طالوت: آپ کا اوتار اور دستخط کچھ کہتے ہیں

ماوراء

محفلین
باقی جوگ لوگ انہیں‌"بھائی" سمجھتے ہیں وہ ابھی تک اس دھاگے کی طرف آئے ہی نہیں
:) :) :)

اور تفصیل بتاؤ یا اتنا کافی ہے
اور بتاؤ نا۔۔ یہ تو کچھ بھی نہیں تھا۔ کون لوگ(فرشتے:laugh:) ہیں۔۔ جو ابھی اس دھاگے پر نہیں آئے اور طالوت ان کا انتظار کر رہے ہیں؟
 

ماوراء

محفلین
زین میں تو باقی سب کو بھی بھائی سمجھتی ہوں مثلاً شمشاد بھائی ، زین بھائی ، فرخ بھائی ، وارث بھائی وغیرہ وغیرہ ;) آپ کونسے بھائی کی بات کر رہے ہو :grin:
جن بھائی کی یہ بات کر رہے ہیں۔۔ ان کا مطلب ہے کہ آپ ان کو بھائی نہیں بلکہ انکل کہا کریں۔:grin:
 

طالوت

محفلین
معلوم ہوتا ہے آپ پاکستان میں "فرشتوں" کی اصطلاح سے واقف نہیں ۔۔ یہ اسی قسم کے فرشتوں کا ذکر خیر ہو رہا ہے جو امیدوار کو اسمبلی کی راہ دکھاتے ہیں ۔۔ لیکن اب تو ہمیں بھی ہری بتی مل گئی ہے سو انتظار بےسود ہے ۔۔
وسلام
 

زین

لائبریرین
معلوم ہوتا ہے آپ پاکستان میں "فرشتوں" کی اصطلاح سے واقف نہیں ۔۔ یہ اسی قسم کے فرشتوں کا ذکر خیر ہو رہا ہے جو امیدوار کو اسمبلی کی راہ دکھاتے ہیں ۔۔ لیکن اب تو ہمیں بھی ہری بتی مل گئی ہے سو انتظار بےسود ہے ۔۔
وسلام

ارے بھائی فرشتوں‌سے کون نہیں واقف ، میں‌تو آپ کو پتلی گلی سے نکال رہا تھا ۔
اٹھارہ فروری کے انتخابات میں‌ فرشتوں کا توکمال تھا جو زرداری جیسا بندہ آگیا۔
 

طالوت

محفلین
طالوت کا اوتار: (کیا یہ ان کی اپنی تصویر ہے؟)
image.php


یہ میری ہی تصویر ہے ۔۔ یہ ویب کیم سے لی گئی تھی اور اس وقت میں بیزار سا بیٹھا تھا ، وجہ ٹھیک سے یاد نہیں ۔۔ اور ویب کیم سے کھیل رہا تھا بعد میں وہی تصویر یہاں چپکا دی
طالوت کے دستخط:
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا۔۔۔اتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار بن گئے
مزید۔۔۔دستخط میں نبیل بھائی کا پوسٹ کیا ہوا ایک کالم کا لنک ہے۔ جس کر کھولنے پر طالوت کا پیغام سامنے آ جاتا ہے۔
لنک:
میرے فوجی جواں جراتوں کے نشاں !
طالوت کا اس تھریڈ پر پیغام:

دستخط میں موجود شعر کی بابت تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔۔ باقی رابطہ تو اس پورے دھاگے کا دیا تھا مگر وہ شاید میرے مراسلے پر اٹک کر رہ گیا ۔۔ اور نبیل کا شروع کردہ وہ دھاگہ بلا شک و شبہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے اور تمام تر تحریر بمع تبصروں کے بہترین تحریر ہے۔۔
طالوت کا موڈ:
Drunk.gif

موڈ ، پاک و ہند ٹینشن اور اس پر ہونے والی بحثوں کا نتیجہ تھا ۔۔ جب دونوں سے مضبوط دلیل آ رہی ہوں تو کچھ ایسا ہی موڈ بن جاتا ہے ۔۔
مزید اگر آپ ان کی پروفائل دیکھیں تو۔۔۔اپنی دلچسپوں کے بارے میں لکھتے ہیں:
کتابیں پڑھنا اور بک بک کرنا۔
بک بک کرنا میری عادت ہے کہ میں اپنا غبار ایسے ہی نامکمل ، مختصر اور کبھی کبھار ڈھکے چھپےالفاظ میں نکالتا ہوں جسے میں بک بک کا نام دیتا ہوں ۔۔ چونکہ اکثر لوگ اس سے متفق نہیں ہوتے تو اسے آپ بک بک ہی کہیں گے ۔۔
وسلام​
 

زین

لائبریرین
تو بھائی اب اچھی سے تصاویر یہاں چپکادو۔ لوگ آپ کو "بھائی"سمجھنے لگ گئے ہیں‌۔

اور یہ بک بک والی بات آپ نے پھر کہہ دی :(
ضروری تو نہیں کہ سب کے خیالات ایک جیسے یا سب اس سے متفق ہوں۔
 

طالوت

محفلین
تو کیا یہ تصویر بری ہے ؟
خیر یہ اب تبدیل نہیں ہو گی کہ اسی سے تو "ناموری" ملی ہے ۔۔
"بک بک" برسوں کی عادت ہے جاتے جاتے جائے گی ، مگر اصلیت کبھی چھپ سکی ہے بھلا ۔۔
وسلام
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی طالوت آپ سعودی عرب میں کس شہرمیں ہوتے ہیں کچھ بتا
سکتے ہیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟



والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

میں سمجھاکہ شایدآپ مدینہ منورہ میں ہوتے ہیں ۔ بڑی خوشی ہوئی کہ آپ ریاض میں ہوتے ہیں۔


والسلام
جاویداقبال
 
Top