تعارف عائشہ عزیز کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
یہ انٹرویو کے ہی سوالات ہیں۔ اس سے عام تعلیم (جنرل نالج) کا بھی گہرا تعلق ہے۔

س) مچھلی کے پائے کیسے پکاتے ہیں؟

س) اپنے لیے کپڑے جوتے خود خریدتی ہو یا جو بھی ماما خرید دیں، لے لیتی ہو؟

س) رنگ کون سا پسند ہے؟

س) پھول کون ساپسند ہے؟

س) خوشبو کون سی پسند ہے؟

پانچ سوال ہو گئے ہیں۔ ابھی کے لیے اتنا ہی۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ انٹرویو کے ہی سوالات ہیں۔ اس سے عام تعلیم (جنرل نالج) کا بھی گہرا تعلق ہے۔

س) مچھلی کے پائے کیسے پکاتے ہیں؟
اللہ جانے
س) اپنے لیے کپڑے جوتے خود خریدتی ہو یا جو بھی ماما خرید دیں، لے لیتی ہو؟
امی کی پسند
س) رنگ کون سا پسند ہے؟
سفید
س) پھول کون ساپسند ہے؟
گوبھی کا
س) خوشبو کون سی پسند ہے؟
کوئی نہیں
 
شمشاد

لائبریرین
گوبھی کا پھول مجھے بھی بہت پسند ہے، بس اس میں ایک قباحت ہے کہ بالوں میں لگانا ذرا مشکل ہے۔

س) نئی نئی دوست بنانا زیادہ پسند ہے یا پرانی دوستوں پر ہی اکتفا کرتی ہو؟

س) فارغ وقت میں کیا کرتی ہو؟

س) سواری کون سی پسند ہے؟

س) انٹر میں پاس ہونے کے بعد آگے پڑھنے کا ارادہ ہےکہ بس اتنی ہی تعلیم کافی ہے؟

س) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟

باقی بعد میں
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
گوبھی کا پھول مجھے بھی بہت پسند ہے، بس اس میں ایک قباحت ہے کہ بالوں میں لگانا ذرا مشکل ہے۔
کیوں آپ نے بالوں میں کیوں لگانا ہے آپ کوئی لڑ کی ہیں کیا؟؟؟؟
س) نئی نئی دوست بنانا زیادہ پسند ہے یا پرانی دوستوں پر ہی اکتفا کرتی ہو؟
پرانی پر لیکن اگر نئی اچھی مل جائے تو دوستی ہو جاتی ہے۔
س) فارغ وقت میں کیا کرتی ہو؟
کتابیں پڑھتی ہوں۔
س) سواری کون سی پسند ہے؟
جانوروں میں گھوڑا لیکن ڈر لگتا ہے۔
س) انٹر میں پاس ہونے کے بعد آگے پڑھنے کا ارادہ ہےکہ بس اتنی ہی تعلیم کافی ہے؟
بالکل پڑھنا ہے جناب۔۔۔۔۔۔۔۔
س) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ پر عمل کیا، نتیجہ کیا نکلا؟
ابھی تک تو نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو میں تمہارے لیے کہہ رہا تھا کہ گوبھی کا پھول تمہیں پسند ہے تو بالوں میں کیسے لگاؤ گی؟
میں نے لگانا ہوتا تو کوٹ کے کالر میں لگاتا، لیکن وہاں بھی لگانا مشکل ہے۔

مجھے گوبھی کا پھول اس لیے پسند ہے کہ جب تک جی چاہے کمرے میں سجا لیں اور جب دل بھر جائے تو تھوڑا سا گوشت ڈال کر گوبھی گوشت پکا لیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
بیچ میں کچھ اور کام آ پڑے تھے، اس لیے سوالات ترتیب نہ دے سکا۔

باقی بھی اراکین کو چاہیے کہ تم سے سوال پوچھیں۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عائشہ میری چھوٹی بہن ہے،،، آج ہی اسکے پیپرز ختم ہوئے ہیں اور میں نے اسے اردو محفل کا پتا دے دیا، امید ہے یہاں رہ کر وہ بہت کچھ سیکھے گی، باقی اپنے بارے میں وہ خود ہی بتا ئے گی،
میر ی طرف سے عا ئشہ کو :welcome::welcome::welcome::thumbsup:
مانو بلی
یہ بھی بھلا کوئی تعارف ہوا:?

اور
یہ جو خود سے بتانے کا "لارا دتہ" ہے:happy:
یہ کہاں بتایا ہے؟:p
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اففففففففففف بھیا اتنا پرانا دھاگہ ری اوپن کردیا:noxxx:

مانو بلی
یہ بھی بھلا کوئی تعارف ہوا:?

اور
یہ جو خود سے بتانے کا "لارا دتہ" ہے:happy:
یہ کہاں بتایا ہے؟:p
میری بڑی بہنا نے یہ یوزر آئی ڈی بنا کر دیا تھا شاکر بھیا کے کہنے پر ۔۔ لیکن غلطی سے انہوں نے اپنے یوزر آئی ڈی سے تعارف پیش کرنے کی بجائے میرے سے ہی پیش کردیا یعنی یہ فرسٹ والا پیغام میرا نہیں ان کا ہے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اففففففففففف بھیا اتنا پرانا دھاگہ ری اوپن کردیا:noxxx:

میری بڑی بہنا نے یہ یوزر آئی ڈی بنا کر دیا تھا شاکر بھیا کے کہنے پر ۔۔ لیکن غلطی سے انہوں نے اپنے یوزر آئی ڈی سے تعارف پیش کرنے کی بجائے میرے سے ہی پیش کردیا یعنی یہ فرسٹ والا پیغام میرا نہیں ان کا ہے۔
ھاھاھاھاھاھاھا
اتنی تو کامن سینس مجھ میں بھی ہے
مگر میں تو تعارف کی تلاش میں آیا تھا
کہ یہ جو پیاری سی مانو بلی محفل میں میاؤں میاؤں کرتی ہوئی رونق لگائے رکھتی ہے
اس کا تھوڑا بہت تو تعارف ہونا چاہیے نا، آخر کو ہم بھی تو آپ کے بھیا ہیں
 
بھیا وہ جیسے جیسے سب نے پوچھا میں بتاتی گئی۔ یہ تب کی بات ہے جب میں نے ایف ایس سی کے امتحان دئیے تھے اس کے بعد محفل کو جوائن کیا تھا چھٹیوں میں۔۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بھیا وہ جیسے جیسے سب نے پوچھا میں بتاتی گئی۔ یہ تب کی بات ہے جب میں نے ایف ایس سی کے امتحان دئیے تھے اس کے بعد محفل کو جوائن کیا تھا چھٹیوں میں۔۔
ماشاء اللہ
اب پی ایچ ڈی کے امتحان دینے کا کب ارادہ ہے؟:p
 
لاریب مرزا

محفلین
عائشہ عزیز بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید.:D
یعنی کہ حد ہے، اپنا تعارف بھی خود نہیں لکھا تھا آپ نے :p اسی لیے کہہ رہی تھیں کہ خود سے ڈھونڈ لیں.:D
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
عائشہ عزیز بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید.:D
یعنی کہ حد ہے، اپنا تعارف بھی خود نہیں لکھا تھا آپ نے :p اسی لیے کہہ رہی تھیں کہ خود سے ڈھونڈ لیں.:D
تو آخر آپ کو مل ہی گیا۔۔:p
وہی تو میں تو یہاں آتی ہی نہیں تھی بار بار کہہ کر بھیجا جاتا اور پھر جب یہاں تھوڑی بے تکلف ہوئی تو اب جانے کا دل نہیں کرتا۔ :biggrin:
 
Top