طالب علم!

علی سائل

محفلین
'طالب علم' اور 'سٹوڈنٹ'، ان میں کوئی مقائسہ نہیں۔ انگریزی کے لفظ'سٹوڈنٹ' کا ترجمہ اگر اردو کے ایک ہی لفظ میں کیا جائے، تو طالب علم کیا جائے گا۔ لیکن یہ لفظ طالب علم، سٹوڈنٹ کے لفظ سے زیادہ فصیح ہے۔

باقی آئندہ!
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
سٹوڈنٹ ایک جامع لفظ ہے جو تذکیر و تانیث کے بغیر اپنا معنی واضح کرتا ہے۔ اردو میں اس کی تانیث "طالبہ" ہے اور تذکیر طالبعلم۔ اگر اس کو ہم طالب اور طالبہ تک لا سکیں تو پھر بہتر رہے گا
 
یہ پڑھ کر ہمیں مشتاق احمد یوسفی کی (غالباً) بات یاد آگئی کہ اردو میں stool اور school کے الفاظ محض اس لیے شامل ہیں کہ اہل پنجاب اور اہل زبان ان کے تلفظ و املا پر جنگ کر سکیں!! :) :)
 
محمد امین

لائبریرین
محمد امین بھائی جان، بھلا اردو محفل فورم میں بھی ہم آکر جھوٹ بول سکتے ہیں؟ آپ ہی بتائیے! :cautious:

ماشاءاللہ :) :) ۔۔۔۔ بہت خوشی ہوئی جان کر۔ پوچھا اس لیے کہ کہیں غلطی سے 14 نہ ہوگیا ہو :)

سٹوڈنٹ ایک جامع لفظ ہے جو تذکیر و تانیث کے بغیر اپنا معنی واضح کرتا ہے۔ اردو میں اس کی تانیث "طالبہ" ہے اور تذکیر طالبعلم۔ اگر اس کو ہم طالب اور طالبہ تک لا سکیں تو پھر بہتر رہے گا

پھر تو بات طالبان تک جائے گی!
 
علی سائل

محفلین
قیصرانی آپ کا شکریہ! چونکہ 'میں' آپکا جنس نہیں جانتا، اس وجہ سے ذرا مجموعی بات کرنی پڑھے گی۔
'طالبہ' یا 'طالب' اس لیے معین نہیں کیا ہے، کیوں کہ یہ دو لفظ، کہیں پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں، ضروری نہیں کے صرف علم کے ساتھ استعمال کیے جائیں، اور میں نے تحریر میں کچھ ایسا ہی کہا ہے۔
طالب علم اس لیے استعمال کیا، کیونکہ یہ 'اسٹوڈنٹ' کے لفظ کے سارے پہلؤں کا مجموعہ ہے، لیکن اس لفظ 'طالب علم' کے کچھ اور پہلو بھی ہیں۔
 
قیصرانی آپ کا شکریہ! چونکہ 'میں' آپکا جنس نہیں جانتا، اس وجہ سے ذرا مجموعی بات کرنی پڑھے گی۔
'طالبہ' یا 'طالب' اس لیے معین نہیں کیا ہے، کیوں کہ یہ دو لفظ، کہیں پر بھی استعمال ہو سکتے ہیں، ضروری نہیں کے صرف علم کے ساتھ استعمال کیے جائیں، اور میں نے تحریر میں کچھ ایسا ہی کہا ہے۔
طالب علم اس لیے استعمال کیا، کیونکہ یہ لفظ 'اسٹوڈنٹ' کے لفظ کے سارے پہلؤں کا مجموعہ ہے، لیکن اس لفظ 'طالب علم' کے کچھ اور پہلو بھی ہیں۔
× جنس مؤنث ہے! (لفظ جنس کی بات ہے، قیصرانی بھائی کی جنس کی نہیں!! :) :) )
× پڑے گی، اس طرح لکھا جاتا ہے۔
× "کے لفظ" اضافی ہے۔ اسٹوڈنٹ سے پہلے محض "لفظ" کے اضافے سے ترکیب بہتر ہو جاتی ہے۔
× سارے غیر فصیح ہے۔ اس کے عوض 'تمام' ایک بہتر استعمال ہے۔
× پہلوؤں، اس طرح لکھا جاتا ہے۔
- بہت خوشی کی بات ہے کہ آپ نکتہ سنج واقع ہوئے ہیں۔ اس بار "اسٹوڈنٹ" ٹھیک لکھا ہے! :) :)
 
Top