ظہور احمد سولنگی صاحب کے حضور ایک سوالیہ درخواست

فاتح

لائبریرین
بھائی صاحب تم اصل والا فونٹ ہی کیوں نہیں ریلیز کر دیتے جس کا اتنے عرصے سے انتظار ہو رہا ہے؟
حضور ظہور احمد سولنگی صاحب!
اب جب اس قدر نستعلیق فونٹس آ چکے ہیں اور مزید کی آمد آمد ہے تو پاک نوری نستعلیق کے اجرا میں اس قدر پس و پیش کیوں؟ کچھ روشنی ڈالیے اس پر بھی اور روشنی کم پڑے تو محسن صاحب کو بھی حجاز سے بلوا لیتے ہیں;)
قانونی و اخلاقی طور پر بھی بحث کی جائے تو وہ فونٹ مکمل تو ہوا نہیں تھا اور یوں اس کے کاپی رائٹ بھی کسی کے پاس نہیں۔۔۔ اور اگر کاپی رائٹس نام کی کوئی شے کہیں پائی بھی جاتی ہے تو بھی وہ مقتدرہ کی ملکیت تو بہرحال نہیں ہے۔:)
 

arifkarim

معطل
حیرت ہے پاک نوری نستعلیق میں ایسا کیا نظر آیا جو یہ دھاگہ کھولا گیا۔ اگر کسی کو اس فانٹ کی ساخت سے متعلق کوئی سوال ہو تو میں حاضر ہوں!
 

arifkarim

معطل
پاک نوری نستعلیق ، جمیل اور علوی نستعلیق سے کس طرح مختلف ہے؟

بھائی فرق صرف یہ ہے کہ یہ فانٹ "آفیشل" سرکاری لوگوں نے بنایا ہے۔ نیز اسکی بنیاد ایک نسخ فانٹ، نفیس نما ہے۔ رفتار کے لحاظ سے بھی یہ موجودہ نستعلیق فانٹس سے بہت آگے نہیں ہونا چاہیے۔
 
Top