اِس کتاب میں اِس حقیقت کو وضاحت سے بیان کیا گیا ہے کہ جب سے
ملّتِ اِسلامیہ کے
ہمہ گیر زوال کا دور شروع ہوا ہے، طاغوتی و اِستعماری طاقتوں نے اِسلام کے بنیادی تصورات میں درج ذیل
سات اَقسام کے تغیرات پیدا کیے ہیں:
- سیاسی فکر میں تغیر
- معاشی و اِقتصادی فکر میں تغیر
- فقہی و قانونی فکر میں تغیر
- عمرانی و سماجی فکر میں میں تغیر
- تہذیبی و ثقافتی فکر میں میں تغیر
- دینی و مذہبی فکر میں میں تغیر
- تعلیمی و تربیتی فکر میں میں تغیر
اِن تغیرات کا خاتمہ کس طرح ممکن ہے، اِس حوالہ سے نصوصِ قرآنی اور احادیث مبارک سے راہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ مطالعہ قرآن کے انقلابی اسلوب بیان پر مشتمل یہ کتاب اس صدی کی اہم دستاویزات میں شامل ہے۔