عالمگیر Aalamgir

اجنبی

محفلین
مجھے عالمگیر کے گانے پسند ہیں ۔ یہاں میں ان کے اشعار اور ہو سکا تو ڈاؤن لوڈ کے لنک بھی پیش کروں گا
 

اجنبی

محفلین
شام سے پہلے آنا Shaam sey pehley aana

عالمگیر کا یہ گانا مجھے بہت پسند ہے ۔ ہلکی ہلکی اداس موسیقی ، آپ کو پسند آئے گی ۔

[hr:bd902f4d88]

شام سے پہلے آنا
دھوپ ساری ڈھل رہی ہو
پھول سارے کھِل گئے ہوں
موسم سارے لے آنا

شام سے پہلے آنا

پھر وہی دن آئے ہیں
جانے کیا لے آئے ہیں
جیون میرا سارا تیرا
جینا تو اِک بہانہ ہے

شام سے پہلے آنا
دھوپ ساری ڈھل رہی ہو
پھول سارے کھِل گئے ہوں
موسم سارے لے آنا

ایک تیرے آجانے سے
مل رہے ہیں زمانے سے
جیون میرا سارا تیرا
دور پھر کیا جانا ہے

شام سے پہلے آنا
دھوپ ساری ڈھل رہی ہو
پھول سارے کھِل گئے ہوں
موسم سارے لے آنا

[stream:bd902f4d88]http://66.90.103.45/~pakmusic/pakmusic_dot_net2/index.php?q=m&m=%2FAUDIO%2FLibrary%2FPakistani+Albums%2FAlamgir%2FAlagmir+-+The+Best+Of%2FPakMusic%2Ecom%28Cheetah%29_-_best_of_Alamgir__06-_Sham_Se_Pehile_Aana%2Emp3[/stream:bd902f4d88]

Download Shaam Sey Pehley Aaana
 

اجنبی

محفلین
نیلے نیلے امبر پر Neeley Neeley Ambar Par

یہ گانا بھی مجھے بہت پسند ہے ۔ زبردست میوزک ہے ۔ یہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ گانا پہلے کشور کمار نے گایا ہے یا عالمگیر نے ۔ مگر عالمگیر نے کشور کمار سے بہتر گایا ہے
:) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :) :)

نیلے نیلے امبر پر
چاند جب آئے
پیار برسائے
ہم کو ترسائے
ایسا کوئی ساتھی ہو
ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

نیلے نیلے امبر پر
چاند جب آئے
پیار برسائے
ہم کو ترسائے
ہم کو ترسائے

اونچے اونچے پربت
جب چومتے ہیں امبر کو
پیاسا پیاس امبر
جب چومتا ہے ساگر کو
پیار سے کسنے کو
باہوں میں بسنے کو
دل میرا للچائے
کوئی تو آجائے

ایسا کوئی ساتھی ہو
ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

نیلے نیلے امبر پر
چاند جب آئے
پیار برسائے
ہم کو ترسائے

ٹھنڈے ٹھنڈے جھونکے
جب بالوں کو سہلائیں
تپتی تپی کرنیں
جب گالوں کو چھو جائیں
سانسوں کی گرمی کو
ہاتھوں کی نرمی کو
میرا من ترسائے
کوئی تو چھو جائے

ایسا کوئی ساتھی ہو
ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

نیلے نیلے امبر پر
چاند جب آئے
پیار برسائے
ہم کو ترسائے

چھم چھم کرتا ساون
بوندوں کے بان چلائے
ست رنگی برساتوں میں
جب تن من بھیگا جائے
پیار میں نہانے کو
ڈوب ہی جانے کو
دل میرا تڑپائے
خواب جگا جائے

ایسا کوئی ساتھی ہو
ایسا کوئی پریمی ہو
پیاس دل کی بجھا جائے

نیلے نیلے امبر پر
چاند جب آئے
پیار برسائے
ہم کو ترسائے

Neeley Neeley Ambar Par - MP3
 

نبیل

تکنیکی معاون
قدیر، یہ گانے بمعہ میوزک پوسٹ کرنے کا بہت شکریہ۔ اس طرح مجھے ایک اور اچھی آن لائن میوزک کلکشن کا پتا چلا ہے۔ میں نے تمہاری اوپر والی پوسٹ میں صرف اتنی تبدیلی کی ہے کہ میوزک اب فورم کے پیج کے اندر embedded چلے گی۔ تم چاہو تو اس انداز میں بھی میوزک پوسٹ کر سکتے ہو۔
 

اجنبی

محفلین
ہاں یہ بھی اچھا ہے مگر ڈائل اپن کنشن والوں کو سوٹ نہیں کرتا ۔ ویسے اچھا آئیڈیا ہے ۔ ایسا کرتے ہیں کہ فائل کو ایمبیڈ بھی کر دیتے ہیں اور لنک بھی دے دیتے ہیں ۔ کچھ سرچ انجن کا خیال بھی تو رکھنا ہے نا :lol:
 
Top