سولھویں سالگرہ عالمی مشاعرہ 2021 بسلسلہ جشنِ یومِ تاسیس شانزدہم

علی وقار

محفلین
ہم نے کوئی بیس پچیس احباب کو بذریعہ نجی مکالمہ شرکت کا دعوت نامہ بھیجا تھا ۔۔۔ مگر فارم پر ابھی تلک محض 14 لوگوں نے ہی بھرا ہے ۔۔۔ ان میں بھی ایک فارم ہمارا ہے جو ہم نے ٹیسٹنگ کے لیے بھرا تھا اور ایک جاسمن بہن کا جو انہوں نے ہمارا دل رکھنے کے لیے بھر دیا تھا :)
بھئی جو جو خواتین و حضرات شرکت کے لیے سنجیدہ ہیں، ان سے گزارش ہے کہ براہ مہربانی تھوڑا سا کشٹ اٹھا کر فارم پر کر دیں ۔۔۔ تاکہ ہمیں حتمی فہرست ترتیب دینے میں کچھ سہولت ہو سکے۔
فارم کا ربط
سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء
بہتر ہو گا کہ اُن کے اسمائے گرامی یہاں درج کر دیجیے تاکہ ہم سب مل کر انہیں ٹیگ کر دیں۔
 
ایک اور اہم بات ۔۔۔
ہمارے یہاں بجلی اور انٹرنیٹ کے حالات کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں ۔۔۔ بارشوں کا موسم بھی چل رہا ہے سو ہمیں ضرورت ہے ایک عدد ایسے شریک میزبان کی جن کا بجلی اور انٹرنیٹ کا کنکشن قابل بھروسہ ہو اور وہ ہمارا رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں بحیثیت ’’کو۔ہوسٹ‘‘ مشاعرے کی کاروائی کو آگے بڑھا سکیں۔ برائے مہربانی قدم بڑھائیں اور اپنی خدمات رضاکارانہ فراہم کر کے ثوابِ دارین کی امید رکھیں۔ شکریہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
۔۔۔ اور سامعین انڈے ٹماٹروں کا وافر اسٹاک جمع کر لیں ۔۔۔ :)

سامعین اس امر کو یقینی بنائیں کہ انڈے مرغی کے بطن شریف سے تازہ برامد ہوئے ہوں اور ٹماٹروں کو بھی اپنے طفولیت کے دور میں قدم رکھے زیادہ عرصہ نہ بیتا ہوں اور ان کے چھلکے کی چمک ماند نہ پڑی ہو۔ وجہ اس طراوٹ اور تازگی کہ یہ ہو کہ مشاعرے میں اہلیان مشاعرہ کو تازہ بہ تازہ آملیٹ کے سینڈوچ پیش کیے جاسکیں اور مہمانان مؤقرین کی خاطر تواضع بھی کیا جا سکے ۔
ٹارزن صاحب سے گزارش ہے کہ اشیاء خوردونوش کے تذکرے کو اس سے زیادہ سنبھالنا ممکن نہیں اس لیے مشاعرے کے تذکرے میں انہیں قرار واقعی احترام سے برتا جائے ۔ ۔
اچھا مذاق کر لیا کرتے ہیں آپ
زیک ذرا دیکھیے ٹارزن صاحب مزاح کو کرکرا کر نے پر تلے ہیں !
 
علی وقار

محفلین
ٹیگ کریں گے تو اطلاع ہو پائے گی نا سر۔ :) کوئی بات نہیں۔ اپنی انا کو پھر سے سلا دیجیے۔ :) فہرست پیسٹ کر دیجیے۔ ہم مل کر ٹیگ کر لیتے ہیں یعنی میں، عدنان بھائی اور دیگر جو اس لڑی میں متحرک ہیں۔ ہم ان معزز شعرائے کرام کو ٹیگ کر دیں گے۔
 
اپنی انا کو پھر سے سلا دیجیے۔
بہت لمبی نیند سو کر اٹھی ہے ۔۔۔ اب دوبارہ اتنی آسانی سے نہ سوئے گی :)
بھئی جنہوں نے فارم بھر دیا ہے، ان سے تو ہم رابطہ کر ہی لیں گے ۔۔۔ دیگر کی یاد دہانی کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے ۔۔۔ اب تھوڑی سی محنت سب کو خود بھی کرنی چاہیے۔
 
(y)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

علی وقار

محفلین
ہمارے یہاں بجلی اور انٹرنیٹ کے حالات کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں ۔۔۔ بارشوں کا موسم بھی چل رہا ہے سو ہمیں ضرورت ہے ایک عدد ایسے شریک میزبان کی جن کا بجلی اور انٹرنیٹ کا کنکشن قابل بھروسہ ہو اور وہ ہمارا رابطہ منقطع ہونے کی صورت میں بحیثیت ’’کو۔ہوسٹ‘‘ مشاعرے کی کاروائی کو آگے بڑھا سکیں۔ برائے مہربانی قدم بڑھائیں اور اپنی خدمات رضاکارانہ فراہم کر کے ثوابِ دارین کی امید رکھیں۔ شکریہ۔
سید عاطف علی بھائی اس سلسلے میں ٹیگ کیا تھا۔
 
بھئی حاضر تو ہوں ۔ میرا کنکشن بھی گزشتہ ماہ اپگریڈ اور مستحکم ہو گیا لیکن ہوسٹنگ کے ہنر اور لیاقت سے قطعاََ عاری ہوں ۔ اس کا کیا کیا جائے ؟
ہم باقی سب کون سے ضیا محی الدین ہیں :)
بس جو سمجھ آئے، وہ کرتے جائیے گا :)
 
:ROFLMAO:
 
معزز محفلین کرام، آداب و تسلیمات!

مشاعرے کے لیے زوم میٹنگ شیڈول کر دی گئی ہے اور شعرا کو میٹنگ کی تفصیلات نجی مکالمے کے ذریعے بھیج دی گئیں ہیں۔
دیگر محفلین کے لیے مشاعرے کو ان شاء اللہ محفل پر بذریعہ یوٹیوب براہ راست نشر کیا جائے گا، جس کے لیے زمرہ بزمِ سخن میں ایک نئی لڑی بنائی جائے گی۔

امید ہے کہ تمام محفلین مشاعرے کو ضرور ملاحظہ فرمائیں گے۔ مشاعرہ کل پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے منعقد کیا جائے گا۔

والسلام۔
 
علی وقار

محفلین
دیگر محفلین کے لیے مشاعرے کو ان شاء اللہ محفل پر بذریعہ یوٹیوب براہ راست نشر کیا جائے گا، جس کے لیے زمرہ بزمِ سخن میں ایک نئی لڑی بنائی جائے گی۔
شکریہ۔ گُلِ یاسمیں کیا آپ سامعین و ناظرین میں شامل ہونا چاہیں گی؟ ٹیگ ملے تو اس لڑی میں تشریف لائیے گا۔ محمد عبدالرؤوف بھائی کیا آپ شعرائے کرام میں شامل ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top