مبارکباد ظہیراحمدظہیر صاحب چھے ہزاری ہوگئے!

تمام محفلین کو ظہیراحمدظہیر صاحب کے چھے ہزاری معیاری مراسلہ جات کی مبارک باد۔ یہ وہ انمول مراسلہ جات ہیں جو پڑھنے کے ساتھ ساتھ تولے جانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی ظہیر صاحب کو ہمیشہ وہ رفعتیں نصیب فرمائیں جو ان کے شایانِ شان ہیں اور ان کے گھرانے پر اپنی رحمت کا سایہ رکھیں۔ آمین ثم آمین!
 
الف عین

لائبریرین
لیکن پانچ ہزار ہوئے کہ نہیں، اس کاتو پتہ ہی نہیں چلا!
بہر حال چھ ہزار کی مبارکباد تو دے دیتا ہوں اس امید پر کہ یہ لڑی ان کےدس ہزاری ہونے تک تو چلتی رہے گی، آنسہ محفل سلمہا کی آخری سانسوں کے ساتھ ساتھ
 
لیکن پانچ ہزار ہوئے کہ نہیں، اس کاتو پتہ ہی نہیں چلا!
بہر حال چھ ہزار کی مبارکباد تو دے دیتا ہوں اس امید پر کہ یہ لڑی ان کےدس ہزاری ہونے تک تو چلتی رہے گی، آنسہ محفل سلمہا کی آخری سانسوں کے ساتھ ساتھ
پانچ ہزار شاید کافی عرصہ پہلے ہوئے تھے، ابھی جب سے دوبارہ ایکٹو ہوئے ہیں یہ پہلا ہزاری ہی سمجھیں (ہمارے چھے ہزاری کی طرح)!
 
نیرنگ خیال

ان میں سے ڈیڑھ ہزار دھمکی آمیز مراسلات کے علاوہ باقی سب پر مبارک ہو۔۔۔۔ :devil3:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام محفلین کو @ظہیراحمدظہیر صاحب کے چھے ہزاری معیاری مراسلہ جات کی مبارک باد۔ یہ وہ انمول مراسلہ جات ہیں جو پڑھنے کے ساتھ ساتھ تولے جانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اللہ تعالی ظہیر صاحب کو ہمیشہ وہ رفعتیں نصیب فرمائیں جو ان کے شایانِ شان ہیں اور ان کے گھرانے پر اپنی رحمت کا سایہ رکھیں۔ آمین ثم آمین!
بہت شکریہ ، مریم افتخار! بیٹا آپ ان سب باتوں کا خیال رکھتی ہیں اور ہر ایک کو توجہ دیتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے ، اپنی نعمتیں بے زوال رکھے! یقیناً آپ کے گھر والے اور رفقاء خوش قسمت لوگ ہیں ۔ اللہ الکریم رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے!

ظہیر بھیا بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔
بہت شکریہ، پھول بٹیا!
آخری اوورز میں چھکا مارنے پر مبارکباد قبول کیجیے۔
بہت شکریہ ۔ لیکن لگ تو یہ رہا ہے کہ باؤنڈری پر کیچ ہوجائے گا۔
بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ پاک صحت و سلامتی عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
بہت بہت شکریہ، خواہرم عزیز!
لیکن پانچ ہزار ہوئے کہ نہیں، اس کاتو پتہ ہی نہیں چلا!
بہر حال چھ ہزار کی مبارکباد تو دے دیتا ہوں اس امید پر کہ یہ لڑی ان کےدس ہزاری ہونے تک تو چلتی رہے گی، آنسہ محفل سلمہا کی آخری سانسوں کے ساتھ ساتھ
بہت شکریہ ، اعجاز بھائی ۔ آپ کی طرف سے ہر قسم کی مبارکباد اعزاز ہے۔
پانچ ہزار شاید کافی عرصہ پہلے ہوئے تھے، ابھی جب سے دوبارہ ایکٹو ہوئے ہیں یہ پہلا ہزاری ہی سمجھیں (ہمارے چھے ہزاری کی طرح)!
شکریہ اے ماہرِ اعداد و شماریاتِ محفل!
بہت مبارک ہو ظہیر صاحب
بہت شکریہ ، بھائی
چھ ہزار گراں قدر مراسلے بہت بہت مبارک ہوں @ظہیراحمدظہیر صاحب
آپ بھی ہماری طرح چھ ہزاری ہو گئے محفل برخاست ہونے سے پہلے :) یہ اور بات ہے کہ آپ کے مراسلوں کی کوالٹی کا کوئی مقابلہ نہیں. :)
بہت بہت شکریہ !
یعنی میرے مراسلے اعلیٰ کوالٹی کے کسی چمک دار رنگ برنگے کیبورڈ پر پر لکھے گئے ہیں ؟! :unsure:
ماشاء اللہ ماشاء اللہ ظہیر بھائی بہت بہت مبارک! !!! اعلیٰ و ارفع ادبی و علمی مراسلات پر۔
جیتے رہیے ۔
بہت بہت شکریہ ، سیما آپا!
ایک تذبذب مبارک باد میں بھی ہے کہ معیار کی مبارک باد ہو یا چھے ہزار کی ۔
بہر احال مبارک باد تو ہے ۔
بہت شکریہ ،عاطف بھائی ۔ معیار کا تو نہیں معلوم البتہ چھ ہزار کا مجرم میں ضرور بن گیا ہوں ۔
ان میں سے ڈیڑھ ہزار دھمکی آمیز مراسلات کے علاوہ باقی سب پر مبارک ہو۔۔۔۔ :devil3:
اے غافل ساکنِ کوچۂ آللکساں! کھول آنکھ ، زمیں دیکھ ، فلک دیکھ ، فضا دیکھ!
لوگ درپردہ مبارکباد مجھے انہی ڈیڑھ ہزار مراسلوں کی دے رہے ہیں ۔ :devil2:
ماشاءاللہ بہت مبارک ہو سر!
بہت بہت شکریہ ، لاریب اخلاص!
 
Top