طاہرالقادری کے قانون کے استاد اعتزاز احسن کی انقلاب کے بارے میں رائے۔

طاہرالقادری کے قانون کے استاد اعتزاز احسن کی انقلاب کے بارے میں رائے۔
یاد رہے کہ طاہرالقادری پنجاب یونیورسٹی میں اعتزاز احسن سے قانون پڑھتے رہے ہیں۔
لاہور پر یس کلب میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام ایسے ہی چلتا رہے ، ہم کسی انقلاب یا لانگ مارچ نہیں جمہوریت کے ساتھ ہیں ‘طاہر القادری کا انقلاب جلد واپس ٹورنٹو لوٹ جا ئیگا، طاہر القادری کہتے ہیں انہوں نے کینیڈا میں اپنے کپڑے اور جرابیں بھی نہیں چھوڑیں اور یہ بھی بتادیں کہ کینیڈا کا پا سپورٹ پھاڑا ہے یا نہیں ؟الیکشن میں مہادھاندلی ہوئی لیکن ہم پھربھی لولی لنگڑی جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ فوجی آمر یت سے ملک کو تباہی اور بربادی کے سواکچھ نہیں ملا ‘ملک میں جمہوریت کیخلاف کسی سازش کو کا میاب نہیں ہونگے ۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=214949
 
چند دن پہلے جب وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ طاہرالقادری آئے اپنی مرضی سے ہیں مگر جائیں گے قانون کی مرضی سے تو منہاج القرآن کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ طاہرالقادری پاکستان کے ایک آزاد شہری ہیں وہ جب چاہیں جہاں مرضی جا سکتے ہیں۔ یعنی کہ انقلاب حالات غیر سازگار ہونے کی صورت میں واپس کینیڈا کا رخ کر سکتا ہے۔ مگر ان معصوم عقیدت مندوں کا کیا جو انقلاب کے جھوٹےوعدوں پر سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں ؟
 
طاہر القادری انقلاب کے نام پر جمہوریت کا قتل کر نا چاہتے ہیں، اعتزاز

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ طاہر القادری انقلاب کے نام پر ملک میں جمہوریت کا قتل عام کر نا چاہتے ہیں،آمریت ملک کیلئے کینسرسے زیادہ خطر ناک ہے، پیپلزپارٹی کسی غیر جمہوری اقدام کو سپورٹ نہیں کریگی، جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سالمیت ہے، (ن) لیگ آجکل داخلی انتشار کا شکار ہے اور حکمران ملکی معاملات کو چلانے کی بجائے ”اپنوں “کو منانے میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی عید کے بعد پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی سیاسی حکمت عملی سامنے لا ئیگی ۔ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کے دوران چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں کچھ لوگوں کو جمہو ریت پسند نہیں آتی اور وہ بہانوں بہانوں سے جمہوریت کیخلاف سازشیں شروع کر دیتے ہیں اور آج کل طاہر القادری جیسے لوگ ملک میں انقلاب کے نام پر جمہو ریت کو قتل کر نا چاہتے ہیں مگر پیپلزپارٹی سمیت جمہو ریت پسند جماعتیں انکو کا میاب نہیں ہونے دینگی ۔
 
Top