طبع زاد اشعار کی بیت بازی

فہد اشرف

محفلین
یکسانیت سے اس قدر اکتا گئے ہیں سب
اب ترکے عاشقوں نے بھی تبدیل کر لیے
زبردست۔پہلے میں یہی خیال موزوں کر رہا تھا لیکن ہوا نہیں۔ نثر ذہن میں یہ تھی۔۔
یک رنگئ حیات سے اکتا کے مجنوں و فرہاد نے اپنے مسکن بدل لیے۔ 😀
 
فہد اشرف

محفلین

فہد اشرف

محفلین
😜چوری شدہ خیال پر حاضرِ خدمت ہے کہ۔

یک رنگی سے اکتا کے اب، مسکن یوں بدلیں عاشقاں
مجنوں ہوا تیشہ بکف، فرہاد ہے صحرا نشیں
بڑھیا ہے۔ بدلیں حکم سا لگ رہا ہے اس لیے دوسرا مصرعہ جم نہیں رہا اس کے ساتھ۔
مجنوں ہو اب تیشہ بکف فرہاد ہو صحرا نشیں
 
فہد اشرف

محفلین
😜چوری شدہ خیال پر حاضرِ خدمت ہے کہ۔

یک رنگی سے اکتا کے اب، مسکن یوں بدلیں عاشقاں
مجنوں ہوا تیشہ بکف، فرہاد ہے صحرا نشیں
یہ تخیّل سے کام لیتے ہیں
آگہی شاعروں کی دشمن ہے
نرالے تخیّل میں اڑتے چلو
خیالوں میں قبریں بناتے چلو
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے میرے ذہن میں "بدلیں" حکمیہ نہیں بلکہ بمعنی "بدل رہے ہیں" کے تھا۔ کیونکہ اگر وہ اکتا گئے ہوں گے تو انہیں ہی علم ہو گا۔ وہ خود ہی مسکن بدلیں گے۔ ایسے نکمے عاشقوں کے لیے کوئی کیا اپنا سر کھپائے گا۔ 😜
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک تجویز
ویسے میرے ذہن میں "بدلیں" حکمیہ نہیں بلکہ بمعنی "بدل رہے ہیں" کے تھا۔ کیونکہ اگر وہ اکتا گئے ہوں گے تو انہیں ہی علم ہو گا۔ وہ خود ہی مسکن بدلیں گے۔ ایسے نکمے عاشقوں کے لیے کوئی کیا اپنا سر کھپائے گا۔ 😜

یکسانیِ حالات سے گھبرا گئے عاشق، سو پھر
مجنوں ہوا تیشہ بکف، فرہاد ہے صحرا نشیں
 
مقبول

محفلین
😜چوری شدہ خیال پر حاضرِ خدمت ہے کہ۔

یک رنگی سے اکتا کے اب، مسکن یوں بدلیں عاشقاں
مجنوں ہوا تیشہ بکف، فرہاد ہے صحرا نشیں
اچھا موزوں کیا ہے لیکن کیا تیشہ بکف بھی مسکن شمار ہو گا؟
اپنی جہالت کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں
 
Top