عالمی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس وبا کو ’عالمی ایمرجنسی‘ قرار دیدیا

جاسم محمد

محفلین
عالمی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس وبا کو ’عالمی ایمرجنسی‘ قرار دیدیا
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1971732-coronavirus-1580418289-154-640x480.jpg

چین میں نئے کرونا وائرس کی وبا 18 ممالک میں پھیلنے کے بعد اسے عالمی ایمرجنسی قرار دیا گیا ہے (فوٹو: عالمی ادارہ برائے صحت)

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے تحت قائم عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین سے پھوٹنے والی کرونا وائرس کی ایک نئی قسم کے پھیلاؤ کو ’عالمی ہنگامی صورتحال‘ قرار دے دیا۔

30 جنوری کو ڈبلیو ایچ او کے صدر دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں چینی ماہرین نے چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والے کرونا وائرس کی نئی قسم سے 170 افراد کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ 7711 مریضوں میں تصدیق ہوئی جب کہ 12 ہزار 167 مریض مشتبہ قرار دیئے گئے ہیں، ان مریضوں میں 1370 افراد تشویش ناک ہیں اور صرف 124 افراد ہی صحت مند ہوکر ہسپتال سے فارغ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی عالمی ایمرجنسی کے ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 18 ممالک میں 82 نئے کیس سامنے آئے ہیں لیکن بتایا گیا کہ ان میں سے صرف 7 افراد ایسے ہیں جنہوں نے چین کا سفر نہیں کیا تھا۔ چین سے باہر تین ممالک میں کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوا ہے۔ واضح رہے کہ چینی حکام عالمی ادارہ صحت سے ہر روز مسلسل رابطے میں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے چینی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کی فوری شناخت اور جینیاتی تجزیئے پر چینی کارکردگی کو سراہا۔ اس کی بدولت اب دنیا بھر میں کرونا وائرس کی شناخت ممکن ہوگئی ہے اور بچاؤ کے نئے طریقے بھی سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کرونا وائرس کا سب سے پہلا کیس گزشتہ برس دسمبر میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد کئی ممالک کے چین سے سامان کی ترسیل اور پروازیں تک روک دی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کرونا وائرس؛ پاکستان نے چین کیلیے تمام پروازیں معطل کردیں
ویب ڈیسک جمع۔ء 31 جنوری 2020
1971650-pakistanflightsoperationsuspendedtochina-1580411523-701-640x480.jpg

آپریشن معطلی کا فیصلہ دو فروری تک برقرار رہے گا، فیصلے میں توسیع کا معاملہ بعد میں طے کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

کراچی: کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس سے نجات تک چین سے کوئی پاکستانی واپس نہیں آئے گا، حکومت کا اعلان
ویب ڈیسک ہفتہ 1 فروری 2020

1973674-corona-1580552328-501-640x480.jpg

کورونا وائرس کا شکار پاکستانی طلباء اب صحت مند ہیں, ڈاکٹر ظفر مرزا فوٹو: فائل

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مکمل نجات تک چین سے کوئی پاکستانی واپس نہیں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشویش پھیلی ہوئی ہے، کرونا وائرس کی 4 اقسام ہیں، یہ پانچواں اور نیا ہے، دنیا میں اب تک 249 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں،اس وقت یہ بیماری 99 فیصد صرف چین میں ہے، اب دنیا کے 27 ملکوں میں یہ وائرس پھیل چکا ہے، ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض کنفرم نہیں ہوا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ووہان شہر میں 120 ممالک کے لوگ رہ رہے ہیں، 7 سے 8 ممالک نے اپنے شہری چین سے نکالے ہیں یا نکالنے کی درخواست کی ہے،سوال پیدا ہوتا ہے کہ باقی ممالک اپنے شہری نکال رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں نکال رہے، ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کی صحت کے حوالے سے یہ ٹھیک نہیں ہے، حکومت اس معاملے میں چین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کو چینی حکومت کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے، ہم پوری طرح سے چین کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے بڑی طویل بات چیت ہوئی ہے، چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ تمام پاکستانی یہاں محفوظ ہیں، پاکستانیوں کے لئے وہ سب کر رہے ہیں جو کیا جانا چاہیے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس فیصلے پر قائم ہے کہ ہمارے طلبہ کی دیکھ بھال بہترین ہو رہی ہے، اگر کوئی معاملہ نوٹس میں آتا بھی ہے تو اس کا ازالہ کیا جاتا ہے، کچھ ممالک نے چین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے باشندوں کو نکالنا چاہتے ہیں، چین نے یہ واضح کیا ہے کہ مفاد عامہ کے کیے یہ ٹھیک اقدام نہیں، ووہان میں ابھی 120 ممالک کے شہری رہ رہے ہیں اور تمام ممالک اس کی تائید کر رہے ہیں کہ چین بہترین اقدامات اٹھا رہا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں ہمارے شہریوں کا خیال رکھا جا رہا ہے، جو 4 پاکستانی طلباء کورونا وائرس کا شکار ہوئے وہ اب صحت مند ہیں،ان چاروں پاکستانی طلباء میں وائرس کی تشخیص ابتدا میں ہی ہو گئی تھی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں جن کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔ چینی حکومت دفتر خارجہ سے رابطے میں ہے، چین میں مقیم پاکستانی اس وقت تک یہاں نہیں آ سکیں گے جب تک وہ ڈیزیز فری نہ ہوں،جس طرح کوئی بھی چینی باہر کے ملک میں سفر کرنے کا اہل نہیں ہو گا جب تک وہ 14 دن تک آبزرویشن میں نہیں رہے گا، ایسے ہی پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بھی ہو گا،اس قدم سے پاکستان کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
 
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مکمل نجات تک چین سے کوئی پاکستانی واپس نہیں آئے گا

،سوال پیدا ہوتا ہے کہ باقی ممالک اپنے شہری نکال رہے ہیں تو ہم کیوں نہیں نکال رہے،

وبا زدہ شہر میں محصور پاکستانیوں کے ہر قسم کے آرام و آسائش کا خیال رکھا جانا لازمی ہے لیکن ایسی صورتحال میں شریعتِ مطہرہ کا حکم یہی ہے کہ جس علاقے میں وبا پھوٹ پڑے، وہاں نہ جاؤ، اور اگر تمہارے شہر میں وبا پھیلے تو اس شہر سے باہر نہ جاؤ، اور یہی بات عینِ فطرت بھی ہے کہ وبا زدہ علاقے سے متاثرین کو نکالنے کے بجائے وبا کو پھیلنے سے بچانا زیادہ ضروری ہے۔
 
مشکل وقت میں ساتھ دینے پرپاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں، چین
ویب ڈیسک اتوار 2 فروری 2020
1974352-gengshuang-1580619032-762-640x480.jpg

پاکستان، روس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف ہماری مدد کررہے ہیں، ترجمان چینی دفترخارجہ

بیجنگ: چین نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کوروناوائرس کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، پاکستان، روس، کوریا، بیلارس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف اس وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کررہے ہیں، ہم مشکل میں ساتھ دینے والے ان تمام دوستوں کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اس موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 260 تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی تقریباً تمام ہی ہلاکتیں ہوبائی صوبے میں ہوئی ہیں جب کے ووہان سے ہی اس وائرس کی ابتدا ہوئی ہے اور اب کئی ممالک اس پراسرار وائرس کی زد میں ہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
جن علاقوں میں یہ وائرس تیزی سے پھیلا ہوا ہے، وہاں رہنے والوں کے مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے اور عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور، خوش قسمتی کی بات ہے کہ ایسا ہو بھی رہا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ اگر یہ لہر چل پڑتی ہے تو پھر حفاظتی اقدامات پر زور دینا ہو گا۔ یہ وائرس انسان سے انسان کو لاحق ہوتا ہے اس لیے قریبی ربط و تعلق سے گریز کرنا ہو گا۔ جس علاقے میں یہ مرض پھیلے، اسے بہرصورت کڑی نگرانی میں رکھنا ہو گا۔ جب مریضوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو گی تبھی معاملات سدھرنے کا امکان ہے۔
 
میڈیکل سائنس نے تاحال اس وائرس کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا لیکن الحمدللہ اس کا اسلامی اور ہندو علاج مارکیٹ میں آگیا ہے۔
Whats-App-Image-2020-02-02-at-20-37-01.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
میڈیکل سائنس نے تاحال اس وائرس کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا لیکن الحمدللہ اس کا اسلامی اور ہندو علاج مارکیٹ میں آگیا ہے۔
Whats-App-Image-2020-02-02-at-20-37-01.jpg
قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے ادویات کے ساتھ ساتھ حوصلہ، دلاسہ، تسلی وغیرہ بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ مذہب کا سہارا تو بہت بڑا سہارا ہے۔ اور ہاں، نیم کے پتوں، لیموں اور کلونجی کو گرینڈ کر کے ہم ضرور لیں گے۔ ہمیں یہ ٹونے ٹوٹکے بھاتے بہت ہیں اور راس بھی آ جاتے ہیں۔ ایک صاحب بہت بیمار تھے؛ ہر ایک نے خاندانی روایات کے عین مطابق مختلف تجاویز پیش کیں۔ کسی نے کڑوی کسیلی ٹیبلٹ کا نام لیا، کسی نے کریلے کا جوس دینے کو کہا، ایک صاحب نے فرمایا کہ کیا نیم کے ہوتے ہوئے کریلے کا جوس دینا مناسب ہے؟ گھریلو ملازم نے بیمار کو گاجر کا حلوہ کھلانے کا مشورہ دیا؛ ان کی سب نے سنی ان سنی کر دی۔ مریض نے آنکھیں کھولیں اور نوکر کی جانب دیکھتے ہوئے نحیف لہجے میں کہا، ارے کوئی اس کم بخت کی بھی سُن لے!
 
کورانا وائرس سے اموات کی تعداد 1300 سے تجاوز!
Screenshot-2020-02-14-Huge-rise-in-coronavirus-cases-casts-doubt.png

Huge rise in coronavirus cases casts doubt over scale of epidemic
 
Top