر والوں کی طرح. اس بوکی عادت ہو گئی تو وہ گاؤں بھرمیں سب کو کہتی پھرے
"ویکھیا جے میں ایناں دی بو مکا دتی اے"
کہ مترادے ہمارا کیڑا بھی اک دو فصلوں میں نقصان کے بعد مٹھا ہو گیا تھا۔

I actually loved Fielding
Infact میں کبھی کبھی گراؤنڈ میں رینڈم لڑکوں سے کہہ دیتا تھا کہ یار صرف فیلڈنگ کروا لو ۔۔
 
آپ تو علمی قرابت دار نکلے!

ارے کہاں برادرم کہاں آپ اور کہاں میں اپنی کلاس کا بھی نکھٹو ترین لیکن آپ نے شاید غور ہی نہیں کیا میں نے اسکا اظہار پہلے بھی کیا تھا۔

یوں بھی جب سے معلوم پڑا کہ انہوں نے پالیمر میں مقالے جات لکھ رکھے ہیں ہمیں ان سے اُلفت و ہمدردی یکساں و بیک وقت ہو گئی ہے- لہذا ہم انکا انٹرویو شروع کر رہے-

یہ سوال (عرفان سعید
استاد محترم محفل جان توں پہلاں اے دس دیو کوئی گلی بنی ست سالاں اچ کہ جواب ای اے)
؟بھی میں نے اسلئے کیا تھا کہ شاید آپکے علم میں ہو کہ کوئی حل نکل آیا کیونکہ میں تو فیلڈ سے بلکل آؤٹ آف ٹچ ہوں حالانکہ کلاس فیلوز اور سینئیرز کے توسط سے کچھ نہ کچھ خبررہتی ہی ہے پھر بھی۔

ویسے میں نے یہ سوال اس لئے پوچھا تھا کہ ایک دفعہ کہیں پڑھا تھا سمندر کی تہوں میں ایسا بیکٹریا پایا گیا ہے جو پولیمر پلاسٹک کھا سکتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
I actually loved Fielding
Infact میں کبھی کبھی گراؤنڈ میں رینڈم لڑکوں سے کہہ دیتا تھا کہ یار صرف فیلڈنگ کروا لو ۔۔
زبردست!
مجھے خود فیلڈنگ کا بہت شوق تھا اور اکثر خود ہی ڈائیو لگانے اور مشکل کیچ پکڑنے کی پریکٹس کرتا رہتا تھا۔ اس کے باعث محلے کی ٹیم میں ایک شہرت بھی تھی۔
 
میں اکیلا دن بھر دیوار سے گیند مار کر کیچز کی پریکٹس کرتا رہتا تھا۔
 
عرفان سعید

محفلین
ویسے میں نے یہ سوال اس لئے پوچھا تھا کہ ایک دفعہ کہیں پڑھا تھا سمندر کی تہوں میں ایسا بیکٹریا پایا گیا ہے جو پولیمر پلاسٹک کھا سکتا ہے۔
ابھی تک میرا فہم یہ ہے کہ پالیتھین، پولی پروپلین وغیرہ میں کوئی ہیٹرو ایٹم (آکسیجن، نائٹروجن، وغیرہ ) نہیں ہے تو کسی مائکرو آنگزم سے اس کی تحلیل ابھی تک تو ناممکن ہے۔
میں نے آپ کے حوالے کو تفصیل سے تو نہیں دیکھا لیکن اس میں پلاسٹک بوتلوں پر بیکٹریا کی جو بات کی گئی ہے وہ اس لیے قابلِ فہم ہے کہ یہ بوتلیں پالی ایسٹر سے بنتی ہیں، جس میں آکسیجن پولیمر کی مین چین میں بانڈ بنا رہی ہوتی ہے۔
 
اگلے سوالات:
1) محفل ختم ہو رہی ہے، اگر کوئی سے دس محفلین ساتھ لے کر نئی محفل کی بنیاد رکھنی ہو تو وہ کون سے ہوں گے؟
2) آپ کے بچپن میں بھی آج جیسے آندھی طوفان کے ساتھ (اگر آپ کے علاقے میں بھی آیا ہے تو)، جمعن شاہ کی کہانیاں منسوب تھیں؟
3) ساگ ود مکئی کی روٹی یا کنک کی روٹی؟
4) کڑھی چاول یا دال چاول؟
5) چیس یا ٹینس؟
6) ذہنی مشقت یا جسمانی مشقت؟
7) فصل ربیع یا فصل خریف؟
8) بائیو پولیمرز یا سنتھیٹک پولیمرز؟
 
عرفان سعید

محفلین
اپنے دور میں جاوید میانداد مجھے بطور بیٹسمین بہت پسند تھے۔ ان کے بارے میں آپ کے تاثرات اور تجزیہ کیا ہے؟
آج کے دور میں کرکٹ بہت تیز رفتار ہو گئی۔ میانداد اگر آج کھیل رہے ہوتے تو کیا آج کی کرکٹ سے انصاف کر پاتے؟
 
جاوید جی کو کبھی لائیو کھیلتے تو نہیں دیکھا لیکن انکے مطلب سنا بوہت ہے سنیل گواسکر جی کپتان خان ،سدھو سب لوگ انکی بہت تعریف کیا کرتے ہیں۔ حالیہ آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان سیریز میں اننگ بریک شو میں پینل نے ان کو پاکستان کےتین بہترین کھلاڑیوں میں رکھا تھا تو اسکا مطلب ہے یقیناً سوپر کھلاڑی تھے۔
جاوید میانداد کی اننگز کی جھلکیاں وغیرہ جو میسر ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاں اوہ ایڈاپ کر سکتے تھے لیکن اس میں ایک نکتہ ہے کہ ابھی حال میں رکی پونٹنگ بتا رہے تھے کہ جب ہم کرکٹ سیکھ رہے تھے تو ہم اپنا بیٹ بلکل سیدھا لے کر آتے تھے اور یہ سوچ ہوتی تھی گیند روکیں گے لیکن اگربُری گیند ہوئی تو ماریں گے جبکہ اب کے بلے باز ہائی لفٹ لے کر آتے ہیں جسکا ایک ہی مطلب ہے وہ ماریں گے۔ تو مجموعی طور پر جو تیزی آئی ہے وہ تو الگ ہی لیول پر ہے۔
 
بہت اچھا تجزیہ کیا ہے اور یہ واقعی وہی کر سکتا ہے جسے کرکٹ سے والہانہ لگاؤ ہو۔
اُس دور کی کرکٹ اور آج کی برق رفتار کرکٹ میں آپ کی پسند کیا ہے؟
 
جاوید جی کو کبھی لائیو کھیلتے تو نہیں دیکھا لیکن انکے مطلب سنا بوہت ہے سنیل گواسکر جی کپتان خان ،سدھو سب لوگ انکی بہت تعریف کیا کرتے ہیں۔ حالیہ آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان سیریز میں اننگ بریک شو میں پینل نے ان کو پاکستان کےتین بہترین کھلاڑیوں میں رکھا تھا تو اسکا مطلب ہے یقیناً سوپر کھلاڑی تھے۔
جاوید میانداد کی اننگز کی جھلکیاں وغیرہ جو میسر ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہاں اوہ ایڈاپ کر سکتے تھے لیکن اس میں ایک نکتہ ہے کہ ابھی حال میں رکی پونٹنگ بتا رہے تھے کہ جب ہم کرکٹ سیکھ رہے تھے تو ہم اپنا بیٹ بلکل سیدھا لے کر آتے تھے اور یہ سوچ ہوتی تھی گیند روکیں گے لیکن اگربُری گیند ہوئی تو ماریں گے جبکہ اب کے بلے باز ہائی لفٹ لے کر آتے ہیں جسکا ایک ہی مطلب ہے وہ ماریں گے۔ تو مجموعی طور پر جو تیزی آئی ہے وہ تو الگ ہی لیول پر ہے۔

اسکی ایک مثال یوں بھی ہو سکتی ہے کہ باز بال کرکٹ کے ساتھ چلنے کے لئے جو روٹ جیسے کلاسیکل بلے باز نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں ریورس سکوپ شروع کر دی ہے۔ لیکن اسکے باوجود وہ ہیری بروک /لیونگ سٹون جیسی ہٹنگ نہیں کر سکتے چونکہ وہ V میں بیٹنگ کریں بیٹ سلپ سے لے کر آئیں وغیرہ وغیرہ کی سوچ سے پروان چڑھے ہیں جو کہ نہ چاہ کر انکے خانہ لاشعور میں ہمیشہ رہے گا۔ دوسرا آج کے کرکٹرز میں لا اُبالی پن نظر آتا ہے کہ ہم نے پہلی گیند سے ہی مارنا خواہ جو بھی نتیجہ آئے لیکن انکی یہی اپروچ آج انکو دوسروں سے منفرد اور لیگز میں پہلی پک بناتے ہیں تو وہ بے خوف ایسا ہی کھیلیں گے۔
 
اُس دور کی کرکٹ اور آج کی برق رفتار کرکٹ میں آپ کی پسند کیا ہے؟

اگر میں ایسا کہوں کہ نہ بھائی مجھے آج کی برق رفتار کرکٹ پسند نہیں ہے تو انتہائی غلط ہوگا۔ اس کرکٹ میں چارم تو ہے لیکن 00 کے ابتدائی سالوں میں وہ 200-250 رینج کے سلو مگر ہائی وولٹیج میچ ہوتے تھے انکا بھی اپنا لطف تھا۔ پھر لمبے لمبے سکوروں والے ٹیسٹ میچز اور ڈرا پر ڈرا بھی خوب بھلے لگتے تھے لیکن اگر آپ آج کسی کو وہ میچ دکھائیں گے تو بہت بورنگ لگیں گے۔ میں خود اب شاید پچاس اوور مکمل یکسوئی سے شاید ہی دیکھ پاؤں جبکہ بچپن میں پورے 90 اوورز گرمی سردی کی پروہ کئے بغیر ٹی وی پر نظریں ٹکائے دیکھ سکتا تھا۔ اسکی ایک مثال میں نے حال میں ہی ایک جگہ سنی کہ ایک انڈین رائٹرز کہہ رہے کہ انکی سٹوری یہ کہہ کر ریجیکٹ کر دی گئی کہ یہ سکینڈ سکرین ایبل نہیں ہے۔
بولے تو یہ سٹوری اتنی گھمبیرتا والی ہے کہ آپکو ہر وقت فوکس کرنا لازمی ہے تاکہ آپ اسکو سمجھ سکیں جبکہ ایڈائینس اس وقت ایسی فلم/سیزن(کہانی) دیکھنے کی خواہاں ہے جس میں وہ ساتھ موبائل پر ٹک ٹاک انسٹا چلاتے رہے اور فلم ٹی وی پر چلتی رہے۔ اوپر سے دیکھ کر وہ صبح/سکول میں بتا سکیں اوہ واؤ مین میں نے کیا ہی فلم دیکھ ڈالی۔ وغیرہ وغیرہ۔

انج دوواں گلاں اچ خورے کوئی میل جول ہے یا نہیں پر مینوں لگ ریا۔
 
بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ آجکل اٹینشن سپین بہت کم ہو گیا ہے۔
اب مجھے ہی دیکھیں، آپ کی دوجی گل میں نے پڑھی ہی نہیں! :)
 
1) محفل ختم ہو رہی ہے، اگر کوئی سے دس محفلین ساتھ لے کر نئی محفل کی بنیاد رکھنی ہو تو وہ کون سے ہوں گے؟

دس لوگوں کی محفل تو نہیں وٹس ایپ گروپ ای ہوسکتا ہے اور اسکے لئے پوچھ لیتے ہیں کون کون آنا چاہتا ہے۔

2) آپ کے بچپن میں بھی آج جیسے آندھی طوفان کے ساتھ (اگر آپ کے علاقے میں بھی آیا ہے تو)، جمعن شاہ کی کہانیاں منسوب تھیں؟

یقیناً ایسی کہانیاں پنجاب کے ہر علاقے میں مقامی ٹچ کے ساتھ موجود ہیں۔

3) ساگ ود مکئی کی روٹی یا کنک کی روٹی؟

باجرے کی تو پھر بھی کھائی ہے مکئی دی روٹی اج تک نہیں کھادی۔

4) کڑھی چاول یا دال چاول؟

کڑھی چاول

5) چیس یا ٹینس؟

چیس کھیلنے کے لئے۔
ٹینس دیکھنے کے لئے۔

6) ذہنی مشقت یا جسمانی مشقت؟

دونوں کی ضرورت ہے اس وقت مجھے

7) فصل ربیع یا فصل خریف؟

ربیع کر لیں کہ سردیوں کی فصلوں کی وائب اچھی آتی ہے۔

8) بائیو پولیمرز یا سنتھیٹک پولیمرز؟

دونوں ہی ضروری ہیں فی زمانہ
 
یاز

محفلین
اسکی ایک مثال میں نے حال میں ہی ایک جگہ سنی کہ ایک انڈین رائٹرز کہہ رہے کہ انکی سٹوری یہ کہہ کر ریجیکٹ کر دی گئی کہ یہ سکینڈ سکرین ایبل نہیں ہے۔
بولے تو یہ سٹوری اتنی گھمبیرتا والی ہے کہ آپکو ہر وقت فوکس کرنا لازمی ہے تاکہ آپ اسکو سمجھ سکیں جبکہ ایڈائینس اس وقت ایسی فلم/سیزن(کہانی) دیکھنے کی خواہاں ہے جس میں وہ ساتھ موبائل پر ٹک ٹاک انسٹا چلاتے رہے اور فلم ٹی وی پر چلتی رہے۔ اوپر سے دیکھ کر وہ صبح/سکول میں بتا سکیں اوہ واؤ مین میں نے کیا ہی فلم دیکھ ڈالی۔ وغیرہ وغیرہ۔
بہت خوب جناب۔
یہ بات تو آپ پہلی دفعہ سنی/پڑھی۔ واقعی درست بات لگتی ہے۔
 
Top