طوفانِ گرد

الف نظامی

لائبریرین
ملک بھر میں خشک اور گرد آلود ہوائیں،شدت میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری

کراچی : خلیجِ عرب سے اٹھنے والے گرد کے طوفان نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے کئی شہروں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اگرچہ کراچی میں اثرات کم ہوئے ہیں تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں طوفان کےاثرات آج بھی رہیں گے۔
ابھی بہار کی آمد ہوئی تھی کہ موسم نے ایک اور کروٹ بدلی اور ہر چیز کو گدلا کردیا۔ کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں گرد و غبار کے طوفان نے معمولات زندگی متاثر کردیئے۔
بحیرہ عرب سے چلنے والی تیز ہوائيں بلوچستان سے سندھ میں داخل ہوئیں تو کراچی کی فضا پر گرد کے بادل چھا گئے۔ ريت اڑنے کے سبب شہريوں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگيا اور سڑکوں پر سناٹا چھا گيا۔
گرد آلود ہواؤں کے سبب حد نظر کم ہوگئی۔ کراچی، نواب شاہ، سکھر، موہن جودڑو ، کوئٹہ ، جیکب آباد ، گوادر اور پسنی ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ہوائیں سردی کی شدت کا سبب تو نہیں بنیں گی لیکن ان کی وجہ سے دن میں درجہ حرارت گرسکتا ہے۔ ان گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ آئندہ بارہ گھنٹے جاری رہنے کا امکان ہے۔
گرد آلود ہواؤں سے سندھ کے کئی علاقے مٹی سے ڈھک گئے۔ سکھر میں کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر اور سڑکوں سے ٹریفک غائب ہوگیا۔ نواب شاہ اور گرد و نواح ميں مٹی کے طوفان کے سبب سائن بورڈ اور کئی مکانوں کی چھتيں اڑگئيں۔

طوفانِ گرد کی سیٹیلائٹ تصویر
swasia_tmo_2012079.jpg


dust-lpic.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
سندھ ، بلوچستان اورپنجاب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، فضائی آپریشن معطل
سندھ ، بلوچستان اورپنجاب کے بعض علاقوں میں گردآلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کوئٹہ اورکراچی میں متعدد پروازیں تاخیر کا شکار و منسوخ ہوگئی ہیں۔ کراچی، سکھر، نوابشاہ، تربت، گوادر، پنجگور، موہنجودڑو اورکوئٹہ ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف آپریشن معطل ہوگیا، سندھ کے بعد گرد کے طوفان نے پنجاب کا رخ کر لیا ہے۔ کوئٹہ میں اتوار کی شام شروع ہونے والی ہواﺅں نے پیر کو شدت اختیار کرلی جو بدستور جاری ہیں ۔کراچی میں پیرکی شام سے شروع ہونے والی تیز گرد آلود ہوائیں رات گئے تک شدت اختیار کر گئیں۔ شہر میں گرد آلود ہواﺅں کے جھکڑ چلنے سے حد نظر بھی کم ہو گئی۔ سڑکوں پر حد نظر کم ہونے ہونے گاڑی چلانے والے افراد موٹر سائیکل سواروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے آنے والے گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نظر سو میٹر تک رہ گئی، گرد و غبار کا طوفان مزید بارہ گھنٹے تک رہے گا۔ گرد وغبار کے باعث ایئرپورٹ پر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا رہا۔ جھکڑ کی ابتدا میں کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پندرہ سے زائد پروازیں بحفاظت لینڈ اور ٹیک آف کروا دیں تاہم حد نظر ایک سو میٹر رہ جانے کے باعث پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف آپریشن معطل ہوگیا جس سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دبئی سے کراچی آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی اور واپس دبئی بھیج دی گئی۔ کراچی سے دمام، شارجہ، جدہ، ملتان اور لاہور سمیت دس مختلف اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ سکھر اور موہنجودڑو جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کا رخ بھی ملتان کی جانب موڑ دیا گیا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کوئٹہ میں گرد آلود ہوائیں، معمولات زندگی اور پروازیں متاثر
وادی کوئٹہ گرد و نواح اور اندرون بلوچستان گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں جبکہ شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وادی کوئٹہ اور اس کے گرد ونواح میں اتوار کی شام سے ہی آسمان پر مٹی کے بادل امڈ آئے تھے، اور تیز ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں جو پیر کی صبح شدت اختیار کر گئی اور آسمان پر مٹی کی سرخی مائل لہر بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بالخصوص دمہ کے مریض گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرد آلود ہوائیں بچوں اور سانس کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے ٹھیک نہیں ہیں۔ قلعہ عبداللہ،خاران،نوکنڈی مستونگ،قلات اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ،کئی علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے،اور درختوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور اندرون بلوچستان میں گردآلود ہواوٴں کا سلسلہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔اس کا سلسلہ جنوب مغربی علاقے ایران سرحد سے شروع ہوا جو بڑھتا ہوا دیگر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے۔کوئٹہ میں گرد آلود موسم کے باعث کراچی اور اسلام آباد سے آنے اور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
 
Top